Tag: ٹویٹر

  • پاکستان کی معیشت پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے: وزیر اعظم

    پاکستان کی معیشت پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، ماضی میں کرپشن اور غیر شفافیت سے بے تحاشہ دولت کھونی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے بڑے پلاٹ کی نیلامی 11.28 بلین روپے کی ہوئی، اس کی دو اہم وجوہات ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک تو پاکستان کی معیشت پر لوگوں کا بڑھتا ہوا اعتماد ہے اور دوسرا یہ بتاتا ہے کہ ماضی میں کرپشن اور غیر شفافیت سے کتنی دولت کھونی پڑی۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ اور ترقی پر اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر اعظم کو سیاحت کے فروغ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی تھی۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے، سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن کو مد نظر رکھا جائے۔ ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے تفصیل دی جائے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

  • سوشل میڈیا پر انڈے والا برگر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    سوشل میڈیا پر انڈے والا برگر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    کراچی: شہرِ قائد کے باسی کہتے ہیں کہ جس نے انڈے والا برگر نہیں کھایا اس نے کچھ نہ کھایا، لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب سوشل میڈیا پر انڈے والا برگر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنگر کامیڈین علی گل پیر نے انڈے والے برگر کی ویڈیو ٹویٹر پر اپ لوڈ کی جس کے بعد وہ تیزی سے وائرل ہو گئی، اور ٹویٹر پر انڈے والے برگر کا ٹرینڈ ہی چل پڑا۔

    ہوا یوں کہ علی گل پیر نے مختلف بڑے ریسٹورنٹس جا جا کر انڈے والا برگر مانگا جس پر ان سے کہا گیا کہ انڈے والا برگر تو نہیں ہے، یہ ویڈیو انھوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، اور مداحوں نے اسے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

    ٹویٹر پر ویڈیو کو اتنا فالو کیا گیا کہ انڈے والا برگر قومی برگر بنا دیا گیا، کسی نے کہا کہ گندی والی چٹنی کے ساتھ اگر انڈے والا برگر نہیں کھایا تو پھر کیا کھایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  برگر آپ کو نفسیاتی مریض بنا سکتا ہے

    علی گل پیر نے انڈے والے برگر کی تلاش میں سوال کیا کہ کون کھلائے گا مجھے انڈے والا برگر؟ مداحوں نے اس کا بھرپور جواب دیا یہاں تک کہ چٹوروں نے انڈے والے برگر کو قومی برگر بنانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

    چٹوروں نے چیلنج کیا کہ جس نے انڈے والا برگر نہ کھایا، اس نے کچھ نہ کھایا، علی گل پیر کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر انڈے والے برگر کے چرچے ہونے لگے۔

  • ٹویٹر کے ایک اور فیچر پر کام شروع

    ٹویٹر کے ایک اور فیچر پر کام شروع

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اور نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس کے ذریعے اپنے ٹویٹ پر آنے والے ناپسندیدہ جوابات کو چھپانا ممکن ہوگا۔

    ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس نئے فیچر پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسے صارفین کے استعمال کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    یہ نیا فیچر ’ہائیڈ ٹویٹ‘ کا ہوگا جس میں آپ اپنے ٹویٹ پر آنے والے ان جوابات کو جو آپ کے لیے ناگوار اور ناپسندیدہ ہوں گے، چھپا سکیں گے۔

    اس سے قبل ایسے ٹویٹس کے لیے میوٹ، بلاک یا رپورٹ کا آپشن دستیاب تھا۔ چھپائے جانے والے ٹویٹس کو ’ویو ہائیڈ ٹویٹس‘ کے ذریعے دوبارہ دیکھا بھی جاسکے گا۔

    مزید پڑھیں: ٹویٹر نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہونے والی بدمزگیوں اور نفرت انگیز ٹویٹس سے بچا سکے گا۔

    ٹویٹر کی سینیئر پراڈکٹ مینیجر مشل یاسمین کا کہنا ہے کہ ہائیڈ ٹویٹ اور اسے دوبارہ ظاہر کرنے کے فیچر کا مقصد ٹویٹر پر صحت مندانہ بحث و مباحثے کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم گفتگو کا ایک بہتر مقام بن سکے۔

