Tag: ٹویٹ

  • جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا پہلے بھی پاکستان کو دھمکیاں دیتا رہا ہے، امریکا کی جانب سے جغرافیائی خودمختاری میں دخل اندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس کے فیصلے کا اختیار پاک فوج کے پاس ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ روزانہ ساٹھ ستر ہزارافغانی مہاجرین سرحد پارکرتے ہیں،پاکستان اپنی سرحد پر باڑ لگا چکا، امریکا اور افغانستان کوکہہ رہے ہیں کہ وہ بھی باڑ لگائیں۔ سرحدیں محفوظ بنانے تک امن قائم نہیں ہوسکتا،جب تک افغان مہاجرین واپس نہیں جائیں گے، خطرات باقی رہیں گے۔

    آج ہونے والے اہم اجلاس کے بعد خواجہ آصف کے جانب سے ٹویٹر پر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیا گیا، جہاں انھوں نے کہ کہا کہ ٹرمپ چاہیں تو آڈٹ کے لیے کسی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں اور پاکستان کو دی گئی رقم کا آڈٹ کرالیں، تاکہ دنیا کو پتا چل جائے کہ کون سچ بول رہا ہے کون دھوکا دے رہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امدادکالفظ ایک دھوکا ہے، امریکا نے ہماری فضائی حدود اور زمین مفت استعمال کی، امریکاکویہ سہولتیں پرویزمشرف نے دی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامیوں کا حساب لیں: خواجہ آصف

    پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامیوں کا حساب لیں: خواجہ آصف

    اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامی کا حساب لیں، افغانستان میں امریکا بند گلی میں پھنس گیا ہے، وہاں کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف تعاون پر فنڈز دیے، یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خرچہ تھا، امریکا نے ہماری زمین، سڑکیں اور ریلوے استعمال کیے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ شوق سے اپنے پیسوں کا حساب لیں، حساب لینا ہے تولے لیں، سرعام حساب دینے کو تیار ہیں، ہماری خارجہ پالیسی قومی مفاد میں ہوگی، پہلے ہی نومورکہہ چکے ہیں۔

    خواجہ آصف کا ٹویٹ

    اس سے قبل وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ دنیا کو جلد بتائیں گے کہ حقیقت اور افسانے میں کیا فرق ہے، امریکی صدر کی دھمکیوں کا جلد جواب دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے مرکزی رہنما نے امریکی صدر کے ٹویٹ کے جواب میں نے ٹویٹر پر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کوسچائی سے جلد آگاہ کریں گے۔

    Khawaja Asif

     

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو ہمیشہ دھوکا دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکا کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر کی ہرزہ سرائی

    واضح رہے کہ خواجہ آصف نے آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی، جس میں دیگر امور کی ساتھ ٹرمپ کے تازہ دھمکیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    ڈومورکا دوٹوک جواب نومور

    یاد رہے کہ ترجمان پاک فوج کی جانب سے پہلے ہی ’’ڈومور‘‘کا دوٹوک جواب ’’نومور‘‘ کی صورت دیا جاچکا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہا تھا ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں، وقت آگیا ہے کہ قوم متحد ہوجائے، اپنے اختلافات بھلا کر ایک مقصد پاکستان کے لیے متحد ہوجائیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ اب کسی سے کسی لیے بھی دباؤ قبول نہیں کریں گے، ہم دو مسلط کردہ جنگیں لڑچکےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • چین نے تصدیق کر دی، نیب کراس بارڈر فنانشل جرائم پر شکنجہ کسے: عمران خان

    چین نے تصدیق کر دی، نیب کراس بارڈر فنانشل جرائم پر شکنجہ کسے: عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے کراس بارڈر فنانشل جرائم کی تصدیق کر دی ہے اور سی ای کیپیٹل او انجینئرنگ نے چینی حکام کے سامنے سب راز اگل دیے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اپنے تازہ ٹویٹس میں‌ کیا۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان نے دوران تفتیش چینی حکام کے سامنے تسلیم کیا تھا کہ کمپنی شریف خاندان کے کنٹرول میں‌ تھی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی ای او فیصل سبحان کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا اور فیصل سبحان پر بیان بدلنےکا دباؤ ڈالا گیا۔

