Tag: ٹویٹ

  • مسلط حکومت نے اپنی نالائقی سے پیٹرول مزید مہنگا کر دیا: حماد اظہر

    مسلط حکومت نے اپنی نالائقی سے پیٹرول مزید مہنگا کر دیا: حماد اظہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکا دینا بند کرو، مسلط حکومت نے مہنگے تیل کو بھی اپنی نالائقی سے مزید مہنگا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکا دینا بند کرو۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پچھلے مہینوں میں ضرورت سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں، ان کنسائنمنٹس کو نیشنل بینک نے 240 روپے سے اوپر پر آف لوڈ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلط حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ میں بھی غفلت دکھائی، پچھلے 2 ماہ میں مہنگے دام اور بلند مارجن پر ضرورت سے کہیں زیادہ تیل امپورٹ کیا گیا۔ پھر تیل کی قیمت بینکوں نے مہنگے ڈالر ریٹ پر روپے میں موصول کی۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ذرائع کے مطابق اس وقت کے کچھ کارگو میں مارکیٹ ریٹ سے بھی 8 روپے اضافی وصول کیے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت روس سے سستا تیل لانے والی تھی، لیکن مسلط حکومت نے سستا تیل تو دور کی بات، مہنگے تیل کو بھی اپنی نالائقی سے مزید مہنگا کر دیا۔

  • لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا: فواد چوہدری

    لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس پنجاب حکومت نے انتہائی بردباری کا ثبوت دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عطا تارڑ اور دیگر ملزمان کو طلب کیا ہے کہ وہ شامل تفتیش ہوں اور خواتین، بچوں اور نہتے شہریوں پر تشدد کے الزامات پر اپنے کردار کی وضاحت کریں۔

  • عمران خان کا 13 اگست کے جلسے کے حوالے سے اہم اعلان

    عمران خان کا 13 اگست کے جلسے کے حوالے سے اہم اعلان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کے جلسے میں حقیقی آزادی کے لیے لائحہ عمل بتائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں کو دعوت دی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 13 اگست کی رات لاہور میں ہمارے حقیقی آزادی جلسے میں شرکت کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منائیں گے، عمران خان نے کہا کہ ہم جشن بھی منائیں گے اور میں حقیقی آزادی کے لیے لائحہ عمل بھی بتاؤں گا۔

  • ضرورت سے دگنا تیل بھاری قیمت پر خریدا گیا: مزمل اسلم

    ضرورت سے دگنا تیل بھاری قیمت پر خریدا گیا: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ضرورت کے حساب سے دگنا تیل درآمد کیا گیا اور بھاری قیمت پر خریدا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نااہل حکومت سے قوم کا 120 ارب روپے کا نقصان اور قیمتوں کی شکل میں وصول کیا گیا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ضرورت کے حساب سے دگنا تیل درآمد کیا گیا اور بلند ترین قیمت پر خریدا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہاں سے 25 فیصد قیمتیں نیچے آگئی ہیں جو کم از کم ڈالر میں 500 ملین ڈالر بنتا ہے، اس سے روپے پر دباؤ آیا۔

  • 22 ماہ بعد برآمدات میں 24 فیصد کمی ہوئی: شہباز گل

    22 ماہ بعد برآمدات میں 24 فیصد کمی ہوئی: شہباز گل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ بند ہے، کارخانے بند ہیں، روزگار بند ہے اور مہنگائی بھی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 22 ماہ کے بعد جولائی میں برآمدات میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ ٹولہ ملک اور قوم کو بہت بھاری پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بند مطلب کارخانے بند، وزگار بند اور مہنگائی بھی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ریمیٹنسز بھیجنے والے ویسے ہی انہیں برے لگتے ہیں کیونکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو فنڈز دیتے ہیں۔

  • ٹویٹ کے لیے بھی پرائیوسی سیٹنگ، نئے فیچرز کی آزمائش

    ٹویٹ کے لیے بھی پرائیوسی سیٹنگ، نئے فیچرز کی آزمائش

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کو مختلف نئے فیچرز فراہم کرنے کے لیے ان کی آزمائش شروع کردی، یہ فیچرز پاکستانی صارفین کو بھی دستیاب ہوں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر کی جانب سے اسٹیٹس کو اپڈیٹ کرنے سمیت صارفین کے ٹویٹس کو محدود افراد تک رسائی دینے کے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

    ٹویٹر کی جانب سے ٹویٹر سرکل کے نام سے ٹویٹ کو پرائیوٹ یا محدود رکھنے کے فیچر کی آزمائش مئی میں شروع کی گئی تھی اور اب اس تک پاکستانی صارفین کو بھی رسائی دے دی گئی۔

    ٹویٹر سرکل کے تحت صارفین اپنی ٹویٹ کو پبلک یعنی عام کرنے کے بجائے محدود افراد کے لیے شیئر کرسکیں گے۔