    تاہم ڈیجیٹل صارفین اس فیچر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر ایک اور وار بھی قرار دے رہے ہیں۔

    ٹویٹر کا یہ نیا فیچر کس کے لیے کتنا کارآمد اور کتنا نقصان دہ ثابت ہوگا، یہ اسی وقت معلوم ہوگا جب اس فیچر کو فعال کردیا جائے گا۔

  • پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن بات چیت کا آغاز کریں‘ میرواعظ عمر فاروق

    پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن بات چیت کا آغاز کریں‘ میرواعظ عمر فاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت تناؤ کے خاتمے کے اقدامات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایل اوسی پرجانی ومالی نقصان، نقل مکانی باعث تشویش ہے۔

    میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ پاکستان اوربھارت تناؤکے خاتمے کے اقدامات کریں، دونوں ملک مسئلہ کشمیرپر فیصلہ کن بات چیت کا آغاز کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام کے بعد بھی بھارت نے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل اوسی پرفائرنگ وگولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان سمیت دو پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے۔

    بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے دونوں جوان شہری آبادی پرفائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

  • بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریار آفریدی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کو توجہ دینے لگا ہے۔

    [bs-quote quote=”ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ سماجی اور معاشی دونوں شعبہ جات میں بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کا نوٹس لے رہا ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے اور تبدیلی کی یہ لہر بہت واضح ہے، جسے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار نے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں حکومت کی جانب سے ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی خبر چھاپی تھی۔

    وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 29 جنوری کو یہ خبر دی تھی کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پر تعیش کلبوں میں گھریلو ملازمین کے داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے۔

    اس خبر کو بھی خلیجی اخبار کی ویب سائٹ نے نمایاں جگہ دی، اخبار نے شہریار آفریدی کے ٹویٹ کا لنک بھی شامل کیا۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ اشرافیہ کی علامتیں اور نو آبادیاتی ذہنیت ختم کی جائے گی، شروعات اسلام آباد کلب سے کی جا رہی ہے، ہمیں ان ملازمین کا شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دولت اور رنگ کے نام پر جو دیواریں اٹھائی جاتی ہیں، انھیں منہدم کریں گے۔

  • پاکستان میں برف باری اللہ کا انعام ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

    پاکستان میں برف باری اللہ کا انعام ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے سلسلے کو پاکستان کے لیے خدا کا انعام قرار دے  دیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں برف باری اور بارشیں اللہ کی رحمت بن کر برسی ہیں۔

    [bs-quote quote=”بارانی فصلوں کے لیے یہ بارشیں بر وقت ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان کا ٹویٹ”][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے ٹویٹ میں لکھا ’پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ ربّ العزت کا انعام ہیں۔‘

    عمران خان نے بارشوں کو فصلوں کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ہماری پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کے لیے یہ بارشیں بالکل بر وقت ہیں۔

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا، انھوں نے لکھا ’ان بارشوں سے زیرِ زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی۔‘

    خیال رہے کہ چند روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنی دھرتی کی دل فریب شان و شوکت کے بہت گرویدہ ہیں۔

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے دل فریب حصار میں خوش رہتے ہیں، اور یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت انھیں بے حد مرغوب ہے۔

    انھوں نے ٹویٹ کے سلسلے میں یہ بھی لکھا کہ ارضِ پاک کا مسحور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے۔

  • سلام پولیو ورکرز: پاکستانی پولیو ورکرز کی جانفشانی پر خراج تحسین

    سلام پولیو ورکرز: پاکستانی پولیو ورکرز کی جانفشانی پر خراج تحسین

    پاکستانی پولیو ورکرز کی سخت موسم میں پولیو پلانے کے لیے جانے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’سلام پولیو ورکرز‘کا ٹرینڈ شروع ہوگیا۔

