Tag: ٹڈی دل

  • ٹڈی دل سے سندھ کے 22 اضلاع متاثر ہو چکے ہیں: وزیر زراعت

    ٹڈی دل سے سندھ کے 22 اضلاع متاثر ہو چکے ہیں: وزیر زراعت

    کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ چند ہفتے میں ٹڈی دل سے سندھ کے 22 اضلاع متاثر ہو چکے ہیں، آنے والے وقتوں میں سب سے زیادہ خطرہ سندھ کو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں ٹڈی دل مہم اسپرے کے اعداد و شمار جاری کر دیے، صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وفاق کا سندھ میں ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع کم دکھانا تشویشناک ہے۔

    اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ چند ہفتے میں سندھ کے 22 اضلاع متاثر ہو چکے ہیں، آنے والے وقتوں میں سب سے زیادہ خطرہ سندھ کو ہے۔ وفاق خط کا جواب نہیں دے رہا۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ فصلوں میں اسپرے مہم جاری اور فوج کا تعاون حاصل ہے، 13 اضلاع میں 22 سو 33 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا، وفاقی ٹیموں نے 840 ہیکٹرز پر اسپرے کیا۔ شکار پور، کشمور، نواب شاہ، جامشورو، قمبر، گھوٹکی، سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں اسپرے کیا گیا ہے۔

    اسماعیل راہو نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 31 ہزار 699 ہیکٹرز پر ٹڈی دل کا خاتمہ اور 4 لاکھ 21 ہزار 861 ہیکٹرز پر مزید سروے کیا گیا، اب تک 68 لاکھ 45 ہزار 161 ہیکٹرز کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 دن میں 3 ہزار 73 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا، بارشیں شروع ہو چکی ہیں ابھی تک وفاق نے فضائی اسپرے شروع نہیں کیا، وفاق کو فیلڈ ٹیموں کے اضافے اور طیاروں کی دستیابی کی کئی بار درخواست کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قومی مسئلے پر وفاق کی عدم توجہی اور لاپرواہی افسوسناک ہے۔

  • ٹڈیوں سے متعلق یہ حقائق‌ شاید آپ کے علم میں نہ ہوں

    ٹڈیوں سے متعلق یہ حقائق‌ شاید آپ کے علم میں نہ ہوں

    کیا آپ جانتے ہیں گزشتہ سال کینیا میں ٹڈیوں کا کتنا بڑا لشکر دیکھا گیا تھا؟

    سائنسی جریدے "نیچر” کے مطابق اس کا حجم امریکا کے مشہور شہر نیویارک سے تین گنا زیادہ تھا۔

    ملک بھر میں اس وقت کرونا کے ساتھ ٹڈی دل کا بھی شور ہے جس کے باعث کسان اور زمیں دار مشکل میں ہیں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور فصلیں جہاں ہماری غذائی ضروریات پوری کرتی ہیں، وہیں ہماری معیشت کے لیے بھی اہم ہیں۔

    ٹڈیوں کے فصلوں پر بڑے حملوں کی وجہ پچھلے دو برسو‌ں کے دوران ہونے والی شدید بارشیں بتائی جاتی ہیں جس نے ان کی افزائش میں‌ مدد دی اور ان کی تعداد میں ہزاروں گنا اضافہ ہوا۔ ٹڈیوں کی افزائش کے لیے نم زمین زیادہ موزوں ہوتی ہے اور پچھلے چند سال کے دوران زیادہ اور تیز بارشوں کی وجہ سے انھیں پھلنے پھولنے کا موقع ملا ہے۔

    پاکستان کے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق ایک مادہ دو سو سے 1200 بچے دیتی ہے اور ایک سال میں اس کی تین نسلیں پروان چڑھ سکتی ہیں۔

    ٹڈی دل کا ایک لشکر کئی کلو میٹر رقبے پر فصلوں کو منٹوں میں برباد کردیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ٹڈیوں کا جھنڈ بسا اوقات بہت بڑا بھی ہوسکتا ہے۔ ایک دن میں کسی ایک جھنڈ میں اربوں ٹڈیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں جن کا کسی کھیت پر حملہ کرنے کا سیدھا سا مطلب بربادی ہی ہوسکتا ہے۔

    سائنس دانوں کے مطابق ٹڈی دل روزانہ 120 کلومیٹر کا سفر کر سکتے ہیں اور کسی بھی مقام پر یہ جھنڈ اپنی بھوک مٹانے کے لیے فصلوں اور درختوں پر حملہ کردیتے ہیں۔

