Tag: ٹوٹ گیا

  • جنوبی امریکا میں شدید گرمی کا پُرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جنوبی امریکا میں شدید گرمی کا پُرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جنوب مغربی امریکا میں شدید گرمی کا 49 سالہ پرانا  ریکارڈ ٹوٹ گیا، امریکا کے کروڑوں شہری اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحرائے صحارا سے آنے والے اینٹی سائیکلون سسٹم سربیرس سے امریکا اور یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے گزشتہ روز  اٹلی میں ایک شخص بلبلاتے گرمی میں کام کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیارہ کروڑ سے زائد امریکی شہری اس گرمی کی شدید لہر سے متاثر ہوں گے، ایریزونا، لاس ویگاس، نویاڈا،ہیوسٹن، ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔

    جنوب مغربی امریکا میں 1974 میں پڑنے والی شدید گرمی کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، فینکس میں مسلسل تیرویں روز پارہ 43 ریکارڈ کیا گیا۔

    ، نیشنل ویدر سروس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے آخر تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جس سے ڈیتھ ویلی، کیلیفورنیا، فینکس اور ایروزونا میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ فرانس، یونان، اسپین اور کروشیا میں پارہ تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیاجبکہ اٹلی میں پارہ 48  ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    واضع رہے جنوبی یورپ کے بڑے حصوں میں 40 کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

  • پاکستان میں پولیو کا 14سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان میں پولیو کا 14سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کراچی: پاکستان میں پولیو کا چودہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پولیو کے مزید آٹھ نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دو سو دو ہوگئی ہے۔

    پولیو کے نئے کیسز مردان ، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں سامنے آئے ہیں، ادارہء قومی صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ تین بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی ،جنوبی وزیرستان اور ٹانک سے ہے، رواں سال فاٹا سے ایک سو پینتیس، کے پی کے سے چالیس، سندھ سے انیس، بلوچستان سے چھ اور پنجاب سے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ادارہء قومی صحت کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے، کراچی کا علاقہ گڈاپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں حال ہی میں نو بچے پولیو سے متاثر ہوئے ہیں، سندھ کا پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر کراچی ہے، جہاں سترہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سانگھڑ سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، سندھ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر عالمی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