    2 دن قبل پولیو ورکرز کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جن میں وہ شدید سرد موسم اور برف باری کے دوران بھی پولیو پلانے کے لیے اپنے سفر پر رواں دواں تھے، دشوار گزار برفیلے راستے بھی ان کی ہمت نہ توڑ سکے تھے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے بھی ٹویٹر پر ان حوصلہ مند ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    بعد ازاں اس سے ملتی جلتی مزید تصاویر منظر عام پر آئیں اور لوگوں نے ان بہادر پولیو ورکرز کی جرات اور جانفشانی کو سلام پیش کیا۔

    وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی ان ورکرز کو سلام پیش کیا۔

    ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ قوم آپ کی خدمات کی قرضدار رہے گی۔

    خیال رہے کہ سال 2019 کی پہلی انسداد پولیو مہم میں 99 فیصد ہدف پورا کرلیا گیا ہے۔

    چند روز قبل پاکستان میں سنہ 2019 کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا تھا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں 16 ماہ کی انعم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔

  • گنے کا جوس قومی مشروب قرار

    گنے کا جوس قومی مشروب قرار

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ’گنے کے جوس‘ کو قومی مشروب قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پول کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے، پول میں اورنج جوس، گنے کا جوس اور گاجر کا جوس کے آپشن رکھے گئے تھے۔

    سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر ’گنے کے جوس‘ کو قومی مشروب کا اعزاز دیا گیا۔

    حکومت کی جانب سے کرائے گئے پول کے مطابق 7616 صارفین نے ووٹ دئیے، 81 فیصد افراد نے گنے کے جوس کا انتخاب کیا جبکہ 15 فیصد نے اورنج جوس اور 4 فیصد نے گاجر کے جوس کو منتخب کیا۔

    Poll Question: What is the national juice of Pakistan?

    گنے کے جوس کے بے شمار فوائد

    گنے کے فوائد سے مستفید ہونے کے لیے یہ بہت کم قیمت پر ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے۔

    گنے کا رس مختلف نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہماری عمومی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، گنے کا رس گلہ میں خراش اور نزلے کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔

    مزید پڑھیں: گلاب جامن قومی مٹھائی قرار

    گنا پٹھوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری قدرتی گلوکوز کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔

    یہی نہیں بخار میں مبتلا شخص کو ڈاکٹرز خود ہدایات جاری کرتے ہیں کہ مریض کو گنے کا رس پلایا جائے۔

    یرقان کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے گنے کا رس کسی اکسیر سے کم نہیں کیونکہ یہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو مطلوبہ حد تک پہنچا کر مریض کی جلد بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں‘ وزیراعظم

    ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں‘ وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعے پر پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے والدین کو گولیاں ماری گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے والدین کوگولیاں ماری گئیں، صورت حال انتہائی تکلیف دہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان بچوں کی تمام تر ذمے داری ریاست اٹھائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف بہت اچھا کام کیا ہے،قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جتنی جلدی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر کارروائی کی جائے گی، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

  • بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ویڈیو وائرل، مداح حیران

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ویڈیو وائرل، مداح حیران

    ممبئی: معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی اور اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جنہوں نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداح انہیں کرکٹ کھیلتا دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبنگ خان بائیں ہاتھ سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے آف اور لیگ سائیڈ پر شاندار شاٹس کھیلے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ریس تھری ناکام ثابت ہوئی تھی اور اس سے قبل چینی اداکارہ کے ساتھ بنائی جانے والی فلم ٹیوب لائٹ بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیش کش۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    سال 2019 میں سلمان خان فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف، تبو، جیکی شروف، سنیل گروور، دیشا پتانی اور نورا فتحی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    سلمان خان نے حال ہی میں فلم ’بھارت‘کے دوسرے شیڈول کی عکس بندی ابوظہبی میں مکمل کروائی ہے۔ اس موقع پر اداکار نے ابوظہبی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں یہاں اپنے قیام کے دوران ممبئی جیسا ہی محسوس ہوتا رہا۔