  • ملک بھر میں ٹڈی دل کے وار، تازہ صورت حال سامنے آگئی

    ملک بھر میں ٹڈی دل کے وار، تازہ صورت حال سامنے آگئی

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، ٹڈیوں کے وار سے سب سے زیادہ بلوچستان متاثر ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 31، خیبرپختونخوا میں 10، پنجاب میں 5 اور سندھ میں 6 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں، ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

    ’ملک میں 1102 ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، 24گھنٹے میں 3لاکھ 63 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا، 4900 ہیکٹر رقبے کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا، بلوچستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے ہوچکا ہے‘۔

    ٹڈی دل کےخاتمے کی مہم، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کردیا

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 200 ہیکٹر پراسپرے کیا گیا، خیبرپختونخوا میں 800ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ کی گئی، سندھ میں گزشتہ روز 700 ہیکٹر رقبہ ٹریٹ کیا گیا جبکہ مزید اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    ملک میں جمموعی طور پر 4لاکھ 92 ہزار ہیکٹر رقبے پر اسپرے کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ دیگر قبل بلوچستان کے مختلف شہروں میں ٹڈیوں نے تیارپھلوں پر حملہ کردیا جس سے سبی، لورلائی اور خضدار میں موجود تیار فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔

  • ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اہم اقدام

    ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اہم اقدام

    لاہور: محکمہ زراعت نے پنجاب میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر اسپرے کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیموں کی جانب سے پنجاب میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں اسپرے مہم جاری ہے، تقریباً 26 اضلاع میں خصوصی مہم کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 3ہزار سے زائد ورکرز اور 320گاڑیاں ٹڈی دل کنٹرول مہم میں حصہ لے رہے ہیں، محکمہ زراعت پنجاب 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر اسپرے کر چکا ہے۔

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں جن کھیتوں پر فصلوں پر ٹڈیوں نے حملہ کیا ان پر کیڑے مار دوا کا اسپرے مرحلہ وار کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی درجنوں کھیتوں کو صاف کیا جاچکا ہے۔

    ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا آغاز

    واضح رہے کہ ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کردی ہیں۔

    رواں سال 7 مئی کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ پاکستان پہنچا، اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، طیارہ 6ماہ کے لیےکرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔

  • بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے،ایف اے او

    بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے،ایف اے او

    نیویارک: فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ہوتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹرمیں ہزار انڈے دے سکتی ہیں، اور ایک ٹڈا یومیہ دوگرام خوراک کھا سکتا ہے۔

    فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن کے مطابق درمیانے درجےکا ایک غول 33 ہزار افراد کی خوراک کھا سکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150 کلو میٹر سفر طے کرسکتا ہے۔

    یو این فوڈ اینڈایگری کلچرآرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ مون سون میں کنٹرول نہ کیاگیا تو ٹڈیوں کو فیلڈ میں کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ایف اے او نے پاکستان پر زور دیا کہ موسلادھار بارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔

  • موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے،عثمان بزدار

    موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر سمیت منتخب نمائندوں نے ملاقات کے دوران ملتان کے ترقیاتی پیکیج کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والےاقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا سے نمٹنے کے لیے سیاسی وانتظامی ٹیم متحرک ہے،کرونا کےساتھ’’ٹڈی دل‘‘کا چیلنج بھی درپیش ہے،کرونااور’’ٹڈی دل‘‘ کے خلاف کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف کامیابی کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے،شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا سے خوفزدہ اپوزیشن رہنماؤں نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن رہنماؤں کے منفی رویے سے مایوس ہے،افسوس کا مقام ہے اپوزیشن کرونا پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے بروقت اور مثبت اقدامات کو شہریوں نے سراہا ہے،بد قسمتی سے اپوزیشن کے پاس کرونا سے نمٹنے کا کوئی پلان نہیں،یہ عناصر ماضی کی طرح صرف بلند وبانگ دعوے ہی کر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا،ٹڈی دل اور دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں،عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔

  • ’وفاق نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اب تک کوئی بھرپور تیاری نہیں کی‘

    ’وفاق نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اب تک کوئی بھرپور تیاری نہیں کی‘

