Tag: ٹورنامنٹ

  • ڈوپنگ قانون کیخلاف ممنوعہ دوائیں استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ کا اعلان

    ڈوپنگ قانون کیخلاف ممنوعہ دوائیں استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ کا اعلان

    کھلاڑیوں کے لیے کچھ ادویات کا استعمال منع ہے تاہم اب ممنوعہ دوا استعمال کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے انوکھے ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    دنیا کے تقریباً تمام کھیلوں میں کچھ ادویات کا استعمال کھلاڑیوں کے لیے ممنوع ہے اور اگر کوئی کھلاڑی ممنوعہ دوا کے استعمال کا مرتکب پایا جاتا ہے تو وہ اینٹی ڈوپنگ قانون کی زد میں آتا ہے اور پابندی کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    تاہم اب ایسے کھلاڑی جو اینٹی ڈوپنگ قانون کے خلاف ممنوعہ دوائیں استعمال کرتے ہیں۔ ان کے لیے انوکھے ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کھیلوں کے پروگرام ’افزودہ کھیل‘ (Enhanced Games) نے لاس ویگاس میں اگلے برس مئی 2026 میں ایسے پہلے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں وہ کھلاڑی بھی حصہ لے سکیں گے جو باضابطہ کھیلوں میں ممنوعہ دوائیں استعمال کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں تیراکی، دوڑ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

    پروگرام کے بانی آرون ڈی سوزا نے بدھ کو کو لاس ویگس میں آغاز کے موقع پر کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اس انوکھے مقابلے میں قسمت آزمائیں، کیونکہ یہ کھیلوں کی سائنس میں انقلاب لا سکتا ہے۔

    اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 2026 کے افزودہ کھیلوں کا مقابلہ لاس ویگاس میں 21 سے 24 مئی تک منعقد ہو گا۔

    اس ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑی فی مقابلہ 50 لاکھ ڈالر تک انعامی رقم جیت سکتے ہیں، جبکہ عالمی ریکارڈ توڑنے پر اضافی بونس بھی ہو گا۔

    تیراکی میں 50 میٹر اور 100میٹر فری سٹائل، 50 میٹر اور 100میٹر بٹر فلائی شامل ہوں گے۔ دوڑ میں میں 100میٹر دوڑ، 110میٹر اور 100میٹر ہرڈلز ہوں گے، جبکہ ویٹ لفٹنگ میں سنیچ اور کلین اینڈ جرک مقابلے ہوں گے۔

    ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی اور خبردار کیا ہے کہ کھلاڑی نہ صرف پابندی بلکہ صحت کے خطرات مول لے رہے ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کی اہم میٹنگ شروع ہوتے ہی ملتوی

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کی اہم میٹنگ شروع ہوتے ہی ملتوی

    پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ شروع ہوتے ہی ملتوی کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آج ہونے والی بورڈ میٹنگ 10 سے 15 منٹ تک جاری رہی، آئی سی سی نے فیصلہ کیا کہ میٹنگ اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں دوبارہ ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں تمام بورڈ ممبران شامل تھے، پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر ٹورنامنٹ نہیں کروائیں گے۔

    جبکہ آئی سی سی کی جانب سے معاملے کو حل کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے کوئی حل طلب فارمولا کل نکال لیا جائے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر چکے ہیں اور کئی بار دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے اور مکمل ایونٹ اپنے ہی ملک میں کرائے گا۔

    جبکہ گزشتہ روز بھی پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے آئی سی سی حکام سے گفتگو میں کہا تھا کہ زخم سہہ لیں گے لیکن بے عزتی نہیں اٹھائیں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جائیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنا واضح موقف دے چکے، اب بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔

    آئی سی سی سے مشاورت جاری ہے، اچھا نتیجہ سامنے آئے گا، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آرہا ہے۔ چیمپئنر ٹرافی کے لیے پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں لائیں گے، اللہ نے چاہا تو چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اب تک جاری نہیں کیا جا سکا ہے، تاہم براڈ کاسٹرز کو 5 دسمبر سے پہلے معاملے کا حل نکلنے کی امید ہے۔

  • ’پاکستان ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے‘

    ’پاکستان ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے‘

    ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان سر ویوین رچرڈز نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار  کیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان سر ویوین رچرڈز نے اپنے کالم میں لکھا کہ  پاکستان کی کارکردگی پر کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے خود اپنے لیے مشکلات کھڑی کی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم میں غیر معمولی صلاحیت موجود ہے لیکن انہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کے دوران میں نے خود قریب سے دیکھا ہے کہ اسکواڈ میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت ہے، لیکن انہوں نے اپنے لئے خود مشکلات پیدا کیں۔

    ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان سر ویوین رچرڈز نے مزید کہا کہ گرین شرٹس جب کھیلنے پر آتی ہے تو مضبوط ترین ٹیموں کو بھی شکست دے سکتی ہے، اس ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔

  • پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت لیا

    پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت لیا

    پاکستان نے ای اسپورٹس میں ایک اعزاز اپنے نام کرلیا، ارسلان ایش نے امریکا میں ہونیوالا کومبو بریکر ایونٹ جیت لیا۔

    ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا، ارسلان نے امریکا میں کومبو بریکر ایونٹ میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    ٹیکن 7 فائنل میں ارسلان ایشن نے جنوبی کورین پلیئر کو شکست دی، انہوں نے مسلسل دوسری بار کومبو بریکر کا ٹائل اپنے نام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ارسلان اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹ جیت چکے ہیں۔

  • ویڈیو: ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا، گیند اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی

    ویڈیو: ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا، گیند اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی

    گیلونگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کے بیٹر نے حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا مار کر گیند اسٹیڈیم سے باہر پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں یو اے ای کے بیٹر جنید صدیقی نے 109 میٹر کا زور دار چھکا مارا کہ گیند اسٹیڈیم سے باہر جا گری۔

    آسٹریلیا کے گیلونگ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے بیس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم سری لنکن بولرز کے سامنے 73 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

    یو اے ای کی اننگز کے 17 ویں اوور میں بیٹر جنید صدیقی نے سری لنکن بولر  چامیرا کو 109 میٹر کا چھکا مار کر کمنٹیٹر کو بھی حیران کر دیا، یاد رہے کہ یہ حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

  • فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شرمناک شکست

    فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شرمناک شکست

    ایمسٹرڈیم: خواتین عالمی نمبر ایک آسٹریلین کھلاڑی ایشلے بارٹی کو ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنل میں ناؤمی اوساکا کی متبادل کے طور پر شامل ہونے والی ڈچ کھلاڑی کیکی نے ایشلے کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

    ٹورنامنٹ کےدوران ناؤمی اوساکا کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئیں تو ڈچ کھلاڑی کیکی کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشلے کو شکست دی۔

    پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کیکی نے شاندرا کم بیک کیا اور مسلسل دو سیٹ میں بارٹی کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    جبکہ دوسرے میچ میں سوئس کھلاڑی بلینڈا بین چچ نے پیٹرا کویٹوا کو زیر کردیا، بین چچ نے پہلے سیٹ میں برتری حاصل کی تاہم دوسراسیٹ کویٹوا نے جیت لیا۔

    سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر نے 10ویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    تیسرا سیٹ بین چچ نے سخت محنت اور مقابلے کے بعد چھ چار سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

    دوسری جانب گذشتہ دنوں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل دسویں بار اپنے نام کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ایلیکس ڈی منار کو شکست دے کر دسویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • پاکستان نے آسٹریلیا میں جونیئرہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    پاکستان نے آسٹریلیا میں جونیئرہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    میلبرن : پاکستان نے آسٹریلیا کے نیشنل جونیئرہاکی چمپیئن شپ کے فائنل میں نیوساؤتھ ویلز کی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے کرٹورنامنٹ جیت لیا۔

    تفصیلات کےمطابق چمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی منصوبہ بندی کے تحت کھیلا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی نوید عالم نے 13 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔

    احمد ندیم نے 24 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری کو ہاف ٹائم تک 2-0 کردیا۔

    پاکستانی نوجوانوں نے ہاف ٹائم کے بعد گول کرنے کے عزم کو جاری رکھا اور 44 منٹ میں ایک بار پھراحمد ندیم نے گول کرکے برتری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے 3-0 کردیا۔

    دوسری جانب نیوساؤتھ ویلز کی ٹیم نے 3 گول کے خسارے میں جانے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور میچ کے اختتام سے 5 منٹ قبل ایہرین ہیزل نے پنالٹی اسٹروک پر گول کیا۔


