Tag: ٹوئٹر

  • امریکی صدارتی انتخاب: دھرنا کب شروع ہورہا ہے؟

    امریکی صدارتی انتخاب: دھرنا کب شروع ہورہا ہے؟

    اسلام آباد: امریکی صدارتی انتخاب پر جہاں دنیا بھر سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، وہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر مضحکہ انداز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے خلاف ’دھرنے میں شرکت‘ کرنے کا عندیہ دیا۔

    امریکی صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ختم ہوچکی ہے۔ مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے اور ان کے اگلے امریکی صدر منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

    ٹرمپ کو برتری، امریکی شہریوں کا کینیڈا منتقل ہونے پر غور *

    اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں امریکی انتخاب مرکز نگاہ ہیں وہیں پاکستانی بھی انتخاب کے نتائج کے شدت سے منتظر ہیں اور ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر اس صورتحال پر طنزیہ، مزاحیہ اور سنجیدہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ، ’تو پھر دھرنا کب شروع ہونے جارہا ہے؟ مجھے بھی وہاں جانا چاہیئے‘۔

    اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’زندہ ہے سیکس ازم (صنفی تفریق) زندہ ہے۔ اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ ہم وہی حاصل کرتے ہیں جس کے مستحق ہوتے ہیں‘۔

    یہاں صنفی تفریق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس امر کی طرف اشارہ کیا کہ شاید امریکیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ایک عورت کو ووٹ دینا پسند نہیں کیا۔

    ہمارے لیے ڈیمو کریٹس نہیں ری پبلکن موزوں ہے، مشرف *

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اگر انتخابات کا نتیجہ ان کے خلاف آیا تو وہ ان نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے جس کے بعد دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اس صورتحال کو پاکستانی انتخابات سے تشبیہ دینی شروع کردی۔

  • بلاول بھٹو کی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت

    بلاول بھٹو کی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ہونے والے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی جانب سے منائی جانے والی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کل شب پیش آنے والے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی ارکان کو ہدایت کی ہے کہ دیوالی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات کو ملتوی کردیا جائے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام مسلم اور غیر مسلم پاکستانی دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

    یاد رہے کہ سانحہ کارساز کی یاد میں نکالی جانے والی شہدا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی سطح پر 30 اکتوبر کو تاریخ کی سب سے بڑی دیوالی منانے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کو ناکام بنانے کی سازش ہیں۔

    وزیر اعظم کا سول اسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت *

    انہوں نے کوئٹہ سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے کے باوجود پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند ہے اور وہ ہر بار کی طرح اس بار بھی دہشت گردی کے خلاف پہلے سے زیادہ مزاحمت کرے گی۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں کل شب پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا جس میں 61 زیر تربیت پولیس اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

  • فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    لندن: ایسکس یونیورسٹی کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ زیادہ استعمال کرنے والی بچے جسمانی حالت سے غیر مطمئن اور والدین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے تعاون سے ملک کے 40 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا جس میں ٹوئیٹر اور فیس بک استعمال کرنے والے 10 سے 15 سال تک کے بچوں کا موازانہ کیا گیا۔جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دن میں 3 گھنٹے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے بچوں اپنی ظاہری حیثیت اور جسمانی کیفیت سے خوش تھے جبکہ 82 فیصد استعمال نہ کرنے والے بچے اپنی صحت اور ذہنی کیفیت سے مطمئن نظر آئے۔

    علاوہ ازیں سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ کئی گھنٹوں فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کرنے والے بچوں میں عدم برداشت بڑھ جاتی ہے۔ جس کے باعث وہ اپنے والدین سے بحث و تکرار کرتے ہیں ۔ سروے کے دوران 44 فیصد بچوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے ہفتے میں ایک بار الجھتے ہیں جب کے فیس بک استعمال نہ کرنے والے بچے خامی دیکھنے میں نہیں آئی جن کی شرح تقریباً 20 فیصد کے قریب ہے۔