    اس فیچر کے صارفین متعدد افراد کی فہرست بھی بنا سکیں گے، جس کے بعد ان کی ٹویٹ صرف لسٹ میں ایڈ کیے گئے افراد کو دکھائی دے گی، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ صارفین ٹویٹر سرکل کے تحت کتنی لسٹس بنا سکیں گے۔

    اس کے علاوہ ٹویٹر پر فیس بک کے ملتے جلتے فیچر جیسی آزمائش بھی شروع کردی گئی ہے اور مذکورہ آزمائشی فیچر تک امریکا اور یورپ کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

    مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کوئی بھی ٹویٹ کرنے سے قبل اپنی فیلنگ کو بھی مینشن کرسکیں گے یعنی جس طرح فیس بک پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے وقت فیلنگ ایڈ کرنے کے آپشن ہوتے ہیں، اسی طرح کے آپشن اب ٹویٹر صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔

    مذکورہ فیچر کے تحت صارفین سیاحت، تھکاوٹ، تلاش، انجوائے، پیارا موسم، پڑھائی، مدد کی ضرورت اور تجاویز سمیت دیگر طرح کے فیلنگ آپشن اپڈیٹ کرکے ٹویٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔

    اسی طرح کا فیچر فیس بک پر کئی سال سے دستیاب ہے، جہاں صارفین کوئی بھی اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے وقت چاہیں تو فیلنگ کا استعمال کریں اور چاہیں تو اس کے بغیر ہی اسٹیٹس اپڈیٹ کریں۔

    علاوہ ازیں ٹویٹر پر ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین کے پروفائل کے نیچے ان کی ٹویٹس کی مختصر سمری پیش کی جا رہی ہے کہ وہ ماہانہ کتنی ٹوئٹس کرتے ہیں اور اب تک انہوں نے کتنی ٹویٹ کی ہیں۔

  • بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے: وزیر اعظم

    بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں، ریسکیو آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر صوبائی انتظامیہ اور افواج پاکستان کا مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام اداروں نے ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آباد کاری مکمل نہیں ہو جاتی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں، چیلنج یقیناً بہت بڑا ہے لیکن اس چیلنج سے نمٹنے کا ہمارا عزم اس سے بھی مضبوط تر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا ہمارے بھائی بہنوں کی مدد کرے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کا خاص طور پر مشکور ہوں۔

  • ملک میں تباہ کن صورتحال ہے اور حکومت کو کوئی پروا نہیں: اسد عمر

    ملک میں تباہ کن صورتحال ہے اور حکومت کو کوئی پروا نہیں: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کو صرف اقتدار سے چمٹے رہنا ہے، پاکستان کے لیے تباہ کن صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 2 ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 1.2 بلین ڈالر کم ہوگئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ چین سے حاصل کردہ 2.3 بلین میں سے 2 بلین ڈالر گزشتہ 4 ہفتے میں استعمال کیے جا چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روپیہ زوال پذیر ہے جبکہ حکومت کا ردعمل صرف اقتدار سے چمٹے رہنا ہے، پاکستان کے لیے تباہ کن صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔

  • جب قومیں اپنا نظریہ اور مقصد کھو دیتی ہیں وہ زوال پذیر ہو جاتی ہیں: عمران خان

    جب قومیں اپنا نظریہ اور مقصد کھو دیتی ہیں وہ زوال پذیر ہو جاتی ہیں: عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ جب قومیں اپنا نظریہ اور مقصد کھو دیتی ہیں وہ زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب قومیں اپنا نظریہ اور مقصد کھو دیتی ہیں وہ زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ غالب کا شعر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا یہ شعر اس وقت کا تھا جب ہم انگریزوں کے غلام بننے والے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات دیکھ کر مرزا غالب کا شعر آج سچ ثابت ہو رہا ہے۔

  • کاروباری گھرانے اپنی بیوی، بیٹیوں اور بہوؤں کو آگے کیوں نہیں لاتے؟ صدر مملکت

    کاروباری گھرانے اپنی بیوی، بیٹیوں اور بہوؤں کو آگے کیوں نہیں لاتے؟ صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تمام کاروباری گھرانے اپنے بیٹوں کو آگے لے کر آتے ہیں، ان کی بیوی، بیٹیاں اور بہوئیں کہاں ہیں؟ عورت سے بیزاری اور صنفی تعصب کا کلچر اسلامی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات میں پاکستان کا نمبر بہت نیچے ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام کاروباری گھرانے اپنے بیٹوں کو آگے لے کر آتے ہیں، ان کی بیوی، بیٹیاں اور بہوئیں کہاں ہیں۔ ان کے اپنے اداروں میں انہیں محفوظ ماحول مل سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بی بی خدیجہ بھی ایک کاروباری خاتون تھیں، عورت سے بیزاری اور صنفی تعصب کا کلچر اسلامی نہیں ہے۔