    عمران خان نے سوال کیا کہ کیا نیب بڑے مالی فراڈ کرنے والوں کو اپنے شکنجے میں کسے گی؟


    یاد رہے کہ ملتان میٹرو کرپشن اسکینڈل گذشتہ برس سامنے آیا تھا، جس کی تفتیش کے لیے چینی حکام بھی پاکستان آئے تھے، جنھوں‌ نے کیپٹیل انجیئنرنگ کے اعلیٰ‌حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے

    چینی حکام کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں فیصل سبحان کا یہ موقف درج ہے کہ کمپنی کو شریف خاندان کنٹرول کیا کرتا تھا۔

    عمران خان نے اپنے ٹویٹس میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے حصے بھی شیئر کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لوہاگرم ترین آگ میں تپ کرمضبوط ہوتا ہے‘مریم نواز

    لوہاگرم ترین آگ میں تپ کرمضبوط ہوتا ہے‘مریم نواز

    اسلام آباد:وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کاکہناہےکہ لوہا گرم ترین آگ میں تپ کرمضبوط ہوتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپروزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی نے اپنےپیغام میں کہاکہ لوہا گرم ترین آگ میں تپ کرمضبوط ہوتا ہے۔


     

    پاناماکیس ‘ہمارا سفرانصاف کے لیے ہے‘عمران خان


    خیال رہےکہ اس سے قبل عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنےپیغام میں کہاکہ پاناماکیس ہمارا سفر انصاف کے لیے ہے۔

    نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں،کل بھی رہیں گے‘شہبازشریف


    اس سے قبل آج قصور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ میاں محمد نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں اورکل بھی رہیں گے۔


    دامن صاف ہے، کوئی پریشانی نہیں، مریم نواز


    واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا تھاا کہ میں نے اپنے والد اور اہلِ خانہ میں سے ایک بھی فرد کےچہرے پر پریشانی کے اثرات نہیں دیکھے یہ تب ہوتا ہے جب دامن صاف ہو اور معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے جائیں۔

  • پیپلزپارٹی کی اےپی سی میں شرکت نہیں کریں گے‘عمران خان

    پیپلزپارٹی کی اےپی سی میں شرکت نہیں کریں گے‘عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ وہ پیپلزپارٹی کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے اے پی سی میں شرکت نہیں کررہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہےکہ پارلیمانی جماعتیں فوجی عدالتوں کے بل پر اتفاق کرچکی ہیں،جبکہ 6مارچ کو اسمبلی میں اس سے متعلق بل پیش کیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں: پنجاب میں دوسال قبل آپریشن ہوجاتاتودہشتگردی کےواقعات نہیں ہوتے‘شاہ محمود قریشی

    یاد رہےکہ اس سےقبل شاہ تحریک انصاف کے رہنما محمود قریشی کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی سے پہلے اے پی سی کاایجنڈاپوچھاہے۔

    واضح رہےکہ آج اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نےکہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام میں 2سال کی توسیع پراتفاق ہوا ہے۔

  • ٹرمپ کی متعصبانہ،مسلمان مخالف پالیسیاں امریکہ کےلیےنقصان دہ ہونگی،عمران خان

    ٹرمپ کی متعصبانہ،مسلمان مخالف پالیسیاں امریکہ کےلیےنقصان دہ ہونگی،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاکہناہےکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی پالیسیاں ہمارے خطے کےامن کےلیے بھی خطرہ ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پرپابندیاں امریکہ کےلیےنقصان دہ ہوں گی۔

    تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ امریکی صدر کی متعصبانہ،مسلمان مخالف پالیسیاں امریکاکےلیےنقصان دہ ہوں گی،انہوں نےکہاٹرمپ کی پالیسیاں ہمارے خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

    مزید پڑھیں؛امریکی وفاقی جج نےٹرمپ کاامیگریشن آرڈرمعطل کردیا

    خیال رہےکہ امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات ممالک پر لگائی جانے والی پابندی کو امریکہ میں عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ پالیسیوں سے دہشتگردوں کوفائدہ ہوگا ‘چوہدری نثار

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا تھاکہ ٹرمپ کے اقدامات سے دہشت گردوں کےسوا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

