Tag: ٹک ٹاکر

  • غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاکر گرفتار، مقدمہ درج

    غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاکر گرفتار، مقدمہ درج

    کوٹلی(20 جولائی 2025):  لاہور کے شہر میں غیر اخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہر کوٹلی کے علاقے تھانہ نکیال میں غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاکر  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس پی عدیل لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، شہریوں کی عزت اچھالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے کہ متنازع سوشل میڈیا اسٹار سنبل ملک کی ایک متنازعہ ویڈیو آن لائن منظر عام آئی ہے، جس کے بعد ٹک ٹاکر شہ سرخیوں میں ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/thq-hospital-kahuta-2-accused-on-making-illicit-video-of-lady/

  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گارڈز سمیت گرفتار

    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گارڈز سمیت گرفتار

    لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے متنازعہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو 13 گارڈز سمیت ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے۔

    حکام کے مطابق ضمیر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں ٹک ٹاکر کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف سوشل میڈیا شخصیت کو گرفتار کیا بلکہ ان کے 13 بھاری ہتھیاروں سے لیس گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔

    کاشف ضمیر اور ان کے پرسنل سیکیورٹی گارڈز کے خلاف  متعدد دفعات کے تحت سی سی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں اسلحے کی غیر قانونی نمائش اور عوام کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتاری کے وقت گارڈز سے اسلحہ برآمد ہوا، حکام اب اسلحے کی قانونی حیثیت اور گارڈز کی تعیناتی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/556180-2/

    واضح رہے کہ کاشف ضمیر اپنے شاہانہ طرز زندگی اور سوشل میڈیا تنازعات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ماضی میں کئی بار دھوکہ دہی اور جعل سازی سمیت مختلف قانونی مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔

    اپریل میں بھی، لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس کی وردی کا مذاق اڑانے پر ٹک ٹاکر اور ایک پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمات درج کیے تھے، جس کے بعد انہیں اور کانسٹیبل دونوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • پاکستانی ٹک ٹاکر کا عمران اشرف سے رشتے داری کا دعویٰ

    پاکستانی ٹک ٹاکر کا عمران اشرف سے رشتے داری کا دعویٰ

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اینکر نے پاکستان کے مقبول اداکار عمران اشرف کے ساتھ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

    سجل ملک ایک پاکستانی ٹک ٹاکر اور میزبان ہیں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر اپنے روڈ شوز کی وجہ سے مشہور ہے تاہم وہ مبینہ لیک ویڈیوز کے باعث اس وقت خبروں میں ہیں۔

    حال ہی میں سجل ملک علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نامور پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا۔

    بشریٰ انصاری نے عمران اشرف اور سجل علی کا نکاح کروادیا؟

    ٹک ٹاکر نے کہا کہ پاکستانی اداکار عمران اشرف میرے رشتے دار ہیں، وہ میری والدہ کے کزن ہیں اور وہ میری والدہ کو جانتے ہیں لیکن میری ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ وہ صرف اہم خاندانی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

    سجل ملک نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ عمران اشرف ہمارے رشتے دار ہیں اور میں نے ایک بار ان سے رابطہ کیا کیونکہ میں شوبز میں قدم رکھنا چاہتی تھی۔

    "میں نے عمران اشرف کو انسٹاگرام پر میسج کیا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ رشتے داروں سے مدد لینا درست نہیں ہے”

    سجل ملک کا کہنا تھا کہ عمران اشرف نے مجھ سے کہا کہ اگر میرے حساب سے کوئی اچھا موقع نظر آئے گا تو وہ مجھے ریفر کرنے کی کوشش کریں گے لیکن بدقسمتی سے میرا وہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہوگیا پھر میں اتفاقاً اینکر بن گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

  • ٹک ٹاکر نے تھانے کو ٹک ٹاک اسٹوڈیو بنا دیا، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاکر نے تھانے کو ٹک ٹاک اسٹوڈیو بنا دیا، ویڈیو وائرل

    شجاع آباد میں ٹک ٹاکر شہزاد حکیم کی ایس ایچ او کے ہمراہ ویڈیو سشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ٹک ٹاکر شہزاد حکیم نے تھانے  کو ٹک ٹاک اسٹوڈیو بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر شہزاد نے ویڈیوز تھانہ سٹی میں ایس ایچ او کے کمرے میں بنا کر وائرل کی، ٹک ٹاکر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شیر محمد پاشا کیساتھ ویڈیو بنا کر وائرل کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شادی کی تقریب میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو باوردی پروٹوکول اور کرنسی نوٹوں کا تھال پکڑنے والے پولیس اہلکار محمد کاشف اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔

