Tag: ٹڈی دل

  • ’ٹڈی دل نے اربوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ کردیں‘

    ’ٹڈی دل نے اربوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ کردیں‘

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملک میں کھیتوں پر ٹڈی دل کے حملوں سے اربوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف صوبوں میں ٹڈی دل نے اپنی جزوی تباہ کاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ فصلوں کے دشمنوں نے کئی کسانوں اور زمین داروں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹڈی دل نے اربوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ کردیں، ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کے لیے مناسب حکمت عملی کا فقدان ہے۔

    کرونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے، چین

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی ادارہ خوراک نے پھر خبردار کیا ہے کہ ٹڈی حملہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان کو بہت ساتھ دیا۔ چین سے بڑی تعداد میں امداد پاکستان پہنچی تھی، امداد میں 50ٹن ادویات اور 15اسپرے مشینیں شامل تھیں جبکہ چین سے کرونا کے ٹیسٹ کی 12ہزار خصوصی کٹس بھی آئیں۔ چینی حکومت نے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • سندھ حکومت کا ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاق سے فضائی اسپرے کا مطالبہ

    سندھ حکومت کا ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاق سے فضائی اسپرے کا مطالبہ

    کراچی: سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاق سے فضائی اسپرے کا مطالبہ کردیا، اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ایئر اسپرے میں دیر ہوئی تو پھر فصلوں کا بڑا نقصان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سے بچنے کے لیے وفاق ایریل اسپرے کے لیے 6 جہاز فراہم کرے، سندھ کے 7 اضلاع میں ٹڈی دل کے بچے یا انڈے موجود ہیں۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، نواب شاہ، خیر پور، سکھر اور گھوٹکی کے ریگستانی علاقے شدید متاثر ہیں۔ ہر ضلع میں پلانٹ پروٹیکشن گراؤنڈ آپریشن بھی کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے آنے والے 3 ماہ اہم ہیں، ایئر اسپرے میں وفاق نے دیر کی تو پھر فصلوں کا بڑا نقصان ہوگا۔

    صوبائی حکومت نے اپنی ٹیموں کو الرٹ رہنے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کے لیے 19 نئی گاڑیاں خرید لی ہیں، 25 گاڑیاں اور ایکسٹینشن ونگ کی 57 مینول ٹیمیں بھی دستیاب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 300 سولر پاور اور ہزار ہینڈ اسپرے مہیا کیے گئے ہیں، حیدر آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، یو سی سطح تک محکمہ زراعت کا عملہ مقرر کیا جائے۔

  • ٹڈی دل خاتمے کیلئے مطلوبہ  وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    ٹڈی دل خاتمے کیلئے مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹڈی دل کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے اور ٹڈی دل خاتمے کیلئے مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے، بین الصوبائی کوآرڈینیشن، سرویلنس، کنٹرول اور مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ایپکیس کمیٹی کی تشکیل اور این ڈی ایم اے میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، ضلعی سطح پر متعلقہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جب کہ چین کے ساتھ اس ضمن میں بات چیت جاری ہے۔

    سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کیلئے فنڈز این ڈی ایم اے کو دیدیے ہیں، اجلاس میں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کو صوبوں میں ٹڈی دل کی صورتحال سے آگاہ کیا اور صوبوں کی جانب سے صورتحال اور مسئلے سے نمٹنےکیلئے تجاویز پیش کیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹڈی دل کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے، حکومت ٹڈی دل خاتمے کیلئے مطلوبہ وسائل فراہم کرنےکیلئے پرعزم ہے، چیلنج سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومتوں اور اداروں میں رابطہ ضروری ہے۔

  • حکومت کا ٹڈی دل کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ٹڈی دل کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں خسرو بختیار، حفیظ شیخ، فردوس عاشق اعوان، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ترتیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان میں وفاقی، صوبائی اورضلعوں کی سطح پر ذمہ داریوں کا تعین ہوگا، ٹڈی دل کے تدارک کے لیے وفاق کی سطح پراقدامات سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی جس کے سربراہ چیئرمین سیکریٹری فوڈ سیکورٹی ہوں گے۔

    اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان منظور کیا گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زراعت اورکسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

    ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

    صادق آباد: ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ باندھی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں موجود 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں چک نمبر 215 کے قریب پیش آیا جب اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث کریش کرگیا۔

    سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق طیارے نے رحیم یار خان ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ طیارہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپرے کے لیے منگوایا گیا تھا اور یہ طیارہ وفاق کی جانب سے اسپرے مہم کے لیے پنجاب حکومت کو دیا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق طیارے میں موجود 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کردیا تھا جس کے باعث چاول، مٹر اور کپاس سمیت متعدد فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    شکارپور میں ٹڈی دل گھروں میں بھی داخل ہوگئے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹڈی دل کے حملوں کا سلسلہ گزشتہ برس جون سے شروع ہوا تھا جب خیرپور، سکھر اور گھوٹکی میں ٹڈیوں کے جھنڈ کے جھنڈ شہر میں داخل ہوگئے۔ ٹڈیوں کے حملوں کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

  • ٹڈی دل کی شامت، طیاروں کی مدد سے اسپرے کا مطالبہ

    ٹڈی دل کی شامت، طیاروں کی مدد سے اسپرے کا مطالبہ

    کراچی: فصلوں کی دشمن ٹڈیوں کی سندھ میں شامت آگئی، صوبائی حکومت نے وفاق سے ٹڈی دل کے خلاف 10 طیاروں سے اسپرے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری خوراک محمد ہاشم پوپلزئی کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان پیش کیا گیا۔

    پلان کے تحت جنوری سے جون تک بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کا آپریشن ہوگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران اور بھارت سے ملحق سرحد پر اسپرے کے لیے وزارت دفاع کو خط لکھا جائے گا۔ جبکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپارکو سے بھی مدد لی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ سندھ میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کے بعد وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو خط لکھ لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کو اسپرے کے لیے 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے۔

    فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری

    خط میں کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے وفاق 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے، ایک جہاز سے چاروں ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسپرے نہیں ہوسکتا، ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کی ادویات باہر سے منگوانا بھی وفاق کی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں حکومتِ سندھ نے ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے تھے، ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے کمیٹیاں بھی بنالی گئی ہیں۔

  • فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری

    فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری

    شکارپور: سندھ کے فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، آج بھی ٹڈیوں نے شکارپور کے کھیتوں پر دھاوا بول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین اور ڈکھن میں ٹڈل دل نے فصلوں پر حملہ کردیا جس کے باعث چاول، مٹر اور کپاس کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ کاشتکاروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ایکشن لے۔

    شکارپور کے کاشتکاروں نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی شکارپور متاثرہ علاقوں میں فوری اسپرے کرائیں۔ خیال رہے کہ ٹڈی دل گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کے بعد وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کو اسپرے کے لیے 3 جہاز اور  32 گاڑیاں فراہم کرے۔

    سندھ حکومت ٹڈی دل کے سامنے بے بس، وفاق سے مدد مانگ لی

    سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے وفاق 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے، ایک جہاز سے چاروں ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسپرے نہیں ہوسکتا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کی ادویات باہر سے منگوانا بھی وفاق کی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں حکومتِ سندھ نے ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے تھے، ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے کمیٹیاں بھی بنالی گئی ہیں۔

  • سندھ حکومت ٹڈی دل کے سامنے بے بس، وفاق سے مدد مانگ لی

    سندھ حکومت ٹڈی دل کے سامنے بے بس، وفاق سے مدد مانگ لی

    کراچی: صوبہ سندھ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملے کے بعد وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کو اسپرے کے لیے 3 جہاز، 32 گاڑیاں فراہم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے وفاق 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے، ایک جہاز سے چاروں ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسپرے نہیں ہوسکتا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کی ادویات باہر سے منگوانا بھی وفاق کی ذمہ داری ہے۔

    وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے چار ڈویژن شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص میں ٹڈی دل مزید بڑھ رہی ہے، وفاق نے فوری مدد نہ کی تو ٹڈی دل سندھ میں فصلوں کو بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے، تمام اضلاع کے لیے الگ الگ 8،8 گاڑیاں دی جائیں تاکہ ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جاسکے۔

    وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ وفاق سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کر رہا، وفاق ڈزرٹ ایریازمیں اسپرے کے لیے 3 مزید جہاز فراہم کرے۔

    سندھ حکومت کی طرف سے ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے فنڈ جاری

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں حکومتِ سندھ نے ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے 31 کروڑ 90 لاکھ جاری کیے تھے، ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے کمیٹیاں بھی بنالی گئی ہیں۔

  • سندھ کے زرعی علاقوں کے بعد ٹڈی دل نے شہری علاقوں کا رُخ کرلیا

    سندھ کے زرعی علاقوں کے بعد ٹڈی دل نے شہری علاقوں کا رُخ کرلیا

    سکھر: سندھ کے زرعی علاقوں میں فصلوں کو تباہ کرنے کے بعد ٹڈی دل نے شہری علاقوں کا رُخ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے زرعی علاقوں کے بعد ٹڈی دل کے جھنڈ شہری علاقوں میں پہنچ گئے، سکھر میں ٹڈی دل کے حملے سے شہری پریشان ہوگئے۔

    شکارپور ٹڈی دل سے جوار، دھان، گندم، کپاس ودیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    سکھر شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کی یلغار سے بچنے کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے گا، جلد شہری علاقوں میں اسپرے مہم شروع کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: ٹڈی دل کی یلغار، اہم میچ روکنا پڑگیا

    واضح رہے کہ چند روز قبل فصلوں کی دشمن ٹڈی دل نے سندھ میں تباہی مچائی تھی، کراچی کے بعد ٹڈی دل نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے حلقے سیہون پہنچ کر کھیتوں پر حملہ کرکے فصلوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

    صوبائی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ٹڈی دل کو تاحال ٹھکانے نہیں لگایا جاسکا، سیہون میں کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیوں کو کھیتوں سے بھگانے کی کوششیں شروع کردیں۔

    یاد رہے کہ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے دل چسپ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ کراچی کے شہری ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس خود چلا آیا ہے تو فائدہ اٹھائیں۔

    خیال رہے کہ اندرون سندھ کے علاوہ ٹڈی دل کراچی پر بھی حملہ کرچکا ہے۔

  • ٹڈی دل وزیراعلیٰ کے حلقے سیہون پہنچ گیا، کھیتوں پر حملہ

    ٹڈی دل وزیراعلیٰ کے حلقے سیہون پہنچ گیا، کھیتوں پر حملہ

    سیہون: فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی سندھ بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، کراچی کے بعد ٹڈیوں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے حلقے سیہون پہنچ کر کھیتوں پر حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار کی نااہلی کا ایک بار پھر پول کھل گیا، ٹڈی دل نے وزیراعلیٰ کے حلقے میں ہی حملہ کرکے کھیت اجاڑنا شروع کردیا۔ کپاس، پیاز اور گندم کی فصلیں شدید متاثر ہورہی ہیں، کاشتکاروں کی شکایت کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا عملہ لاپتہ ہے۔

    صوبائی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ٹڈی دل کو تاحال ٹھکانے نہیں لگایا جاسکا، سیہون میں کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیوں کو کھیتوں سے بھگانے کی کوششیں شروع کردیں۔

    خیال رہے کہ 10 نومبر کو صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو اسپرے کرنے کا حکم دیا تھا جس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے دل چسپ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ کراچی کے شہری ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس خود چلا آیا ہے تو فائدہ اٹھائیں۔

    اندرون سندھ کے بعد ٹڈی دل کا کراچی پر حملہ، وزیر زراعت نے بچنے کا انوکھا مشورہ دے دیا

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کراچی کے بعد بلوچستان چلا گیا ہے، ملیر میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا، شہری پریشان نہ ہوں ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتا، اس کے خاتمے کے لیے نوابشاہ اور بدین میں اسپرے کرا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اندرون سندھ کے علاوہ ٹڈی دل کراچی پر بھی حملہ کرچکا ہے۔