Tag: ٹکٹوں کی تقسیم

  • الیکشن 2024 پاکستان : کوئٹہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی میں شدید اختلافات

    الیکشن 2024 پاکستان : کوئٹہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی میں شدید اختلافات

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے 8 ارکان منحرف اور ایک رہنما نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔

    ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے 8 ارکان منحرف ہوگئے جبکہ ایک رہنما نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    پی بی بیالیس سے سید داود آغا کو ٹکٹ جاری کیا گیا تو سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان نے منحرف ہوکر آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا۔

    بیشتر حلقوں پر کاغذات جمع کرانے والے پی پی ارکان منحرف ہوگئے، ٹکٹ نہ ملنے پر مستونگ سے پی پی کےنواب محمد خان شاہوانی مستعفی ہوگئے۔

    پی بی چوالیس پر میر عبید گورگیج کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا، جس کے بعد حلقے سے سے پیپلز پارٹی کے پانچ امیدواروں نے آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : ٹکٹوں کی تقسیم ، ن لیگ میں اختلافات سامنے آنے لگے

    الیکشن 2024 پاکستان : ٹکٹوں کی تقسیم ، ن لیگ میں اختلافات سامنے آنے لگے

    لاہور : پنجاب بھرمیں ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آنے لگے، کئی رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور انتخابی گہما گہمی آہستہ بڑھ رہی ہے۔

    جہاں سیاسی جماعتوں کی جانب سے منشور اور امیدواروں کا اعلان کیا جارہا ہے وہیں ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن کے اندر اختلافات سامنے آرہے ہیں۔

    پنجاب بھرمیں ٹکٹوں کی تقسیم پرن لیگ میں اختلافات سامنے آنے لگے، ن لیگ کی سابق پارلیمانی سیکرٹری عائشہ رجب بلوچ پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔

    عائشہ رجب بلوچ نے این اے ستانوے تاندلیاں والا سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سرگودھا این اے چوراسی سے بھی چوہدری حامد نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان کیا۔

    چوہدری حامد حمید نے حامیوں کےہمراہ پارٹی قیادت کےخلاف نعرےبھی لگائے، این اے چوراسی سے ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ کے دیرینہ ساتھی راجہ اسلم نے بھی پارٹی چھوڑدی، جس کے بعد راجہ اسلم کو ق لیگ نے پی پی ستائیس سے ٹکٹ جاری کردیا۔

    ساہیوال میں بھی ن لیگ اختلافات کا شکار ہے ، طفیل جٹ، ملک عامر، مبشرحسن اور اسد خان بلوچ سمیت بیشترامیدواروں کا آزاد حیثیت سےالیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

    دانیال عزیز بھی پارٹی سے خفا ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جو بچے چلنے کے قابل نہیں،ان کولاکرپارٹی تباہ کی جارہی ہے، تمام عہدے گھر میں بانٹنےہیں تو ہم کیا انڈیاچلے جائیں۔

  • لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم ن لیگ کے لیے دردِ سر بن گئی، پارٹی ٹکٹوں کا اعلان

    لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم ن لیگ کے لیے دردِ سر بن گئی، پارٹی ٹکٹوں کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ن کے لیے لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ دردِ سر بن گیا، ن لیگ نے قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ناراض رہنما زعیم قادری کی بغاوت نے دوسروں کے لیے بھی راستہ کھول دیا ہے، ایک رہنما راضی ہوتا ہے تو دوسرا ناراض ہوجاتا ہے۔

    این اے 133 پر زعیم قادری کے بعد وحیدعالم کے بھی آؤٹ ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، دوسری طرف سردار ایاز صادق،علیم خان کا مقابلہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بغاوت کے خدشے کے پیشِ نظر ن لیگ نے متنازع حلقوں کی ٹکٹوں کا اعلان مؤخر کر دیا ہے، شہباز شریف متنازع حلقوں کے امیدواروں سے خود رابطے کریں گے، جب کہ لاہور، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گجرات سے صرف 8 امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔

    دریں اثنا ن لیگ نے لاہور کے قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے، این اے 132 اور لاہور 10 سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف الیکشن لڑیں گے۔

    قومی اسمبلی کے حلقے 127 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 173 سے مریم نواز کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے، جب کہ این اے 124 اور پی پی 146 سے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

    لاہوریوں ثابت کردو لاہور کسی کا نہیں ہم سب کا ہے، بابر اعوان


    پی پی 147 سے مجتبیٰ شجاع الرحمان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا گیا ہے، جب کہ این اے 78 سے احسن اقبال اور این اے 73 سے خواجہ آصف الیکشن لڑیں گے۔