    لاہور پولیس نے اس معاملہ میں پولیس کی وردی کا تمسخر اڑانے اور محکمے کو بدنام کرنے کے دو مختلف مقدمات درج کیے ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں۔

  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    لاہور: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ لکھپت میں امتیاز خان کی مدعیت میں امانت میں خیانت کی دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق امتیاز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کاشف ضمیر کو دوستی میں امانتاً 4 لاکھ اور پھر 2 لاکھ روپے دیے، کاشف ضمیر نے اپنی ماں کے علاج کے لیے ایک لاکھ 67 ہزار روپے لیے۔


    سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر، پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج


    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کاشف ضمیر 2020 میں اپنا موبائل نمبر بند کر کے بیرون ملک چلا گیا، اس کے بعد 2024 میں ایک شاپنگ مال میں کاشف ضمیر سے ملاقات ہوئی، جب میں نے رقم کا تقاضا کیا تو کاشف نے میری ایک گاڑی کلیئر کرانے کا جھانسہ دیا، تاہم اس نے نہ تو گاڑی کلیئر کرائی نہ پیسے لوٹائے۔

  • ٹک ٹاکر سیما گُل کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

    ٹک ٹاکر سیما گُل کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

    پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں موت کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے کے باعث ہوئی، رپورٹ میں جنسی زیادتی کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیما گُل المعروف سائیکو ارباب 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں ملی تھی۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے کے باعث ہوئی۔

    واضح رہے کہ 8 فروری کو فلیٹ سے معروف ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا تھا۔

    فلیٹ سے معروف ٹک ٹاکر کی لاش برآمد

    تھانہ میانی گیٹ کو دیے گئے ایک بیان میں اسلام آباد کے رہائشی محمد یاسین نے بتایا تھا کہ ان کی بہن سیما گل جسے سائکو ارباب کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مشہور ٹک ٹاکر تھی۔

  • تشدد سے 3 بچے قبل از پیدائش فوت ہوئے، ٹک ٹاکر اسد کی اہلیہ کا دل دہلا دینے والا ویڈیو بیان

    تشدد سے 3 بچے قبل از پیدائش فوت ہوئے، ٹک ٹاکر اسد کی اہلیہ کا دل دہلا دینے والا ویڈیو بیان

    کراچی: زیورات لے کر بھاگنے والی ٹک ٹاکر اسد کی اہلیہ حنا کا دل دہلا دینے والا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹک ٹاکر اسد علی کی بیوی اپنے ہی گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے بھاگ گئی تھی، جس پر اسد علی نے کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

    تاہم اب اسد علی کی بیوی حنا کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے شوہر پر تشدد کا الزام لگا دیا ہے، حنا کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے تشدد کے باعث گھر چھوڑ کر گئی ہے۔

    حنا نے کہا ’’شادی کے بعد سے اسد مسلسل تشدد کرتا رہا، میرے 3 بچے بھی تشدد کی وجہ سے قبل از پیدائش فوت ہوئے۔‘‘

    دوسری طرف اسد علی نے مقدمہ میں کہا ہے کہ جب وہ گھر آیا تو بیوی گھر پر موجود نہیں تھی، الماری کو چیک کیا تو طلائی زیورات اور 35 ہزار روپے بھی موجود نہیں تھے۔‘‘

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق طلائی زیورات میں کان کی بالیاں، ایک انگوٹھی، ڈیڑھ تولہ سونے کا گلے کا ہار غائب تھا، اسد نے کہا مجھے شبہ ہے کہ میری بیوی حنا کو پڑوسی ظفر نے اغوا کیا ہے۔

  • ٹک ٹاکر کی تدفین کے وقت ہیلی کاپٹر سے اترنے والے شخص کو دیکھ کر لوگ حیران

    ٹک ٹاکر کی تدفین کے وقت ہیلی کاپٹر سے اترنے والے شخص کو دیکھ کر لوگ حیران

    بیلجیئم میں ایک ٹک ٹاکر کی تدفین کے وقت ہیلی کاپٹر سے اترنے والے شخص کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں جعلی موت کا ڈراما رچانے والا ایک ٹک ٹاکر ڈیوڈ بارٹن اپنے ہی جنازے میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ گیا، اسے زندہ دیکھ کر دوست رشتہ دار حیران رہ گئے اور پھر خوشی سے اسے گلے لگا لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ بارٹن نامی 45 سالہ ٹک ٹاکر اپنے گھر والوں کو سبق سکھانا چاہتا تھا، جس کے لیے اس نے مرنے کا ڈراما رچایا اور پھر اپنے ہی جنازے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری ماری۔

