Tag: ٹکٹوں کی فروخت

  • تین ملکی ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی، کم سے کم قیمت کیا ہے؟

    تین ملکی ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی، کم سے کم قیمت کیا ہے؟

    پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے اشتراک سے تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شام چار بجے سے شروع ہو رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری سے شروع ہونے والے مختصر سہ ملکی ٹورنامنٹ کے دو میچ لاہور اور دو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ اس ٹرائی نیشن سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے۔

    شائقین کرکٹ آج شام چار بجے سے فزیکل یا آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 350 روپے رکھی گئی ہے۔

    پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ تاہم اس سے قبل میزبان ٹیم جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے اشتراک سے سنگل لیگ کی بنیاد پر تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے۔

    دوسری جانب سہ ملکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

    قومی اسکواڈ نے ڈیفنس اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی نگرانی میں مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑی پہلے مرحلے میں فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز کر رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-afghanistan-matches-more-rivalry-than-india/

  • چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہو رہی ہے؟ تاریخ کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہو رہی ہے؟ تاریخ کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 16 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے تاہم اس کے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی یہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

    پاکستان میں 29 سال کے طویل عرصہ بعد آئی سی سی کا کوئی ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔ 16 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بین الاقوامی کرکٹ سپر اسٹارز ایکشن میں ہوں گے اور ہر پاکستانی شائق انہیں میدانوں میں براہ راست دیکھنے کے لیے بے تاب ہے۔

    جو شائقین کرکٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز اسٹیڈیم میں جا کر دیکھنے کے متمنی ہیں اور اس کے ٹکٹ خریدنے کے لیے بے چین ہیں۔ ان کے لیے خوشخبری ہے کہ آئی سی سی نے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

    آئی سی سی کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کیلیے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری (منگل) سے شروع ہوگی۔

    پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر 2 بجے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی جائے گی جب کہ یو اے ای میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی میگا ایونٹ کے لیے پاکستان نہ آنے کی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جا رہی ہے۔ اس کے تحت بھارت کی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میچز کے ٹکٹ، سب سے سستا اور مہنگا کتنے کا؟

    ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کراچی اور لاہور اور فائنل لاہور میں شیڈول ہے۔ تاہم اگر بھارت ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا تو یہ میچز بھی دبئی میں کھیلیں جائیں گے۔

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    پاک نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے، راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے ٹکٹوں کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    جنرل انکلوژر سے وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ 250 سے 2  ہزار تک مقرر کی گئی ہے، وی وی آئی پی اور گیلری کے ٹکٹ 3500 اور 4 ہزار کے ہوں گے جبکہ باکس ویک ڈے کی 5 لاکھ، باکس ویک اینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 6 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے جن کی ٹکٹیں کل صبح 11 بجے سے ’ بک می ڈاٹ پی کے‘ پر دستیاب ہوں گی۔

  • کشمیر کونسل کے انتخابات: پی ٹی آئی کارکنان کا ٹکٹیں فروخت کرنے کا الزام

    کشمیر کونسل کے انتخابات: پی ٹی آئی کارکنان کا ٹکٹیں فروخت کرنے کا الزام

    اسلام آباد: کشمیر کونسل کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ متنازع ہو گیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کشمیر کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں ٹکٹس کے لیے پارٹی کے نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کیے جانے کا خدشہ لاحق ہوا ہے، پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے اپنی ہی جماعت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر سوال اٹھا دیے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ کشمیر کونسل کے انتخابات کے لیے سرمایہ داروں کو ٹکٹیں دی جا رہی ہیں، آئی ایس ایف یوتھ ونگ کشمیر نے اعلیٰ قیادت سے ٹکٹوں کی تقسیم پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    الیکشن سے چند ماہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اصغر قریشی پیسے کے ذریعے فیورٹ امیدوار بن گئے، جس پر کارکنوں نے احتجاج کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نظریاتی کارکنان کی بجائے سرمایہ داروں کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور کشمیر کونسل کے ٹکٹوں کی قیمت لگائی جا رہی ہے۔

