Tag: ٹوپی

  • ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا

    ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا

    ملتان: ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگ ٹوپی اور تسبیح کی خریداری میں مصروف ہیں، رمضان کی آمد کے ساتھ ٹوپی اور تسبیح کا کاروبار بھی اچھا ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں رحمتوں اور فضیلتوں والے بابرکت مہینے میں ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں شہری خوب صورت ٹوپی اور تسبیح کی خریداری کر رہے ہیں۔

    رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، جس میں ہر شخص زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کے لیے بھرپور تیاریاں کرتا ہے، مختلف ڈیزائن اور رنگوں کی ٹوپیاں اور تسبیح کی خریداری بھی اسی تیاری کا حصہ ہے۔

    ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد ٹوپیاں اور تسبیح کی خریداری کرتی دکھائی دیتی ہے، اس مہینے میں ٹوپی تسبیح کی ڈیمانڈ میں اضافے پر دکان دار بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

    دوسری طرف رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کو بھی پر لگ گئے ہیں، اور ملک کے مختلف شہروں میں پھلوں، سبزیوں سمیت تمام اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے۔

    رمضان کیلنڈر 2025: پاکستان میں آج سحری اور افطار کا وقت

  • سر ڈان بریڈ مین کی ٹوپی کروڑوں میں نیلام

    سر ڈان بریڈ مین کی ٹوپی کروڑوں میں نیلام

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کی تاریخ کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کی مشہور زمانہ بیگی گرین ٹوپی کروڑوں روپے میں نیلام ہو گئی۔

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کی بیگی گرین ٹوپی سڈنی میں ہونے والی ایک نیلامی میں 4 لاکھ 70 ہزار ڈالرز (پاکستانی لگ بھگ 13 کروڑ روپے) میں نیلام ہو گئی۔

    کرکٹ کی دنیا میں سب سے پہلے سر کا خطاب پانے والے ڈان بریڈ مین نے یہ اونی ٹوپی 48-1947 کے سیزن میں بھارت کے دورہ آسٹریلیا کے دوران استعمال کی تھی۔

    یہ ہوم گراؤنڈ پر ڈان بریڈ مین کی آخری سیریز تھی جس میں انہوں نے مہمان ٹیم کے خلاف 6 اننگز میں 178.75 کی اوسط سے 715 رنز بنائے تھے۔ اس سیریز میں انہوں نے تین سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

    ڈان بریڈ مین کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں جن کی 99.94 رنز کی اوسط کے قریب آج تک کوئی نہیں پہنچ سکا ہے۔

    اس سے قبل 2020 میں بھی ڈان بریڈ مین کی ایک ٹوپی نیلام کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ ٹوپی 1928 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران پہنی تھی اور یہ دو لاکھ 90 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

  • بلیوں کے بالوں سے بنائے گئے ہیٹ

    بلیوں کے بالوں سے بنائے گئے ہیٹ

    ٹوکیو: بلیوں کو پالنے والے افراد اپنی بلیوں کو الگ الگ انداز سے سجانے کے بے حد شوقین ہوتے ہیں۔ وہ ہر مواقعوں پر ان کی سجاوٹ اور تیاری کر کے انہیں بھی اپنے ساتھ اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہیں۔

    جاپان میں بھی ایسا ہی ایک بلیوں کا شوقین شخص ہے جو اپنی بلیوں کو منفرد ہیٹس پہناتا ہے۔

    6

    یہ منفرد ہیٹ کسی اور شے سے نہیں بلکہ بلیوں کے اپنے بالوں سے بنائے جاتے ہیں۔

    9

    8

    7

    ریو یاما زاکی نامی اس شخص کے پاس 3 بلیاں ہیں۔ وہ ان کے بالوں کی باقاعدگی سے تراش خراش کرتا ہے اور کٹنے والے بالوں کو پھینکنے کے بجائے ان سے بلیوں کے لیے ٹوپیاں تیار کرتا ہے۔

    5

    3

    2

    وہ ان بالوں کو بھی جمع کرتا ہے جو بلیوں کے جسم سے جھڑتے ہیں۔

    4

    اس کی تیار کی گئی ٹوپیاں پہن کر یہ بلیاں اور بھی خوبصورت لگتی ہیں۔