Tag: ٹڈی برگر

  • سعودی عرب کے اس برگرمیں کیا خاص بات ہے؟

    سعودی عرب کے اس برگرمیں کیا خاص بات ہے؟

    سعودی عرب میں ’ٹڈی برگر‘ (برجر الجراد) کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے، العربیہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹڈی کھانے کے شوقین اسے تیار کرنے اور اس کی ڈش کے حوالے سے نئے نئے طریقے آزما رہے ہیں، انہی میں سے ایک ’ٹڈی برگر‘ بھی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے قصیم ریجن میں ٹڈیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے، قصیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ٹڈی پکانے کا طریقہ اور اس ڈش کے فائدوں سے آگاہ کیا۔

    سعودی شہری کا کہنا تھا کہ کئی لوگ ’ٹڈی برگر‘ بنا رہے ہیں۔ جو برگر کے مشہور (بن) میں ٹڈی، پیاز، کیچپ پر مشتمل ہوتا ہے کئی لوگ اس میں دیگر اشیا بھی شامل کرتے ہیں اور اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    بعض لوگ ٹڈی کی ڈش ساتھ سلاد(الخس) بھی استعمال کرتے ہیں۔ زندہ ٹڈی محض پانی میں تیار کی جاتی ہے جس میں پیاز، خوردنی تیل اور اپنی پسند کے مصالحہ جات کو شامل کیا جاتا ہے۔

    بعض افراد نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹڈی سے بنائی گئی ڈش لذیذ ہوتی ہے۔ ابھی تک سعودی عرب میں ایسے ریستوران نہیں جو ٹڈی سے بنی ڈش پیش کرتے ہوں۔

    تاہم ماہرین نے ٹڈی کھانے سے روکتے ہوئے توجہ دلائی کہ ٹڈی دل کو روکنے کے لئے مہلک کیمیکل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

    گھر پر مذیدار’’اورنج جیم‘‘ بنانے کا آسان طریقہ

    ماہرین کے مطابق اس لئے خطرہ موجود رہتا ہے کہ اس کے مرنے کے بعد بھی مہلک مادہ اس کے جسم میں کہیں نہ کہیں موجود ہو۔ اس کے کھانے سے زہر خورانی ہوسکتی ہے۔اس لئے اس سے دور رہنا بہتر ہے۔