Tag: ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے ٹائٹل جیت لیا

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے ٹائٹل جیت لیا

    فرانس: اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی، ریس کا اختتامی مرحلہ جرمنی کے مارسیل کٹل کے نام رہا۔

    ٹور ڈی فرانس کے آخری مرحلے میں اٹالین رائڈر ابتدائی دس کھلاڑیوں میں جگہ نہ بنانے کے باوجود ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ ونسینزو نیبالی سائیکلنگ کے تین بڑے ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے چھٹے رائڈر ہیں۔

    اس سے قبل وہ ٹور آف اسپین اور اٹلی میں بھی فتح حاصل کرچکے ہیں، آخری راؤنڈ میں جرمنی کے مارسیل کٹل نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے بیس منٹ اور پچاس سیکنڈز میں طے کیا۔

    اٹلی کے ونسینزو نیبالی نواسی گھنٹے انسٹھ منٹ اور چھ سیکنڈز کے ساتھ سرفہرست رہے۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: اٹھارواں مرحلہ ونسینزو نیبالی کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: اٹھارواں مرحلہ ونسینزو نیبالی کے نام

    فرانس: اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ جیت لیا، اٹالین رائڈر ٹائٹل کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں اٹلی کے ونسینزو نیبالی لیڈ کررہے ہیں، اٹھارواں مرحلہ میں کامیابی نے اٹالین رائڈر کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات مزید واضح کردیئے ہیں۔ یہ ونسنیزو نیبالی کی فرانس سائیکلنگ میں چوتھی فتح ہے۔

    اٹالین رائڈر نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چار منٹ اور سترہ سیکنڈز میں طے کیا۔ ونسینزو نیبالی اسی گھنٹے پینتالیس منٹ اور پینتالیس سیکنڈز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ نیبالی کو دوسرے نمبر پر موجود فرانسیسی رائڈر پر سات منٹ کی برتری حاصل ہے۔ وہ ٹو ڈی فرانس جیت کر سائیکلنگ میں تین بڑے ایونٹس جیتنے والے دنیا کے چھٹے رائڈر بن جائیں گے۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: سترہواں مرحلہ پولینڈ کے رافیل مجکا کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: سترہواں مرحلہ پولینڈ کے رافیل مجکا کے نام

    فرانس :ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ پولینڈ کے رافیل مجکا نے جیت لیا، اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ مختصر ہونے کے ساتھ سب سے دشوار تھا، ایک سو چوبیس اعشاریہ پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لئے سائیکلسٹ کو مشکلات کا سامنا رہا۔

    پولینڈ کے رافیل ماجکا نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ریس اپنے نام کی، پولش رائڈر نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے پینتیس منٹ اور تئیس سیکنڈز میں طے کیا۔ ریس لینڈ اٹلی کے ونسینزو نیبالی تیسرے نمبر پر رہے۔

    ونسینزو نیبالی کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔ وہ چھہتر گھنٹے اکتالیس منٹ اور اٹھائیس سیکنڈز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ:سولہواں مرحلہ مائیکل راجرز کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ:سولہواں مرحلہ مائیکل راجرز کے نام

    فرانس: ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ آسٹریلیا کے مائیکل راجرز نے جیت لیا، اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ دو سو سینتیس اعشاریہ پانچ کلو میٹر پر مشتمل تھا، پہاڑ کے گرد ونواح میں ہونے والی ریس میں آسٹریلین رائڈر مائیکل راجرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ فاصلہ چھ گھنٹے سات منٹ اور دس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ یہ آسٹریلوی رائڈر کی ٹور ڈی فرانس میں پہلی کامیابی ہے۔

    فرانس کے تھوماس واکلر دوسرے نمبر پر رہے، اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے، وہ تہتر گھنٹے پانچ منٹ اور انیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: بارہواں مرحلہ ایلگزینڈر کرسٹووف کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: بارہواں مرحلہ ایلگزینڈر کرسٹووف کے نام

    فرانس : ناروے کے ایلگزینڈر کرسٹووف نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا، اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو یلو جرسی حاصل ہے۔

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ ایک سو پچیاسی اعشاریہ پانچ کلو میٹر پر محیط تھا، ناروے کے ایلگزینڈر کرسٹووف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سلواکیہ کے پیٹر سیگان تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    کرسٹووف نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے بتیس منٹ اور گیارہ سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا، پیٹر سیگان دوسرے نمبر پر رہے، اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے،اٹالین رائڈر اکیاون گھنٹے اکتیس منٹ اور چونتیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں، تیرہویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو پہاڑی راستہ عبور کرنا ہوگا۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: دسواں مرحلہ ونسینزو نیبالی کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: دسواں مرحلہ ونسینزو نیبالی کے نام

    فرانس:  ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے جیت لیا۔

    اٹالین رائڈر کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، دسویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو مشکلات کا بھی سامنا رہا، دو مرتبہ کے چیمپئین اسپین کے ایلبرٹو کونٹوڈور حادثے کے سبب دسویں مرحلے سے باہر ہوگئے، انجری کے باعث وہ مزید مرحلوں میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    اٹالین رائڈر ونسینزو نیبالی نے طویل اور مشکل سفر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ستائیس منٹ اور چھبیس سیکنڈز میں طے کیا، ٹور ڈی فرانس کے دسویں مرحلے کے اختتام پر اٹالین رائڈر نے یلو جرسی برقرار رکھی، وہ بیالیس گھنٹے تینتیس منٹ اور اڑتیس سیکنڈز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