Tag: ٹوتھ پیسٹ

  • ٹوتھ پیسٹ سے بڑی آنت کا کینسر ہونے کا انکشاف

    ٹوتھ پیسٹ سے بڑی آنت کا کینسر ہونے کا انکشاف

    کیمبرج: امریکی ریاست کیمبرج کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ عام طور پر دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے ٹوتھ پیسٹ سے بڑی آنت کا کینسر ہو سکتا ہے۔

    سائنسی جریدے ’’ سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چوہوں پر کیے گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمومی طور پر دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے ٹوتھ پیسٹ میں شامل ایک جز ’ٹرکلوسان‘ بڑی آنت کے زخم، سوزش حتیٰ کے کینسر کا باعث بن سکتا ہیں۔

    [bs-quote quote=”عمومی طور پر دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے ٹوتھ پیسٹ میں شامل ایک جز ’ٹرکلوسان‘ بڑی آنت کے زخم، سوزش حتیٰ کے کینسر کا باعث بن سکتا ہیں۔” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر گوڈنگ زہنگ کا کہنا ہے کہ تحقیق سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار نہایت پریشان کن ہیں۔ اس سے قبل کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ٹرکلوسان کی زیادہ مقدار معدے اور آنتوں کے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے لیکن حالیہ تحقیق نے اسے رد کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ ٹرکلوسان کی معمولی مقدار بھی بڑی آنت مین کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

    تحقیقی مقالے کے شریک مصنف ہائیزیا یانگ کا کہنا تھا کہ ٹرکلوسان کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے جسے ہر عمر کے لوگ روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں اس لیے نہایت ضروری ہے کہ ٹرکلوسان کے مضر اثرات پر مزید ریسرچ کی جائے اور لوگوں میں اس سے متعلق آگاہی پھیلائی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ٹوتھ پیسٹ کے کلر کوڈ کیا بتاتے ہیں؟

    ٹوتھ پیسٹ کے کلر کوڈ کیا بتاتے ہیں؟

    دانت برش کرنا ہمار روزمرہ کا معمول ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ٹوتھ برش کی ٹیوب پر بالکل نیچے ایک رنگین چوکور ڈبہ بنا ہوتا ہے جو کلر کوڈ کہلاتا ہے۔

    آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کلر کوڈ کیا بتاتے ہیں۔

    سیاہ: ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کے نیچے بنے کلر کوڈ کا سیاہ رنگ ظاہر کرتا ہے کہ یہ صرف کیمیکلز سے بنا ہوا ٹوتھ پیسٹ ہے۔

    سرخ: سرخ رنگ کا کوڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ قدرتی اور کیمیائی اجزا کی آمیزش سے بنایا گیا ہے۔

    نیلا: نیلے رنگ کا مطلب ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں قدرتی اجزا اور دوائیں شامل ہیں۔ یہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی کسی قسم کی بیماری رکھنے والے افراد کو تجویز کیا جاتا ہے۔

    سبز: سبز کلر کوڈ ٹوتھ پیسٹ کے خالص قدرتی اجزا سے بنے ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: صحت مند دانت صحت مند زندگی کی ضمانت

    ماہرین کے مطابق جب بھی ٹوتھ پیسٹ خریدا جائے تو ان کلر کوڈز کو ذہن میں رکھتے ہوئے خریدا جائے۔ بچوں کے لیے سیاہ کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں جو صرف کیمیکلز سے بنائے گئے ہوتے ہیں۔

    اسی طرح سبز کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صحت کے لیے موزوں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بتیسی نما ٹوتھ برش سے 10 سیکنڈ میں دانت صاف

    بتیسی نما ٹوتھ برش سے 10 سیکنڈ میں دانت صاف

    آپ کو اپنے دانت صاف کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ ہوسکتا ہے دانتوں کی صفائی یقینی بنانے کے لیے آپ خاصی دیر تک اپنے دانت برش کرتے ہوں۔

    لیکن اب بتیسی نما اس ٹوتھ برش کے آںے کے بعد یہ مشکل آسان ہوگئی ہے جو صرف 10 سیکنڈز میں دانتوں کو مکمل طور پر صاف کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: دانتوں کی ساخت سے شخصیت کا اندازہ لگائیں

    ایما برش نامی یہ ٹوتھ برش بتیسی نما حصے اور ایک گیند پر مشتمل ہے جو دراصل ایک بٹن ہے۔

    اسے استعمال کرنے کے لیے اسے دانتوں کے اندر بتیسی کی طرح پھنسائیں اور بٹن دبا دیں۔

    اگلے 10 سیکنڈ میں بتیسی کا ہر حصہ آپ کے ایک ایک دانت کو صاف کردے گا جس کے دوران آپ کو ہلکی سی وائبریشن محسوس ہوگی۔

    اس کے ہینڈ پیس میں ٹوتھ پیسٹ کا کیپسول رکھا گیا ہے جو پورے ماہ کے لیے کافی ہے۔

    اسے تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عام ٹوتھ برش کے مقابلے میں دانتوں کو زیادہ بہتر طریقے سے کم وقت میں صاف کرسکتا ہے۔

    ایما برش نامی اس ٹوتھ برش کی قیمت 90 ڈالرز یا 9 ہزار پاکستانی روپے ہے اور اسے رواں برس دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