    جنازے کے وقت جب قریب میں ایک ہیلی کاپٹر اترتے دیکھا گیا تو لوگ حیران رہ گئے، لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ اس سے وہی شخص باہر نکلا ہے جس کی تدفین میں وہ شرکت کے لیے آئے ہیں تو خوشی سے نہال ہو گئے۔

    @el.tiktokeur2

    Tu nous as eu on t aime mon ami on est content que tu es parmis nous ❤️❤️#pourtoii #fyp #fypシ @Ragnar_le_fou

    ♬ son original – Thomasjodiejulia❤️❤️❤️

    دراصل ڈیوڈ اس بات پر شاکی تھا کہ خاندان والوں نے کبھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی، اس لیے ڈیوڈ نے اپنے خاندان والوں کو سبق سکھانے کی ٹھانی اور ایک مذاق کرتے ہوئے اپنی موت کا ڈراما رچایا، تاکہ خاندان والوں کو آپس میں جڑے رہنے کی اہمیت جتا سکے۔

    @el.tiktokeur2

    Tu nous a eu je te le jure j etais en pleure moi et apres j ai eu le choc poto on t aime beaucoup ❤️@Ragnar_le_fou @Leclercq Philippe #fyp #pourtoii #fypシ

    ♬ son original – Thomasjodiejulia❤️❤️❤️

    جنازے میں ڈیوڈ کی آمد کے موقع پر بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

  • کھابی لامی کی جوس کے گلاس کے ساتھ ایک اور مزاحیہ ویڈیو

    کھابی لامی کی جوس کے گلاس کے ساتھ ایک اور مزاحیہ ویڈیو

    معروف مزاحیہ ٹک ٹاکر کھابی لامی کی بھارتی اداکار سونو سود کے دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    افریقی ملک سینیگال سے تعلق اور اٹلی کی شہریت رکھنے والے سیاہ فام ٹک ٹاکر کھابی لامی اپنی خاموش ویڈیوز کے ذریعے صرف 2 سال کے اندر دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔

    22 سالہ کھابی ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 14 کروڑ سے بھی زائد ہے۔

    حال ہی میں کھابی لامی بھارت پہنچے جہاں ان کی بالی ووڈ اداکار سونو سود سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں نے ایک دلچسپ ویڈیو بھی بنائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونو کھابی کے گلاس میں جوس انڈیل رہے ہیں، اس کے بعد تھوڑا سا جوس بچنے پر وہ اسے اپنے گلاس میں ڈال لیتے ہیں۔

    کھابی ان کا گلاس دیکھ کر اس کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں جس پر سونو انہیں منع کرتے ہیں، کھابی دوبارہ یہی کوشش کرتے ہیں۔

    دوسری بار جب سونو انہیں روکتے ہیں تو کھابی غصے سے ان کے گلاس میں موجود اسٹرا اٹھاتے ہیں اور اپنے گلاس میں ڈالتے ہیں، جس پر سونو کھسیانے ہوجاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Khaby Lame (@khaby00)

    کھابی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

  • ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    کراچی: شہر قائد میں ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ایس ایچ او کے کمرے میں اسلحے کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی کے تھانے میں 2 ٹک ٹاکرز نے ہاتھ میں پستول لے کر، منہ میں گٹکا لیے ایس ایچ او کے کمرے میں قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔

    ٹک ٹاکر پولیس کی موجودگی میں اسلحے کی نمائش کرتے رہے، رانا بلال نامی ٹک ٹاکر نے تمام ویڈیوز اپ لوڈ بھی کیں، ویڈیو میں ایس ایچ او کا کمرہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    باری باری دونوں ٹک ٹاکر پستول چیمبر کر کے ویڈیو بناتے رہے، ویڈیو میں پولیس موبائل اور دیگر اہل کاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم پولیس حکام نے اس بات سے لا علمی کا اظہار کر دیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سرکاری اہل کار ہیں یا ٹک ٹاکر۔

    دوسری طرف پولیس اس سلسلے میں بھی لا علم نکلی ہے کہ ایس ایچ او کے کمرے اور موبائل میں بیٹھنے کی اجازت ٹک ٹاکرز کو کس نے دی؟

    یاد رہے کہ اس سے قبل لڑکی کے موبائل میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے پر خاتون ایس ایچ او کو معطل کیا جا چکا ہے، حکام بالا کی جانب سے ایسی ویڈیوز پر سختی سے پابندی عائد ہے۔