Tag: ٹوکیو اولمپکس

  • کرونا ہو یا نہ ہو، اولمپکس کا انعقاد ہر صورت ہوگا، اعلان ہوگیا

    کرونا ہو یا نہ ہو، اولمپکس کا انعقاد ہر صورت ہوگا، اعلان ہوگیا

    ٹوکیو: بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ہونے یا نہ ہونے دونوں صورتوں میں آئندہ برس ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد لازمی کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے نائب صدر  جان کوٹس کا کہنا تھا کہ ’کرونا کی صورت حال کیسی بھی ہو، وائرس رہے یا ختم ہوجائے مگر منسوخ ہونے والے ایونٹ کا انعقاد آئندہ برس ہرصورت کیا جائے گا‘۔

    جان کوٹس کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کا آغاز اگلے سال 23 جولائی سے ہوگا اور پورا ایونٹ اپنے شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا، جو پروگرام طے کرلیا گیا ہے اُن تاریخوں میں کسی بھی صورت کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہوگا یا نہیں؟ دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

    نائب صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ آئندہ برس منعقد ہونے والا ایونٹ 2020 کا منسوخ کردہ ہوگا، اگر صورت حال بہتر رہی تو اُسی برس 2021 کے پروگرام کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے کرونا کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرام ترتیب دیا ہے، آئندہ برس جولائی میں جیسی بھی صورت حال ہوگی ہم اُس کا مقابلہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے اولمپکس کی نئی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 میں ہوں گے، پہلے یہ مقابلے رواں برس 24 جولائی میں شیڈول تھے۔

    دوسری جانب جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نئی تاریخوں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ کھیلوں‌ پر نظر رکھنے والے کئی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اولمپکس کا انعقاد مشکل ہے، اس کی بڑی وجہ بے قابو مہلک وائرس ہے۔

  • پاک آرمی کے شوٹر نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

    پاک آرمی کے شوٹر نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ریوڈی جنیرو: پاکستان کو آئندہ ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں پہلی انٹری مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئندہ سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے پہلی انٹری مل گئی ہے، پاکستان آرمی کے شوٹر خلیل اخترنے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    [bs-quote quote=”خلیل اختر اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ریوڈی جنیرو میں ہونے والے عالمی شوٹنگ کپ کی ریپڈ فائر پسٹل کیٹگری میں خلیل اختر نے چھٹی پوزیشن پر رہتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کیا۔

    پاکستان آرمی سے وابستہ محمد خلیل اختر اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

    ریوڈی جنیرو میں ہونے والے عالمی شوٹنگ کپ کی ریپڈ فائر پسٹل کیٹگری میں شرکت کے بعد خلیل کل وطن واپس پہنچیں گے۔