    کارکنان نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم تحقیقات کروائیں کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پیسہ کون چلا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کو بھی مبینہ ڈیل سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کشمیر کونسل کے انتخابات 24 جنوری کو ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں بھی ٹکٹوں کی فروخت کے الزامات سامنے آئے تھے۔

  • ورلڈ الیون سیریز، کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی فروخت کل سے ہوگی

    ورلڈ الیون سیریز، کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی فروخت کل سے ہوگی

    لاہور : ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے۔ کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینےآئی سی سی کی ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کیلئےاچھی خبر آگئی، ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی، پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کے بوتھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی فروخت عید کی چھٹیوں کے بعد شروع ہوگی۔ انڈیپنڈنس کپ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا گیا ہے۔

    جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ پانچ سو روپے کا رکھا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پہلے ٹکٹس آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر ملیں گے۔

    علاوہ ازیں ورلڈ الیون ٹیم کے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کی دو رکنی سیکیورٹی ٹیم کے اہلکار لاہور پہنچ چکے ہیں۔

    غیر ملکی سیکیورٹی ٹیم کو مختلف شعبوں اور اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائےگی، اس کے علاوہ آئی سی سی سکیورٹی ٹیم کو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

  • پی ایس ایل فائنل : ٹکٹوں کی فروخت 26 فروری سے ہوگی، نجم سیٹھی

    پی ایس ایل فائنل : ٹکٹوں کی فروخت 26 فروری سے ہوگی، نجم سیٹھی

    دبئی : چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کی دونوں ٹیموں میں چارچارغیر ملکی کھلاڑی ہوں گے، کوئی غیرملکی کھلاڑی نہیں آتا تو ہمارے پاس اس کا متبادل کا انتظام ہے، لاہور میں ہونے والے فائنل کے ٹکٹس 26 فروری سے ملیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے 50 غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی ہے تاہم ان کھلاڑیوں کوسیکیورٹی خدشات ہیں۔


    غیرملکی کھلاڑیوں کا زیادہ میچ فیس دی جائیگی… by arynews

    غیرملکی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آئیں گے، کھلاڑیوں کو ہیڈآف اسٹیٹ کے برابرسیکیورٹی دی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو زیادہ میچ فیس دی جائے گی اور ان کی انشورنس بھی کروا رہےہیں۔

    کھلاڑیوں کو ہیڈ آف اسٹیٹ کے برابر سیکیورٹی دی جائےگی۔ چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ 26 فروری سے لاہور میں کھلے جانے والے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردیں گےانہوں نے کاہ کہ  ٹکٹ باکس آفس کےآؤٹ لیٹ،اسٹیڈیم کےقریب دستیاب ہونگے، جس کےپاس ٹکٹ ہوگا وہی اسٹیڈیم آسکےگا۔

  • پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    لاہور : کرکٹ کے شائقین کو اب دور جانے کی ضرورت نہیں رہی، بیکری پر دودھ ، ڈبل روٹی اور انڈوں کے ساتھ
    پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹ بھی دستیاب ہونگے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز کی ٹکیٹیں لاہور کی نجی بیکری میں فروخت ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔ پاکستان میں  کرکٹ کے سونے میدان آباد ہونے والے ہیں۔

    زمبابوے سے سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لئے شائقین تیار ہوجائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے، لیکن یہ ٹکٹ آن لائن کے علاوہ لاہور کی ایک بیکری پر بھی دستیاب ہونگے۔

    ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ دو سو پچاس روپے سے لے کر پندر سو تک ملیں گے۔جنرل انکلوژر کا ٹکٹ دو سو پچاس روپے ۔ دوسرے اسٹینڈرز کا پانچ سو روپے جبکہ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ پندرہ سوروپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    ون ڈے سیریز دیکھنے کے خواہش مند افراد کو سب سے سستا ٹکٹ ڈیڑھ سو روپے میں مل جائے گا، جبکہ دیگر انکلوژرز کی قیمت تین سو روپےسے لے ہزار روپے تک رکھی گئی ہیں۔

    ٹکٹ فروخت کرنے کے حقوق نجی بیکری کے پاس ہیں۔ شائقین کرکٹ آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