    یومِ پاکستان پرہاکی ٹیم کاہم وطنوں کوشاندار تحفہ


    نیوساؤتھ ویلز کی جانب سے پہلے گول کےچند لمحوں بعد ڈین رچرڈز نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کی برتری کو مزید کم کرتےہوئے 3-2 کردیا۔

    واضح رہےکہ نیوساؤتھ ویلز کی ٹیم میچ کےآخری لمحات میں بہترین کھیل کے باوجود میچ کو برابر نہ کرپائی اور یوں پاکستان نے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے 8 میچوں میں سے 7 میں کامیابی حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • حمزہ اکبر نے انڈین اوپن اسنوکر ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    حمزہ اکبر نے انڈین اوپن اسنوکر ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    لندن: پاکستان کے پروفیشنل اسنوکر کھلاڑی حمزہ اکبر نے انڈین اوپن کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    برطانوی شہر پریسٹن میں کھیلے گئے انڈین اوپن کوالیفائرز کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان کے حمزہ اکبر کا مقابلہ انگلینڈ کے کرس ویکلن سے ہوا۔

    بیسٹ آف سیون فریمز کے میچ میں پاکستانی کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور چار ایک فریمز کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

    انڈین اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے حمزہ اکبر اب بھارتی شہر حیدرآباد جائینگے جہاں ہانگ کانگ کے مارکو فو سے مقابلہ ہوگا،حمزہ اکبر ورلڈ اوپن کوالیفائرز کا میچ یکم جون کو کھیلیں گے۔

  • آل اسٹارسیریز،وارن وارئیرزنےسچن بلاسٹرزکو4وکٹ سےہرادیا

    آل اسٹارسیریز،وارن وارئیرزنےسچن بلاسٹرزکو4وکٹ سےہرادیا

    لاس اینجلس : آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں وارن وارئیرز نےسچن بلاسٹر کو سنسنی خیز مقابلے کےبعد چاروکٹ سے ہرادیا۔ شین وارن نے چھکا لگاکراپنی ٹیم کو فتح دلاوائی۔

    لاس اینجلس کامیدان وارن وارئیرز کے نام رہا، لیجنڈ سے بھری کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں شین وارن کی ٹیم نے سچن بلاسٹرزسے فتح چھین لی، سچن بلاسٹر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا تو سہواگ اور ٹنڈولکر نے بولرز کی خوب درگت بنائی۔ ٹنڈولکر کی دھواں دھاربیٹنگ نے کسی بولر کو نہ بخشا۔

    وارن وارئیرز ٹنڈولکراروسہواگ کے لاٹھی چارج سے بچی تو گنگولی اور جے وردھنے نے بولرز کے اوسان خطاکردئیے۔ معین خان بغیر رن بنائے ہی آؤٹ ہوئے۔

    دو سو بیس رنزکے تعاقب میں وارن وارئیرز کا آغاز مایوس کن رہا، مائیکل وارن پہلی ہی گیندپربولڈ ہوگئے،سنگاکارا اور پونٹنگ نے مشکلات میں گھیری ٹیم کو باہر نکالا، سنگاکارا اکیس گیندوں پربیالیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    کیلس نے وکٹ پر آتے ہی میچ کا نقشہ بدل ڈالا ،کیلس نے ایمروز کوایک ہی اوور میں چھبیس رنز جڑکرمیچ میں کم بیک کیا، پونٹنگ اورکیلس نے گلین میگرا کو بھی نہ چھوڑا، شین وارن نےچھکا لگاکرہدف حاصل کیا۔

  • آل اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا ٹی 20میچ وارن وارئیرز نےجیت لیا

    آل اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا ٹی 20میچ وارن وارئیرز نےجیت لیا

    نیویارک: امریکا میں آل اسٹارزکرکٹ ٹورنامنٹ کےپہلے ٹی ٹونٹی میچ میں وارن وارئیرزنےسچن بلاسٹرزکو شکست دےدی۔

    امریکا کے شہر نیویارک میں آل اسٹارزکرکٹ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سچن بلاسٹر اور وارن وارئیر کے درمیان کھیلا گیا۔

    وارن واریئرزنے سچن بلاسٹر کو شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو چھ وکٹ سے شکست دی۔

    akhtar news

    وارن واریئرز کے بلے بازوں رکی پونٹنگ اڑتالیس اور سنگاکارا اکتالیس رنزبناکرنمایاں رہے۔وارن واریئرزنے ایک سو اکتالیس رنزکا ہدف سترویں اوورمیں حاصل کیا۔