    سروے میں ایک اہم بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے والے 90 فیصد بچوں کی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند نظر آئی جبکہ سماجی رابطوں سے دور رہنے والے 80 فیصد بچوں نے اعلیٰ تعلیم کی خواہش کا کوئی اظہار نہیں کیا۔

  • اچھا ہے میرے والد زندہ نہیں ہیں،شاہ رخ خان

    اچھا ہے میرے والد زندہ نہیں ہیں،شاہ رخ خان

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اچھا ہے میرے والد اس وقت دنیا میں نہیں ہیں،ورنہ وہ کچھ لوگوں کی باتیں سن کر اداس ہوجاتے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان رومانس کی پہچان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار شاہ رخ خان جو اپنی عمدہ اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں مشہور ہیں اس کے علاوہ اداکار اکثر وبیشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر فینز کے ساتھ اپنے جذبات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کنگ خان نے نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد میر تاج محمد مرحوم کی یاد میں ان کے کچھ الفاظ شیئر کیے۔

    شاہ رخ خان نے لکھا، ‘میں اپنے فریڈم فائٹر والد کی اس نصیحت پر عمل کرتا ہوں، ‘آپ جتنے خاموش ہوتے ہیں،اتنے ہی زیادہ آپ سننے کے قابل ہوجاتے ہیں’۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا، ‘اچھا ہے وہ (میرے والد) اس وقت دنیا میں نہیں ہیں، ورنہ وہ کچھ لوگوں کی باتیں سن کر اداس ہوجاتے’۔

    اگرچہ شاہ رخ خان نے اپنے اس پیغام کے پسِ منظر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا،تاہم ان کی ٹوئٹ سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی دکھ کا شکار ہیں۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ اس وقت ایمسٹرڈیم میں امتیاز علی کی فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’  کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما ایک گجراتی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ شاہ رخ خان پنجابی ٹورسٹ گائیڈ کا کردار ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کی فلم ‘رئیس’ اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔

  • کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کوبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف بیان دینے پر وضاحتیں دینا پڑ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روزقبل کپل شرما نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے ہرسال 15 کروڑ روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے دفترکی تعمیر کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے حکام کو 5 لاکھ روپے رشوت دینی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کامیڈین نے اپنی ٹوئٹ میں نریندرمودی کوکہا تھا کہ کیا یہ ہیں وہ اچھے دن جن کی بات کرکے وہ اقتدار میں آئے تھے۔

    کپل شرما کے ٹوئٹرپر62 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،رشوت طلب کیے جانے پرکپل شرما نے ٹوئٹ توکردی لیکن اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرایک نئی جنگ چھڑگئی،کوئی انہیں نریندر مودی کو آئینہ دکھانے پرتنقید کا نشانہ بنارہا تھا تو کوئی انہیں خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

    صورت حال یہاں تک آ پہنچی کہ خود کپل شرما کووضاحت دینا پڑگئی کہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں،وہ بھارتی وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں۔

    اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں کپل شرما نے کہا کہ ٹوئٹ میں انہوں نے صرف اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا،جس نے غیر ضروری مسئلے کی شکل اختیارکرلی،وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اوریہی ان کا اصل میدان ہے،وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے۔

    مزید پڑھیں:کروڑوں روپے ٹیکس ادائیگی کے باوجود رشوت مانگی جارہی ہے، کپل

    واضح رہے کہ دوروز قبل معروف بھارتی کامیڈین اور بالی ووڈ اداکار کپل شرما نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت ناراضی کا اظہار کیاتھا۔

  • سلمان خان نےسوشل میڈیا پرانوپم کھیر کا مذاق بناڈالا

    سلمان خان نےسوشل میڈیا پرانوپم کھیر کا مذاق بناڈالا

    ممبئی: بالی ووڈ کےسلطان سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ساتھی اور سینئر اداکار انوپم کھیر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذاق بنا ڈالا.

    تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اپنے بے باک انداز اور سوشل میڈیا پر فعال رہنے کی وجہ سے مشہور ہیں جس سے وہ اپنی مصروفیات اور آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں.

    سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ اوپر والا باڈی بلڈرز کی خیر کرے.

    دبنگ خان کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی انوپم کھیر کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا اور بعض نے اس عمر میں بھی اداکار کے فٹ ہونے کی تعریف کی تاہم انوپم کھیر نے ٹوئٹ کے جواب میں سلمان خان کا شکریہ ادا کرکے اپنی جان چھڑائی.

    یاد رہے کہ سلمان خان اور انوپم کھیر نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے.

  • سلمان خان نے درخت لگائے

    سلمان خان نے درخت لگائے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ شجر کاری کی۔

    سلمان خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے ایک دلچسپ تجربہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن مہاراشٹر میں 2 کروڑ درخت لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے انتظامیہ نے افتتاحی شجر کاری میں سلمان خان کو مدعو کیا۔

    ارجن کپور ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے مہم میں شامل *

    چند روز قبل ہی سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ ریلیز ہوئی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور وہ مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے۔

  • مریم نوازکی ٹوئٹر پروالد کیلئے تندرستی اوردرازی عمرکی دعا

    مریم نوازکی ٹوئٹر پروالد کیلئے تندرستی اوردرازی عمرکی دعا

    اسلام آباد: وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،مریم نواز والد کی لمبی عمر اوراچھی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

    وزیراعظم میاں نواز شریف لندن سے طبی معائنہ کروانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والد کیلئے تندرستی اوردرازی عمرکی دعا کی ۔

    انہوں نے لکھا اپنے والد کے ساتھ دوبارہ ملنے پر خوش ہوں، لاکھوں افراد کی دعاوں سے وہ صحت یاب ہیں، ہمارے لیے یہ شکرکےلمحات ہیں، وزیراعظم کے واپس نہ آنےکادعویٰ کرنیوالوں کو چپ لگ گئی۔

  • ٹوئٹر کے پاکستانی یوزرز کا موضوع بحث ویلنٹائن ڈے کی مخالفت

    ٹوئٹر کے پاکستانی یوزرز کا موضوع بحث ویلنٹائن ڈے کی مخالفت

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے پاکستانی یوزرز کا موضوع بحث ویلنٹائن ڈے بن گیا، اکثریت نے اس دن کی مخالفت میں ٹوئٹ کئے۔

    ویلنٹائن ڈے پر سب ہی کی نظر ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے پاکستانی یوزرز نے اس دن کے بارے میں دلچسپ کمنٹس کئے، یورزرز نے ایک جانب اس دن کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا وہیں یہ دن کو منانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

     

     

    ایک یوزر نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ لوگ یہ دن اپنے چاہنے والوں کے ساتھ منار ہے ہیں مگر وہ ڈاکٹرز کے ساتھ اس دن کو منانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    ایک یوزر کا انتخاب اپنی ذات سے محبت کا تھا۔

  • دھمکی آمیز پیغامات،ٹوئٹرکے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس معطل

    دھمکی آمیز پیغامات،ٹوئٹرکے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس معطل

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرنے دھمکی آمیز پیغامات اوردہشتگردی کے فروغ میں استعمال ہونے والے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس معطل کردئیے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق معطل کئے گئے زیادہ تراکاؤنٹس داعش سے متعلق ہیں، ٹوئٹرانتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے فروغ اوردھمکی آمیز پیغامات دینے پرایک لاکھ پچیس ہزاراکاؤنٹس کومعطل کیا گیا۔

    سائٹ کو دہشتگرد سرگرمیوں کے فروغ کے لئے استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کررہے ہیں، دنیا بھرمیں ٹوئٹر صارفین کی تعدادپچاس کروڑ ہے۔