Tag: ٹکراؤ

  • زمین سے ٹکرانے والے سیارچے کو 2 گھنٹے قبل دیکھ لیا گیا

    زمین سے ٹکرانے والے سیارچے کو 2 گھنٹے قبل دیکھ لیا گیا

    ماہرین فلکیات اور یورپی اسپیس ایجنسی کی دفاعی کمیٹی برائے سیارہ نے حال ہی میں زمین سے ٹکرانے والے سیارچے کی ٹکر سے چند گھنٹے قبل نشان دہی کی۔

    یہ سیارچہ بحر منجمد میں نارویجیئن جزیرے جین ماین کے 40 کلو میٹر جنوب میں گرا، جس کی وجہ سے 2 سے 3 ہزار ٹن ٹی این ٹی پھٹنے کے برابر دھماکا ہوا۔

    2022 EB5 نام پانے والا یہ سیارچہ پہلی خلائی چٹان ہے جس کا یورپ سے خلا میں زمین سے ٹکرانے سے قبل مشاہدہ کیا گیا، اور اب تک کی پانچویں خلائی چٹان ہے جو زمین سے ٹکرانے سے قبل خلا میں مشاہدے میں آئی ہے۔

    یورپی خلائی ایجنسی کے نیئر ارتھ آبجیکٹس کوآرڈینیشن سینٹر کی نیوز ریلیز کے مطابق ہنگری کے ماہرِ فلکیات کرسٹرین سارنیکزکی نے زمین کے گرد گھومتی اس تیز رفتار چیز کو دریافت کیا۔

    ابتدائی اندازوں کے مطابق اس چٹان کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات ایک فیصد سے بھی کم تھے۔

    لیکن گرینج معیارِ وقت کے مطابق رات 8 بج کر 25 منٹ پر یورپی خلائی ایجنسی کے میرکٹ ایسٹیرائڈ امپیکٹ وارننگ سسٹم نے ایک انتباہ جاری کیا جس کے مطابق اس خلائی چٹان کے زمین ٹکرانے کے 100 فیصد امکانات ہیں اور وہ رات 9 بج کر 21 منٹ سے 9 بج کر 25 منٹ کے درمیان آئس لینڈ کے شمال میں چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایک ہزار کلومیٹر کے مربع میں گرے گی۔

    ماہرینِ فلکیات نے اس شے کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کی جو زمین سے 50 ہزار کلو میٹر کے فاصلے کے اندر تھی لیکن کوئی بھی اس شعلے کی تصویر یا ویڈیو نہیں بنا پایا۔

  • دو بلیک ہولز کا خطرناک تصادم، زمین کا مستقبل کیا ہے؟

    دو بلیک ہولز کا خطرناک تصادم، زمین کا مستقبل کیا ہے؟

    کائنات میں اربوں نوری سال کے فاصلے پر دو بلیک ہولز کا خطرناک ٹکراؤ اور تصادم جاری ہے، ماہرین کے مطابق کچھ عرصے میں یہ دونوں بلیک ہولز مل کر ایک بڑا بلیک ہول بنا لیں گے۔

    تقریباً 10 ارب نوری سال کے فاصلے پر دو انتہائی بڑے بلیک ہولز ایک مدار میں اتنا کس کر پھنس گئے ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد 10 ہزار سال کے مختصر عرصے میں ایک بڑا بلیک ہول بنا لیں گے۔

    ان کے درمیان مداری فاصلہ 0.03 نوری سال کا ہے جو سورج اور پلوٹو کے درمیان اوسط فاصلے سے تقریباً 50 گنا زیادہ ہے۔

    تاہم، دونوں اس رفتار سے حرکت کر رہے ہیں کہ ان کو بائنری مدار مکمل کرنے کے لیے دو سال لگتے ہیں اور پلوٹو کے حساب سے 248 سال۔

    بائنری سسٹم وہ نظام ہوتا ہے جس میں دو سیارے ایک مرکز کے گرد گھوم رہے ہوتے ہیں، سپر میسِو بلیک ہول بائنریز کا ماہرین فلکیات کی توجہ کا مرکز ہونے کی متعدد وجوہات ہیں۔

    سپر میسو بلیک ہولز اکثر کہکشاؤں کے مرکز میں پائے جاتے ہیں، وہ مرکز جس کے گرد ہر چیز گھومتی ہے۔ جب دو بلیک ہول ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ دو کہکشائیں قریب آ چکی ہیں۔

    ہم جانتے ہیں کہ یہ عمل ہوتا ہے لہٰذا سپر میسو بلیک ہول بائنری کی تلاش ہمیں بتا سکتی ہے کہ حتمی مراحل میں یہ کیسا لگتا ہے۔ سپر میسو بلیک ہول بائنریز ہمیں یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ کیسے یہ دیو ہیکل اشیا اتنی بڑی ہو سکتی ہیں۔

  • ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم،44افراد ہلاک

    ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم،44افراد ہلاک

    تہران: ایران کے شمالی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک جبکہ100سےزائدافراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ استان سمنان کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین سے پیچھے سے آنے والی ٹرین ٹکرا گئی۔

    post-1

    ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ تہران اور مشہد کے درمیان مرکزی ریلوے ٹریک پر پیش آیا،حادثے کےبعد ٹرینوں میں آگ لگ گئی۔

    post-2

      تبریز سے مشہد جانے والی ٹرین خرابی کے باعث اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی،جب سمنان سے مشہد جانے والی ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔

    post-3

         صوبائی گورنر محمد رضا نے ہفت خان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹرینوں کے تصادم میں کی تصدیق کرتے بتایا کہ 44 افراد ہلاک افراد کی لاشوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

    post-4

           واضح رہےکہ سمنان میں ریڈ کریسنٹ کے ڈائریکٹر حسن شکوراللہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔حادثے میں امدادی سرگرمیوں کےدوران ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی گئی۔