Tag: ٹوکریاں

  • شہتوت کی ٹہنیوں پر ہنر کا استعمال، اچھا کاروبار، اچھا منافع (ویڈیو رپورٹ)

    شہتوت کی ٹہنیوں پر ہنر کا استعمال، اچھا کاروبار، اچھا منافع (ویڈیو رپورٹ)

    ویڈیو رپورٹ: ملک نعیم وفا

    جڑانوالہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شہتوت کی ٹہنیوں سے ٹوکرے اور ٹوکریاں بنانے کے، نسل در نسل منتقل ہونے والے ہنر اور کاروبار سے کئی خاندان منسلک ہیں۔ شہتوت کی ٹہنیوں سے یہ ٹوکریاں کیسے تیار کی جاتی ہیں اور کہاں کہاں استعمال ہوتی ہیں اس ویڈیو میں دیکھیں۔

    شہتوت کی ٹہنیوں کو جنگل سے کاٹ کر لایا جاتا ہے، پھر ان کی صفائی کرنے کے بعد کاریگر بڑی مہارت سے ٹوکریاں اور ٹوکرے تیار کرتے ہیں۔ شہتوت کی ٹہنیوں سے یہ ٹوکریاں اور ٹوکرے تیار کر کے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھیجے جاتے ہیں، بعد ازاں یہ ٹوکریاں منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

    یہ منافع بخش کاروبار سے عرصہ دراز سے جڑے کئی خاندان اچھا منافع حاصل کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔ جڑانوالہ کے علاقہ گنگا پور میں شہتوت کی ٹہنیوں سے بنائے جانے والے ٹوکرے نہ صرف مضبوط ہیں بلکہ پورے پاکستان میں مشہور بھی ہیں۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • ٹوکریوں کا مطلب لفافہ ہوتا ہے: رانا ثنااللہ کا اعتراف

    ٹوکریوں کا مطلب لفافہ ہوتا ہے: رانا ثنااللہ کا اعتراف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مریم نواز آڈیو لیک کے تناظر میں اعتراف کیا ہے کہ ٹوکریوں کا مطلب لفافہ ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں لیگی ایم پی اے بلال یاسین کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے ٹوکریوں کا لفظ لفافے کے زمرے میں آنے کا اعتراف کیا۔

    انھوں نے کہا ٹوکریوں کا مطلب لفافہ ہوتا ہے، واضح رہے گزشتہ روز مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں انھوں نے پرویز رشید سے کہا ابو آذربائیجان سے دو ٹوکریاں لائے ہیں، ایک نصرت جاوید اور ایک رانا جواد کو دینی ہے۔

    رانا ثنا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کوئی ہمارے بارے میں تجزیہ کرتا ہے تو ہمیں بھی حق حاصل ہے کہ گفگتو میں اس پر تبصرہ کریں، سوال یہ ہے کہ مریم نواز کی آڈیو لیک کو گزشتہ روز ہی کیوں لیک کیا گیا؟

    مسلم لیگ ن اور جنگ جیو کا گٹھ جوڑ ، مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

    انھوں نے کہا فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ سے نظر ہٹانے کے لیے آڈیو کا پنڈورا کھولا گیا ہے، سب کو پتا ہے کہ آڈیو کہاں سے ریکارڈ ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ آڈیو لیک میں سینئر صحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پر الزامات لگائے گئے اور سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبا کلمات کا بھی استعمال کیا گیا۔