    کراچی: وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاق نے ٹڈی دل کے خاتمے کی اب تک کوئی بھرپور تیاری نہیں کی، ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے سندھ کی مدد کرنے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو کا ٹڈی دل سے متعلق اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں 57لاکھ 78ہزار ہیکٹرز پر سروے ہوا، پنجاب میں 6 ہزارہیکٹرز اور بلوچستان میں 1535 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے کسی اضلاع میں فضائی اسپرے نہیں کیا، وفاق نے سکھر میں اسپرے کے لیے 50سال پرانا ایئرکرافٹ بھیجا ہے، آنے والے مہینوں میں سب سے زیادہ خطرہ سندھ کو لاحق ہے۔

    محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے خلاف مہم شروع کردی

    اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سندھ کی مدد کرنے پر پاک فوج کے شکرگزار ہیں۔ گھوٹکی، کشمور اور کندھ کوٹ اضلاع ٹڈی دل سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس ماہ سندھ میں 22ہزار ہیکٹرز اسپرے ہوچکا ہے، گھوٹکی میں7ہزار ہیکٹرز، کشمور اور کندھ کوٹ میں 7341ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا، اس وقت سندھ کے 22اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

  • محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے خلاف مہم شروع کردی

    محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے خلاف مہم شروع کردی

    گھوٹکی: صوبہ سندھ میں محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر گھوٹکی میں خصوصی مہم کے تحت اسپرے کیا جارہا ہے۔ دو دن میں ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو تحصیل میں اسپرے کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تقریباً 15 سو ایکٹر اراضی پر اسپرے کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جھنگ کے وہ علاقے جہاں فصلوں، درختوں اور پودوں پر ٹڈیوں نے حملہ کیا وہاں ہر طرف اسپرے کا سلسلہ گزشتہ دنوں سے شروع کیا جاچکا ہے، کسانوں اور زمین داروں نے اس احسن اقدام کی تعریف کی۔

    ٹڈی دل کا خاتمہ، ترکی پاکستان کی مدد کو میدان میں آگیا

    خیال رہے کہ ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کردی ہیں۔

    گزشتہ دنوں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ پاکستان پہنچا، اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، طیارہ 6ماہ کے لیےکرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔

  • ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا آغاز

    ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا آغاز

    جھنگ: صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جھنگ کے وہ علاقے جہاں فصلوں، درختوں اور پودوں پر ٹڈیوں نے حملہ کیا وہاں ہر طرف اسپرے کیا جارہا ہے، کسانوں اور زمین داروں نے اس احسن اقدام کی تعریف کی۔

    ڈی سی جھنگ کا کہنا ہے کہ تقریبا 23ہزار ایکڑ اراضی پر اسپرے کیا جارہا ہے۔

    ادھر محکمہ زراعت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹڈی دل کا تازہ حملہ مقامی افزائش سے ہوا تاہم ٹڈیوں پر قابو پانے کے لیے متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

    ٹڈی دل کا خاتمہ، ترکی پاکستان کی مدد کو میدان میں آگیا

    خیال رہے کہ ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کردی ہیں۔

    گزشتہ روز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ پاکستان پہنچا، اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، طیارہ 6ماہ کے لیےکرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔

  • راجن پور: ٹڈی دل نے ایک بار پھر فصلوں پر حملہ کردیا

    راجن پور: ٹڈی دل نے ایک بار پھر فصلوں پر حملہ کردیا

    راجن پور: فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کے وار نہ رکے، ٹڈیوں نے فصلوں، پودوں اور درختوں پر دھاوا بول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر راجن پور میں ٹڈل دل نے فصلوں پر حملہ کردیا، ٹڈیوں نے مختلف علاقوں میں درختوں اور پودوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

    کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذولفقار علی کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اور زمینی آپریشن جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن میراں پورفتح پور شاہ والی، روجھان اور راجن پور میں کیا جا رہا ہے، فضائی و زمینی آپریشن میں کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا جا رہا ہے، ممکنہ طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    خیال رہے کہ 17 اپریل کو وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا تھا۔ اس موقع پر عمران خان نے کروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ٹڈی دل پر قابو پانے اور خاتمے کیلئے مکمل تیاری کی جائے، اس حوالے سے ہر قسم کی رکاؤٹ اور مشکلات کو فوری دور کیا جائے۔

    انہوں نے حکم دیا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کے حوالے سے ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی ہے اور اب مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ فصلوں کے دشمن کے حملوں کو روکا جاسکے۔