Tag: ٹکڑے

  • جب تک بھارت کے ٹکڑے نہیں کر دیتے سکون سے نہیں بیٹھیں گے، گرپتونت سنگھ

    جب تک بھارت کے ٹکڑے نہیں کر دیتے سکون سے نہیں بیٹھیں گے، گرپتونت سنگھ

    سربراہ سکھ فار جسٹس تنظیم گرپتونت سنگھ نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کے ٹکڑے نہیں کر دیتے تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

    سکھ فار جسٹس تنظیم کے سربراہ گرپتونت سنگھ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت سے اپنی شدید نفرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک بھارت کے ٹکڑے نہیں کر دیتے، تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ خالصتان بنا کر مقبوضہ جموں وکشمیر کو آزاد کرائیں گے۔

    گرپتونت سنگھ نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھی بھارتی سکھ فوجیوں نےبغاوت کی اور بھارتی فوج میں شامل سکھ فوجیوں نے واضح کہا کہ وہ پاکستان کیخلاف نہیں لڑیں گے۔ کچھ بھی ہو جائے ہم پاکستانی افواج کیساتھ مل کر بھارت کیخلاف لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہندو توا اور آر ایس ایس کی سوچ نے بھارت کو تباہ کر دیا ہے۔ اس وقت مسئلہ بھارتی سسٹم کا ہے جو ہندو توا سوچ کا ہے۔ وہاں مسلمانوں اور سکھوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

    سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کی کوشش تھی کہ سکھوں کو پاکستان کیخلاف لڑائے۔ اس نے تو سکھوں کے مذہبی مقامات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سکھ اور مسلمان بھائی بھائی ہیں اور بھارت کے خلاف ہم مل کر لڑیں گے۔ مودی نے پاکستان کیخلاف جارحیت کا اعلان کیا تو سکھوں نے بھی واضح اعلان کیا اور پہلے دن کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    گرپتونت سنگھ سکھ اپنی آزادی اور پنجاب کو بھارتی قبضے سے چھڑانے کیلیے سرگرم ہیں۔ خالصتان تحریک زور وشور سے جاری ہے۔ دنیا بھر میں ریفرنڈم کرا رہے ہیں۔ امریکا، کینیڈا، یورپی یونین سکھوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان ہمارے لیے اہم ہے، وہ ہماری خالصتان تحریک کی حمایت کرتا ہے۔

  • سگریٹ کے ٹوٹے سمندروں اور زمین کی آلودگی کا سبب

    سگریٹ کے ٹوٹے سمندروں اور زمین کی آلودگی کا سبب

    ہماری زمین اور سمندروں میں پلاسٹک کی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اب پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    دنیا بھر میں پلاسٹک کی چھوٹی چھوٹی اشیا سے لے کر بڑی اشیا کے کم سے کم استعمال اور ان کی جگہ ماحول دوست اشیا کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    تاہم ہماری زمین اور خاص طور پر سمندروں کو آلودہ کرنے والی ایک شے ایسی بھی ہے جسے اب تک نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

    یہ شے کچھ اور نہیں بلکہ استعمال شدہ سگریٹ ہیں جن کے پھینکے جانے والے حصے میں فلٹر موجود ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سگریٹ نوشی جسم کو کیسے تباہ کرتی ہے؟

    ماہرین کے مطابق یہ پھینکے جانے والے فلٹرز ماحول کو بھی آلودہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں کیونکہ ان میں معمولی سے پلاسٹک کی آمیزش ہوتی ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فلٹرز صحت کے لیے بھی کوئی معنی نہیں رکھتے۔ سگریٹ کا زہریلا اور خطرناک دھواں ان فلٹرز کے ساتھ یا ان فلٹرز کے بغیر یکساں صورت میں انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے۔

    ماہرین ماحولیات کے مطابق گزشتہ چند سال سے اس طرف توجہ دی جارہی ہے اور جب سے ساحلوں پر سگریٹ کے استعمال شدہ ٹکڑے اٹھانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے تب سے چند سال میں 6 کروڑ ٹکڑے اٹھائے جاچکے ہیں۔