Tag: ٹول پلازہ

  • موٹروے افسر پر گاڑی چڑھانے کے بعد روپوش ہونے والی خاتون گرفتار

    موٹروے افسر پر گاڑی چڑھانے کے بعد روپوش ہونے والی خاتون گرفتار

    راولپنڈی: ٹول پلازہ پر آپے سے باہر ہونے کے بعد موٹروے افسر پر گاڑی چڑھانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث خاتون کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، خاتون کی موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کے بعد اس پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    موٹروے پولیس افسر کی مدعیت میں 2 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، خاتون کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ نصیرآباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

    خاتون کو موٹروے پولیس اہلکاروں نے تیزرفتاری کے باعث ٹول پلازہ پر روکا تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے خاتون روپوش ہوگئی تھی۔

  • بااثر شخص کی ٹول پلازہ ملازم کو گولیاں مارنے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    بااثر شخص کی ٹول پلازہ ملازم کو گولیاں مارنے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: غلط سمت سے جانے سے روکنے پر بااثر شخص نے ٹول پلازہ ملازم کو بے دریغ گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لکی ٹول پلازہ پر ایک کار سوار نے ٹول پلازہ پر غلط سمت سے جانے سے روکے جانے پر ملازم کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ذرا سی تکرار کے بعد کار سوار نے گاڑی کے اندر سے پستول نکالا اور لڑکے کو بے دریغ گولیاں مار دیں۔

    ویڈیو کے مطابق غلط سمت سے جانے سے روکنے پر بااثر شخص نے گاڑی کا دروازہ کھولا اورباہر آ کر گالم گلوچ کرنے لگا، ٹول پلازہ ملازم نے بھی جواب میں گالی دی، جس پر ملزم واپس گاڑی کی طرف گیا اور پستول نکال لی۔

    اس دوران ٹول پلازہ کا دوسرا ملازم بھی پیچھے آیا اور بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی، لیکن کار سوار نے فوری طور پر پستول چیمبر کی اور گولیاں چلا دیں، ملازم کے زخمی ہوتے ہی کار سوار فوراً گاڑی میں بیٹھا اور گاڑی بھگا دی۔

    ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گولی لگنے سے 25 سالہ ابرار زخمی ہوا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی ارسلان بلوچ نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے، اور واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ پرڈمپراورکوچ کی ٹکر،2جاں بحق،18زخمی

    کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ پرڈمپراورکوچ کی ٹکر،2جاں بحق،18زخمی

    کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر اور کوچ میں ہولناک تصادم ہوا ہے جس میں دو افرادجاں بحق،اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی ، دو افراد جاں بحق ، بارہ سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں 2 خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں ۔

    زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے دوران راستے ہی میں دم توڑ گئے، زخمیوں کو مختلف نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