Tag: ٹوٹکا

  • پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کا آسان ٹوٹکا

    پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کا آسان ٹوٹکا

    گھنی پلکیں اور بھنویں چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں تاہم بعض اوقات پلکیں جھڑنے بھی لگتی ہیں، اس مسئلے کو نہایت آسانی سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر فرح نے پلکیں اور بھنویں گھنی کرنے کا نہایت آسان طریقہ بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ ذرا سی سکا کائی پانی میں پکا لیں، اس میں سرمہ، وٹامن ای کا کیپسول اور گلیسرین شامل کریں اور اسے روز رات کو سونے سے قبل لگا لیں۔

    اسے رکھنے اور لگانے کے لیے مسکارے کی خالی بوتل اور برش استعمال کریں۔

    اس کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس میں کوئی کیمیکل شامل نہیں اور آنکھوں میں جانے کی صورت میں اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

  • ایسا ٹوٹکا جو آنکھوں کے نیچے حلقوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کردے

    ایسا ٹوٹکا جو آنکھوں کے نیچے حلقوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کردے

    آنکھوں کے نیچے حلقے پڑ جانا اور آنکھوں کے نیچے کی جلد کی سوجن ایک عام مسئلہ ہے تاہم اس سے نہایت آسانی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے حلقوں سے چھٹکارے کا نہایت آسان حل بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک مٹی کے پیالے میں تھوڑا سا پانی لے کر ایک چمچ سونف اس میں بھگو دیں، تھوڑی دیر بعد اس میں دھنیے کی ڈنڈیاں ڈالیں اور چمچے سے کرش کر کے اس کا عرق نکال لیں۔

    اس میں کالا نمک اور خشک دودھ کا ایک چمچ شامل کریں اور رات سونے سے قبل اسے لگائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان تمام اشیا میں منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کے نیچے دوبارہ حلقے نہیں بننے دیتے۔

    اس آمیزے کو رات میں لگا کر صبح دھو لیں، اور صبح بھی 4 سے 5 گھنٹے کے لیے لگایا جاسکتا ہے۔

  • 4 سے 5 دن میں گرتے بالوں کو روکنا ممکن

    4 سے 5 دن میں گرتے بالوں کو روکنا ممکن

    موسم سرما میں بال ایک طرف تو بے حد روکھے اور بے رونق ہوجاتے ہیں تو دوسری طرف جھڑنے بھی لگتے ہیں، بالوں کو گرنے سے روکنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ عنایہ خان نے بال گرنے کا آسان علاج بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلے ان کے بال بہت زیادہ جھڑتے تھے، پھر ان کے میک اپ آرٹسٹ نے اس کا آسان حل بتایا۔

    اس کے لیے ایک، ایک چمچ بادام اور زیتون کے تیل میں وٹامن ای کے 2 کیپسول ملا لیں، اور نہانے سے 2 گھنٹے پہلے اسے بالوں کی جڑوں پر لگائیں۔

    اس کے بعد نہاتے ہوئے کم کیمیکل والا یا سلفیٹ فری شیمپو استعمال کریں، 4 سے 5 دن میں واضح فرق نظر آئے گا اور بالوں کے جھڑنے میں کمی ہوگی۔

  • آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کا آسان ٹوٹکا

    آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کا آسان ٹوٹکا

    آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے چہرے کی خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے طرح طرح کے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں سیاہ حلقے ختم کرنے کا نہایت آسان اور آزمودہ طریقہ بتایا گیا جسے آپ بھی آزما سکتے ہیں۔

    اس کے لیے دو چمچ کچے دودھ میں ایک چمچ عرق گلاب ملائیں اور اس میں کاٹن پیڈ بھگو کر فریج میں رکھ دیں۔

    ٹھنڈا ہونے کے بعد کاٹن پیڈ نچوڑیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھیں۔ یہ ٹوٹکا روزانہ آزمانے سے 10 دن میں سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