Tag: ٹوئٹ

  • وزیر اعظم نواز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

    وزیر اعظم نواز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

    وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے نو منتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ اپنی فتح کا اعلان ہونے کے بعد انہوں نے بطور صدر اپنی پہلی تقریر میں بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب تمام امریکیوں کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد دنیا بھر سے قومی و عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد پیش کی۔

    سابق صدر پرویز مشرف نے ڈونلد ٹرمپ کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی۔ وہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرچکے تھے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانیوں کو اپنے گھر کے حالات پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

    بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنا تعارف کرواتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو فتح کی مبارکباد پیش کی۔

    تاہم اگلے ہی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی اگلے الیکشن میں ملک کو ’ٹرمپڈ‘ ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو مجھے سپورٹ کریں اور مجھے ووٹ دیں۔

    دیگر پاکستانی سیاستدانوں نے بھی ٹرمپ کی فتح پر مختلف تاثرات کا اظہار کیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ٹرمپ کی فتح پر طنزیہ انداز میں ٹوئٹ کیے۔

    :عالمی رہنماؤں کی مبارکباد

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا 45واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پر بھارتی صدر پرنب مکھرجی نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے عالمی مسائل پر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی معاہدوں کی پاسداری پر قائم رہیں۔

  • امریکی صدارتی انتخاب: دھرنا کب شروع ہورہا ہے؟

    امریکی صدارتی انتخاب: دھرنا کب شروع ہورہا ہے؟

    اسلام آباد: امریکی صدارتی انتخاب پر جہاں دنیا بھر سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، وہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر مضحکہ انداز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے خلاف ’دھرنے میں شرکت‘ کرنے کا عندیہ دیا۔

    امریکی صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ختم ہوچکی ہے۔ مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے اور ان کے اگلے امریکی صدر منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

    ٹرمپ کو برتری، امریکی شہریوں کا کینیڈا منتقل ہونے پر غور *

    اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں امریکی انتخاب مرکز نگاہ ہیں وہیں پاکستانی بھی انتخاب کے نتائج کے شدت سے منتظر ہیں اور ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر اس صورتحال پر طنزیہ، مزاحیہ اور سنجیدہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ، ’تو پھر دھرنا کب شروع ہونے جارہا ہے؟ مجھے بھی وہاں جانا چاہیئے‘۔

    اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’زندہ ہے سیکس ازم (صنفی تفریق) زندہ ہے۔ اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ ہم وہی حاصل کرتے ہیں جس کے مستحق ہوتے ہیں‘۔

    یہاں صنفی تفریق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس امر کی طرف اشارہ کیا کہ شاید امریکیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ایک عورت کو ووٹ دینا پسند نہیں کیا۔

    ہمارے لیے ڈیمو کریٹس نہیں ری پبلکن موزوں ہے، مشرف *

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اگر انتخابات کا نتیجہ ان کے خلاف آیا تو وہ ان نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے جس کے بعد دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اس صورتحال کو پاکستانی انتخابات سے تشبیہ دینی شروع کردی۔

  • میرے آنسووں کو نا سمجھنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں،بلاول بھٹو

    میرے آنسووں کو نا سمجھنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں،بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ میرے آنسووں کو ناسمجھنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے آنسووں کو ناسمجھنے والوں کےلیے دعاکرتا ہوں۔

    بلاول بھٹو رزداری کا کہناتھا کہ دعا کرتا ہوں کہ جس دکھ اور درد سے مجھے گزرنا پڑا کسی اور کو اس دکھ اور تکلیف سے نہ گزرنا پڑے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر اظہار ہمدردی کے لیے کوئٹہ پہنچے تھےان کا کہناتھاکہ جب میں بلوچستان کے بارے میں سوچتا ہوں ان کا دکھ سمجھتا ہوں میرے خاندان کا دکھ اور بلوچستان کا دکھ ایک طرح کا ہے۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ اور نانا کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے تھے اور اپنے خاندان اور جماعت پر کیے جانے والے مظالم بتاتے رہے اور ساتھ ساتھ پاکستان کھپے کے نعرے لگاتے رہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنے کہے پر عمل کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے کہے پر عمل کریں اورخود کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں۔

    یہ ٹوئٹ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کے فوری بعد اپنے رد عمل میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے اس ٹوئٹ کو سیاسی اور صحافتی حلقوں میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بعد پہلی بار پیپلزپارٹی کی جانب سے نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جو ملکی سیاست میں تبدیلی کاجانب اہم قدم ہے۔

  • پی ٹی آئی کیخلاف تمام جماعتیں متحد ہوگئیں، عمران خان کا ٹوئٹ

    پی ٹی آئی کیخلاف تمام جماعتیں متحد ہوگئیں، عمران خان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے پی ٹی آئی کےخلاف سیاسی جماعتوں نےاتحادبنا لیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تبدیلی کی بات کرنے والوں کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے اتحاد بنالیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف اور مضبوط ہوگی۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں دئیے گئے ریمارکس پر عمران خان نے لکھا ہے کہ اس طرح کے روئیے سے خواجہ آصف اور مسلم لیگ نون کا کا وقار مجروح ہوا ہے۔

  • پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی پر فیصل سبزواری کا ٹوئٹ

    پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی پر فیصل سبزواری کا ٹوئٹ

    کراچی : ایم کیوایم کےرہنما فیصل سبزواری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسمبلی میں واپسی کے اعلان پرٹوئٹ کیا ہے کہ۔

    شاید مجھے نکال کے مستارہےہوں آپ

    محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں

    ایم کیوایم کےرہنما فیصل سبزواری کایہ ٹوئٹ کس کےنام اور کس کی  طرف اشارہ ہے؟ طنزکاہدف کون ہے۔ کسےنکال کرکون مستایا؟

    ایم کیوایم رہنما نےیہ ٹوئٹ عمران خان کے اسمبلی میں واپسی کے اعلان کے فوراً بعد کیا۔ اگلا ٹوئٹ تھا۔

    پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس ۔ اچھا ہے اچھا ہے

    یعنی عمران خان کی اسمبلی میں واپسی کو ایم کیوایم کے رکن اسمبلی نے بھی خوش آمدید کہا۔ ابھی کچھ دن پہلےان کی اسمبلی کی رکنیت پربھی براوقت آتےآتےرہ گیا تھا.

    بعد میں ناراضگی دورہوئی اورفیصل سبزواری کوپارٹی اوراسمبلی سے نکالنے کی نوبت نہ آئی۔ شاید اسی پرٹوئٹ کیا کہ ساقی میرے خلوص کی شدت تو دیکھنا

    پھر آگیا ہوں گردش دوراں کو ٹال کر

  • قوم تبدیلی کے لئے خیبرپختونخوا کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان

    قوم تبدیلی کے لئے خیبرپختونخوا کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی جرات قابل تعریف ہے۔

    سینیٹ انتخابات میں نشستیں جیتنے پر عمران خان نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز کو اپنی رہا ئش گا ہ بنی گالہ میں پر تکلف ظہرانہ دیااس موقع پرعمران خان نے کہا کہ عوام نئے پاکستان کی امید لئے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی بس کی تیاری کا کہہ دیا ہے اگلا میدان اب لاہور میں سجے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان خصوصا نوجوان امید بھری نظروں سے تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    ظہرانے میں سراج الحق ،پرویز خٹک،چوہدری سرور اور نو منتخب سینیٹرز سمیت سو سے زائد ارکان نے شرکت کی۔

  • یوٹیوب پاکستان میں کھل گئی ، مریم نواز کا انکشاف

    یوٹیوب پاکستان میں کھل گئی ، مریم نواز کا انکشاف

    لاہور: مریم نواز کہتی ہیں یو ٹیوب اِز بیک جبکہ مختلف شہروں سے یوٹیوب کے کھلنے یا نہ کھلنے پر ملے جلے تاثرات ملے ہیں۔

     صارفین اب یوٹیوب کو براؤز کرسکتے ہیں، اس بات کا انکشاف مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاپنے ٹویٹ میں کیا۔

     ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے اس سائٹ کو کھولا تو کہیں اس پر گانے سن کر مزے لئے اور کہیں وہی پرانا پیغام ملا کہ ویب سائٹ پاکستان میں بند ہے۔

     یو ٹیوب کے کھلنے پر کسی کو اعتراض ہے اور کسی کو اطمینان ہے، کچھ کا شکوہ وہ اسکے جلوے سے ابھی تک محروم ہیں۔

    پہلے پابندی لگی پھر افواہوں کی گردش ہے کہ کبھی سائٹ کھلتی ہے کبھی نہیں کھلتی ہے، نوجوانوں کا ہے کہنا کوئی ایک فیصلہ ہوجائے ۔

  • رہنماؤں کو اثاثے ظاہرکرنا چاہئیں ، عمران خان

    رہنماؤں کو اثاثے ظاہرکرنا چاہئیں ، عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے رہنماؤں سمیت تمام پاکستانیوں کو اپنے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنا چاہئیں، پی ٹی آئی ملک سے باہر چھپائی گئی دولت واپس لائے گی۔

    عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ثبوتوں سے ظاہر ہے کہ اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک چھپائی ہے تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے۔ پاکستان کی ایلیٹ کلاس نے دبئی میں پراپرٹی کے کاروبارمیں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور سوئس بینکوں میں اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں۔

     

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اثاثوں اورٹیکس تفصیلات کوجاری کرنے کو یقینی بنائے گی۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ لیڈر اپنے ٹیکسوں اور ملک میں اور ملک سے باہراثاثوں کی تفصیلات عوام کے لئے جاری کریں۔

     

    انکا کہنا تھا کہ عوام کو بالواسطہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس بچانے کے لئے اشرافیہ کی ناجائز کمائی ملک سے باہرچھپائی گئی ہے۔

  • لا ہور میں نا بینا افراد پر تشدد، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لا ہور میں نا بینا افراد پر تشدد، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نا بینا افراد پر پنجا ب پو لیس کے بے رحما نہ تشدد پر ٹو ئٹ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ کی رہنماء مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ کاش ان کے والد میاں نواز شریف اور چچا شہباز شریف بیرون ملک دورے پر نہ گئے ہو تے تو نا بینا افراد پر تشدد کر نے کے ذمہ دار لو گوں کو سزا دلواتے ، مریم نواز کے والد و وزیر اعظم نواز شریف لندن اور وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف قطر کے سرکا ری دورے پر گئے ہو ئے ہیں۔