Tag: ٹوئیٹ

  • شیریں مزاری سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر عمران خا ن کا سخت رد عمل

    شیریں مزاری سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر عمران خا ن کا سخت رد عمل

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’’خواتین سے متعلق خواجہ آصف کے ریمارکس شرمناک ہیں‘‘۔

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ن لیگی ایم این اے نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرلیں ہیں، خاتون رکن اسمبلی کی توہین معاشرتی آداب کے خلاف ہے‘‘۔

    2/3 Kh Asif, remaining unrepentant, reflects a mentality that cannot comprehend at how many levels his remarks were offensive & unacceptable — Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 9, 2016
    انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ کسی فرد یا پارٹی کا نہیں بلکہ خاتون رکن اسمبلی کا ہے، خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بہت سے مواقع پر وزیردفاع کے ریمارکس جارحانہ اور ناقابل تلافی رہے ہیں‘‘۔

    خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے سے عمران خان نے مزید لکھا کہ صوبائی وزرا عاطف اور شہرام ترکئی کی  کارکردگی سے میرے مایوس ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں دونوں وزرا کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔

  • برطانوی حکومت اپنے شہری کے گھر میں اسلحے کا نوٹس لے،شیریں مزاری

    برطانوی حکومت اپنے شہری کے گھر میں اسلحے کا نوٹس لے،شیریں مزاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان میں اپنے شہری کے گھر میں اسلحہ رکھنے کا نوٹس لے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کی ،شیریں مزاری نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت اپنے قانون کے تحت سزا بھی تجویز کرے۔

    انھوں نے کہا کہ اسلحے کا اتنا بڑا ذخیرہ رکھنا برطانیہ میں بھی جرم ہے، شیریں مزاری نے کہا کہ وقاص کے قتل سے متعلق رینجرز کے بیان نےمزید سوالات کو جنم دیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ رینجرز ترجمان نےبتایا ہے کہ وقاص کوٹی ٹی پستول سے قتل کیا گیا جبکہ رینجرز ٹی ٹی پستول استعمال نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ آج صبح رینجرز اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر مطلوب ملزمان کو گرفتار اوربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