Tag: ٹکر

  • بچی کو ٹکر مارنے کا جرمانہ 1 پاؤنڈ

    بچی کو ٹکر مارنے کا جرمانہ 1 پاؤنڈ

    برسلز: بیلجیئم کی مقامی عدالت نے 5 سالہ بچی کو سائیکل سے ٹکر مارنے والے شخص کو صرف ایک پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی ہے اور ایک سال کی ممکنہ سزا کو معطل کردیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق سائیکل سوار نے گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بیلجیئم کے باراک مشیل نیچرل پارک میں بچی کو اس وقت ٹکر ماری تھی جب اس نے غیر ارادی طور پر سائیکل سوار شخص کا راستہ روکا تھا۔

    بچی کے والد نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے رائے مانگی تھی کہ آیا وہ اس حوالے سے پولیس کو شکایت کراوائیں یا نہیں، سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف سائکل سوار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا بلکہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

    بچی کے باب کی شکایت اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس نے سائیکل سوار شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔

    بیلجیئم کے شہر ویرویرس کی مقامی عدالت کے جج کے روبرو سائیکل سوار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بچی کو ٹکر مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، البتہ بچی کو سائیکل کے پچھلے ٹائر میں پھنسنے سے بچانے کے لیے اس نے ہلکا سا دھکا دیا تھا، جس سے بچی زمین پر گر گئی تھی۔

    دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد جج نے سائیکل سوار شخص پر یہ کہہ کر ایک پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا کہ اس شخص کا بچی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، واقعہ معمولی نوعیت کا تھا اور اسے پہلے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    جج نے مزید کہا کہ سائیکل سوار نے گرفتاری کے بعد کافی وقت پولیس کی حراست میں بھی گزارا ہے، جج نے کہا کہ مذکورہ شخص بچی کے اہل خانہ کو علامتی طور ایک پاؤنڈ جرمانہ ادا کرے گا۔

  • ماسک پہننے کی تاکید پر طیارے کا مسافر آپے سے باہر ہوگیا

    ماسک پہننے کی تاکید پر طیارے کا مسافر آپے سے باہر ہوگیا

    برطانیہ میں ایک مسافر دوران سفر ماسک پہننے کی تاکید پر اس قدر سیخ پا ہوا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کو ٹکر دے ماری، طیارہ لینڈ ہونے پر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کرونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ماسک پہننے کو اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے، تاہم کچھ افراد غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے نہ صرف ماسک پہننے سے گریز کرتے ہیں بلکہ اس کی تاکید کیے جانے پر پرتشدد ہوجاتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک واقعہ آئر لینڈ کی ریان ایئر کی فلائٹ میں پیش آیا جو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر جارہی تھی۔

    25 سالہ مسافر ڈینیئل ہینڈری کو فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے ماسک پہننے کی تاکید کی گئی تو شراب کے نشے میں بدمست شخص ہتھے سے اکھڑ گیا، ڈینیئل نے پہلے اشتعال انگیز نازی سیلیوٹ کیا اس کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ کو ٹکر دے ماری۔

    اس دوران ڈینیئل نازیبا زبان کا بھی استعمال کرتا رہا جبکہ ایک ایئر ہوسٹس کا بازو بھی پکڑ کر کھینچا، اس کی حرکتوں سے طیارے میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔

    کچھ دیر بعد طیارہ جیسے ہی اپنی منزل مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے طیارے میں بے چینی پیدا کردی جس کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کی رفتار بڑھا دی اور مقرر کردہ وقت سے 25 منٹ پہلے لینڈ کرگیا، یہ کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

  • لاہور: تیزرفتاربس کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق‘ 1 زخمی

    لاہور: تیزرفتاربس کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق‘ 1 زخمی

    لاہور: لاہور کے علاقے مال روڈ جی پی او چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مال روڈ جی پی او چوک پرتیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ حسیب اور 20 سالہ حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    تیزرفتارٹریکٹرٹرالرنےموٹرسائیکل کوکچل دیا‘ خاتون جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 7 مئی کو صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے موٹرسائیکل پرسوار خاندان کو کچل دیا تھا، حادثے کے نتیجے میں ماں جاں بحق اور باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 ستمبرکو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بس کی زد میں آکرکالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد مشتعل طلبا نے بسوں کو آگ لگا دی تھی۔

  • شیخوپورہ میں ڈمپرنے کار کوروند ڈالا‘ 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں ڈمپرنے کار کوروند ڈالا‘ 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پرسلیم کوٹ کے قریب تیزرفتار ڈمپر نے کار کو روند ڈالا، حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی عبدالواحد، طاہر، اسرار اور عمر کے نام سے شناخت ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 مقامی کونسلر ہیں جبکہ چاروں افراد کا تعلق مانانوالہ سے ہے۔


    چکوال : بس اور ٹرالرمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو حیدرآباد کے قریب ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔


    خانیوال میں بس اورٹرالرمیں تصادم ‘ 10 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکوصوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافربس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ 3افراد جاں بحق

    لاہور: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ 3افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکرسے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں تیزرفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ حنیف، بیوی 50 سالہ جمیلہ اور بیٹی 32 سالہ بشریٰ شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثہ جیابگا روڈ پر ٹرک ڈرائیور کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس نے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


    شیخوپورہ کےقریب کاراورٹرالرمیں تصادم‘5افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں برس 23 جون کو صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کار ٹرالر سے ٹکراگئی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 5 اکتوبرکوگوجرانوالہ میں تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ: تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل کوٹکر‘ خاتون جاں بحق

    گوجرانوالہ: تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل کوٹکر‘ خاتون جاں بحق

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں شاہین آباد کے قریب تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نیتجہ میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون موقع پر جان بحق ہو گئی جبکہ دو افراد ذخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق راہوالی سے ہے۔


    فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں ماہ 29 ستمبرکو صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 25 اگست کو اوکاڑہ میں میں دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اوردو زخمی ہو گئےتھے۔


    راجن پورمیں تیزرفتارکاراورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘2افراد جاں بحق


    واضح رہے رواں سال 9 فروری کو راجن پورانڈس ہائی وے پر تیزرفتارکاراورٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر سےدو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ملتان: مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    ملتان: مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    ملتان: ملتان میں بچھ ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ٹرین پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے چلنے والی عوام ایکسپریس رات گئے ملتان کے قریب بچھ ریلوے اسٹیشن پر مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث مسافر ٹرین کا انجن مال گاڑی پر چڑھ گیا۔ عوام ایکسپریس کی مسافروں سے بھری 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ مال گاڑی کے ڈبے بھی ٹریک سے نیچے اترے۔

    حادثے کے بعد اندھیرے کی وجہ سے امدادی کام تاخیر کا شکار ہوگیا جس کے باعث سینکڑوں مسافر بوگیوں میں پھنس گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بوگیاں کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور نشتر اسپتال منتقل کیا۔ پاک فوج کے افسران اور اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے بھی بچھ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئے۔

    Train-Post

    ڈی سی اوملتان کے مطابق مال گاڑی کو خلاف شیڈول روکنا حادثے کی وجہ بنا جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

    حادثے کے بعد ملتان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ نشتر اسپتال انتظامیہ نے زخمی اور جاں بحق افراد کی لسٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کی۔

    دوسری جانب ریلوے اسٹیشن پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق ٹریک کو 6 سے 8 گھنٹے میں آمد و روفت کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے اور میتیں منتقل کرنے کے انتظامات کی ہدایت کردی۔

    انہوں نے حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی جس کا سربراہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے محمد ارشد کو مقرر کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ملتان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہمکرنے کی ہدایت کی۔