  • چین شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا,ٹرمپ

    چین شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا,ٹرمپ

    واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ چین شمالی کوریا کو لگام دینے میں ناکام رہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نومنتخب امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ’چین امریکہ سے یک طرفہ تجارت کر کے پیسے کما رہا ہے لیکن شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا‘۔

    نومنتخب امریکی صدر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’ایسا نہیں ہو گا‘۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی جوہری میزائل بنانے کی صلاحیت پر شک کا اظہار کر رہے تھے یا وہ اس کو روکنے کا کوئی قدم اٹھائیں گے۔

    یاد رہے کہ شمالی کوریا کے رہنماپیانگ یانگ نے سالِ نو کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بین البراعظمی میزائل تیاری کےآخری مراحل میں ہے۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    پیانگ یانگ نے گذشتہ سال بھی دو جوہری تجربات کیے تھے جن میں سے ایک کو اب تک شمالی کوریا کا سب سے طاقتور تجربہ کہا جا رہا ہے۔

    شمالی کوریا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری اور میزائل تجربات بند کر دے۔

  • بینظیرکی برسی پرکشمیرانہیں یاد کررہاہے،میر واعظ

    بینظیرکی برسی پرکشمیرانہیں یاد کررہاہے،میر واعظ

    سری نگر:حریت رہنما واعظ عمر فاروق کا کہناہے کہ بینظیر کی برسی پر کشمیر انہیں یادکررہا ہے،انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کیاجس پر بلاول بھٹو نے ان کا شکریہ اداکیا۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نےشہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    کشمیری رہنما میر واعظ عمرفاروق نے بلاول بھٹو زرداری کو دعا دی ہے کہ اللہ انہیں اپنی والدہ کے مشن کو آگے بڑھانے کا حوصلہ دے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے جواب میں ٹویٹ کی جس میں انہوں نےکہاکہ میر واعظ عمر فاروق کے الفاظ بہت معنیٰ رکھتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنما میرواعظ عمرفاروق کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کشمریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں‘ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں،بلاول بھٹو

    چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں‘ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں،بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں،ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں،ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں۔

    مزید پڑھیں:اسلام آباد:ماضی میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ ہوئی،چوہدری نثار

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ آصف زرداری نے آج تک کبھی کرپشن کے خلاف بات تک نہیں کی۔

    چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھا کہ کرپشن کے اہم کردار آج کرپشن کے خلاف مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے کی اوٹ پٹانگ باتوں کا جواب نہیں دے سکتا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کرپشن کی بات کرنے والے بلاول سرے اوردبئی کے محل بھول گئے،جس شخص کی والدہ کانام پاناما میں ہےوہ دوسروں پربات کرتاہے۔

  • ہاں میں بچہ ہوں‘میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹوکابچہ ہوں،بلاول بھٹو

    ہاں میں بچہ ہوں‘میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹوکابچہ ہوں،بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ ہاں میں بچہ ہوں‘ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بچہ ہوں۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ ہاں میں بچہ ہوں‘ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کابچہ ہوں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ڈرو گنجہ لیگ ڈرو اور انہوں نے اپنےٹویٹ کے آخر میں گونوازگو لکھا۔

    دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چھوٹے اور بچے ہیں کوئی بات نہیں،وہ سچے توہیں،بلاول صاحب جب نکلے تویوٹرن نہیں لیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کوئی عمرکا بڑا ہو اورمنافق ہو،اس سے توبچہ ہی اچھا ہے۔

    انہوں نےکہا کہ 3 دن سکون سے بیٹھے چو ہدری صاحب نے پریس کانفرنس کر ہی ڈالی،وہ اپنی ناکامی مانیں یا نہ مانیں مگرلوگوں کوتو سکون دیں۔

    مشیر اطلاعات سندھ کا کہناتھا کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی وفاق کے لیے اچھی نہیں ہے،وفاق کی طاقت زیادہ عرصہ تک چل نہیں پائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں لیکن حکمرانوں کی عقل نے اگرکام کیا تو الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں:کمیشن کی رپورٹ کو ہر فورم پر چیلنج کروں گا،چوہدری نثار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں بچہ بھی کہا تھا۔