Tag: ٹور آف اسپین سائیکل ریس

  • اسپین کے ایلبرٹو کونٹاڈور نے ٹور آف اسپین سائیکل ریس جیت لی

    اسپین کے ایلبرٹو کونٹاڈور نے ٹور آف اسپین سائیکل ریس جیت لی

    میڈریڈ: ٹورآف اسپین میں مجموعی برتری کی بدولت ایلبرٹو کونٹاڈور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔ بارش سے متاثرہ ریس کے نو اعشاریہ سات کلو میٹر ٹائم ٹرائل مرحلے میں اٹالین رائڈر ایڈریان ملیوری فاتح رہے، اسپینش رائڈر اکیاسی گھنٹے پچیس منٹ اور پانچ سیکنڈز کے مجموعی وقت کے ساتھ پوڈیم پر پہلے نمبر پر آئے۔

    برطانیہ کے کرس فروم ایک منٹ دس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ ایلبرٹو کونٹاڈور اس سے قبل دوہزار آٹھ اور دوہزار بارہ میں بھی ٹور آف اسپین سائیکل ریس اپنے نام کرچکے ہیں۔

  • ٹورآف اسپین سائیکل ریس:اٹھارواں مرحلہ اٹلی کے فیبیو آرو نے جیت لیا

    ٹورآف اسپین سائیکل ریس:اٹھارواں مرحلہ اٹلی کے فیبیو آرو نے جیت لیا

    میڈرڈ: ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ اٹلی کے فیبیو آرو نے جیت لیا۔ اسپین کے ایلبرٹو کونٹوڈور کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔ ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ ایک سو ستاون کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ پہاڑ کے گردونواح میں ہونے والی طویل ریس میں سائیکلسٹ کو دشواری کا سامنا رہا۔

    اٹلی کے فیبیو آرو نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی۔ اٹالین رائڈر نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے سینتالیس منٹ اور سترہ سیکنڈز میں طے کیا۔

    اس کامیابی کے بعد فیبیو ریس لیڈر ایلبرٹو کونٹوڈور کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایلبرٹو کونڈوڈور اکہتر گھنٹے اڑتیس منٹ اور سینتیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔

  • ٹورآف اسپین سائیکل ریس، سترہواں مرحلہ جان ڈیجنکوب نے جیت لیا

    ٹورآف اسپین سائیکل ریس، سترہواں مرحلہ جان ڈیجنکوب نے جیت لیا

    اسپین : ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ جرمنی کے جان ڈیجنکوب نے جیت لیا ہے، اسپین کے ایلبرٹو کونٹوڈور کو ریس لیڈر کی یلوجرسی حاصل ہے۔

    ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ ایک سو نوے کلو میٹر پر مشتمل تھا، جرمن رائڈر جان ڈیجنکوب نے طویل سفر پر عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چھبیس منٹ اور سات سیکنڈز میں طے کیا، یہ جرمن رائڈر کی ایونٹ میں چوتھی کامیابی ہے۔

    آسٹریلیا کے مائیکل میتیوز اتنے ہی وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، اسپین کے ایلبرٹو کونٹوڈور کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔ اسپینش رائڈر سرسٹھ گھنٹے اکیاون منٹ اور سات سیکنڈز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