    ن لیگ نے این اے 106 سے رانا ثناءاللہ کو جب کہ این اے 108 سے عابد شیر علی اور این اے 131 اور لاہور 9 سے خواجہ سعد رفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹکٹوں کی تقسیم، 10 ہزار کارکنان کا احتجاج بھی فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتا، عمران

    ٹکٹوں کی تقسیم، 10 ہزار کارکنان کا احتجاج بھی فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتا، عمران

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، 10 ہزار کارکنان بھی آجائیں تو فیصلے کو تبدیل نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا، عمران خان کارکنان کے تحفظات دور کرنے کیلئےخود پہنچے۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کیا، تمام نمائندوں کو ٹکٹ دیتے وقت دیانتدار ی سے کام لیا گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے زور پر کوئی فیصلہ واپس نہیں ہوگا، اگر 10 ہزار کارکن بھی میری رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں تو فیصلے کو واپس نہیں لوں گا ، واضح طور پر کہہ چکا ہوں ٹکٹوں کی تقسیم پرنظرثانی کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کارکنان سے سوال کیا کہ کیا آپ کولگتاہےٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی؟ اگر ایسا ہے تو اپنے دلائل لکھ کر دیں، عمران خان کے سوال پر کارکنان نے جواب دیا کہ خان صاحب جنہوں نے ممبرسازی میں حصہ لیا انہیں ٹکٹ نہیں دیاگیا، ہمارا مؤقف ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت میرٹ سسٹم کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

    عمران خان نے کارکنان کو یقین دہانی کروائی کہ تحریک انصاف کے تمام نمائندوں کو میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے گا، اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو مرکزی سیکریٹریٹ کے نام درخواست تحریر کریں اور غلطی کا ضرور اجاگر کریں تاکہ اُسے دور کیا جاسکے۔

    ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی

    دوسری جانب  ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) میں بھی دھڑے بندی ہوگئی، بلدیاتی نمائندوں نے حنیف عباسی کے خلاف دھواں دھار پریس کانفرنس کی جس میں الزامات کی بوچھاڑ کی گئی۔

    راولپنڈی کی یوسی 41،42،43 اور 44 کے چیئرمینز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حنیف عباسی نے حلقہ پی پی 11 سے اچھا امیدوار سامنے نہیں آنے دیا، امیدوار مضبوط نہ ہونے سے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ٹکٹوں کی بندر بانٹ: ن لیگ کی خواتین کارکنان نظر انداز کرنے پر سراپا احتجاج

    ٹکٹوں کی بندر بانٹ: ن لیگ کی خواتین کارکنان نظر انداز کرنے پر سراپا احتجاج

    لاہور : مسلم لیگ نون کی خواتین کارکنوں نے آئندہ عام انتخابات میں مخصوص نشستوں پر ٹکٹیں نہ ملنے کے خلاف ماڈل ٹاؤن لاہور دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پارٹی قیادت پر ٹکٹوں کی تقسیم میں اقرباء پروری کا الزام عائد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد نون لیگ کی خواتین کارکنان بھی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر نظر انداز کئے جانے پر پھٹ پڑیں۔

    نون لیگ لاہور آفس کے باہر ہونے والے احتجاج میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ تکالیف انہوں نے اٹھائیں اور اسمبلی میں مخصوص بیگمات کو نمائندگی ملی۔

    انہوں نے کہا کہ کسی نےسہیلی تو کسی نے بیوی کو ٹکٹ دلوایا، کارکن ورکر کل بھی رلتا تھا اور ورکرآج بھی رلتا ہے، لیگی خواتین کا کہنا تھا کہ میرٹ نظرنہیں آتی،پارٹی میں پیرا شوٹرآگئے ہیں، اس موقع پر محدود وسائل رکھنے والی سابق رکن اسمبلی فرزانہ بٹ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کردیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما نسرین ملک نے کہا کہ ایک ایک گھر میں تین سے چار ٹکٹیں دی گئی ہیں، اپنی لاڈلیوں اپنی سہیلیوں اور گرل فرینڈ کو نوازا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ میرٹ کا دم بھرنے والی جماعت ن لیگ نے بھی ٹکٹوں کی تقسیم میں مخلص اور دیرینہ کارکنان کو نظر انداز کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے بیگمات، بھانجیاں، بھتیجیاں، دوست، کزنز، گھر میں کام کرنے والی، سیکریٹریز، سوشل میڈیا پر فوٹیج اپ لوڈ کرنے والی خواتین تک کو پارٹی امیدوار نامزد کر دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