Tag: ٹک ٹاکرز

  • تخلیقی صلاحیت والے ٹک ٹاکرز کے لیے بڑا اعلان

    تخلیقی صلاحیت والے ٹک ٹاکرز کے لیے بڑا اعلان

    کراچی: ٹک ٹاک نے کری ایٹرز ایوارڈز 2024 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

    سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا یہ ایسا ایونٹ ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے، اور جس میں ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن منایا تا ہے، اور ٹک ٹاک اس ایونٹ کے ذریعے بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے۔

    پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں، اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹر کا انتخاب کر سکیں گے اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکیں گے۔

    شرکت کرنے والے صارفین ووٹنگ کے بعد اپنے پسندیدہ کری ایٹر کے لیے شیئرنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ حمایت بھی حاصل کر سکتے ہیں، ووٹنگ کی مدت 10 فروری 2025 کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر ختم ہوگی۔

    ٹک ٹاک ایوارڈز 2024 میں مختلف کیٹگریز میں غیر معمولی کانٹنٹ تخلیق کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اس سال کے نامزد افراد کا انتخاب اُن کی تخلیقی صلاحیتوں، کانٹنٹ کے اصل ہونے اور ٹک ٹاک کمیونٹی پر اس کے اثرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔کیٹگریز اور نامزد افراد درج ذیل ہیں:

    کری ایٹر آف دی ایئر: دانیال کنول (@daniyakanwal)، عدیل چودھری (@adeelchaudry1)، مسٹر بیٹری (@mr_battery)، کین ڈول (@ken_doll_dubai)، آرزو فاطمہ (@arzufatima1)۔

    ایمرجنگ کری ایٹر آف دی ایئر: عباس بخاری (@abbasbukhari)، میران علی خان (@meeranalikhan)، محمد دانیال (@m1danial)، مینی ٹیک (@meenitech)، نور (@noor)۔

    لانگ فارم/1ایم ایم+ کنٹنٹ کری ایٹر آف دی ایئر: اسامہ خان (@techusama)، بلال منیر (@bilalmunir1995)، دانیال شیخ (@daniyal.sheikh1)، چودھری ولید رؤف (@chwaleedrauf) اور حافظ احمد (@hafizahmedpk) ۔

    فوڈ کری ایٹر آف دی ایئر: سمیع ایکس اسٹریٹ (@samixstreets)، خدیجہ ملک (@khadjia_malik)، آمنہ اشرف (@amnaashrafff)، چودھری دانش (@chdanishofficial)، قاسم خان(@i_am_qasim_khan)۔

    انٹرٹینمنٹ کری ایٹر آف دی ایئر: عبید (@ubed_sk007)، ردا نقاش (@ridakaghar)، تمکنت منصور (@tamkenatm)، سلمان نعمان (@salmannomanofficial)، اٹز برادرز وی لاگ (@itsbrothersvlog)۔

    بیوٹی اینڈ فیشن کری ایٹر آف دی ایئر: چودھری عبدالرحمٰن (@chaudhry_abdulrehman)، اعزاز حشتگمی /ہیش ٹیگ می (@aizazhashtagmi)، ذکیہ نور (@doctor_zakk)، ہمنہ زاہد (@samosiiii)، کائنات فیصل (@kainat_faisal)۔

    ٹریول کری ایٹر آف دی ایئر: آصف عاشور (@asif_ashoor)، ابرار حسن (@wildlensbyabrar)، زُنیر کمبوہ (@zunairkamboh)، زینتھ عرفان (@zenith.irfan)، لیئق عباس (@withlaeeq)۔

    سوشل امپیکٹ کری ایٹر آف دی ایئر: قاضی اکبر (@kaziakber)، بلال حسن (@)، آزاد چائے والا (@azadchaiwalaofficial)، حشام سرور (@hishamsarwar172)، حذیفہ علی (@hozyali)۔

    او جی کری ایٹر آف دی ایئر: ذوالقرنین سکندر (@ch.Zulqarnain)، جنت مرزا (@jannamirza)، اریکا حق (@areeka__haq)، سڈ ریپر (@sidmr.rapper4)، حارث علی (@harrisali_01)۔

    ٹک ٹاک آفیشل کے مطابق اس سال کے ایوارڈز میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک کری ایٹرز کے متنوع اور متحرک ٹیلنٹ کا جشن منایا جائے گا، جو لاکھوں افراد کے لیے متاثر کن کانٹنٹ تیار کرنے کی غرض سے اُن کی وابستگی کا اعتراف کرے گا۔

  • مشی خان بیہودہ مواد شیئر کرنے والے ٹک ٹاکرز پر برس پڑیں

    مشی خان بیہودہ مواد شیئر کرنے والے ٹک ٹاکرز پر برس پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور میزبان مشی خان نے ٹک ٹاک اکاؤنٹس اور ٹک ٹاک لائیو پر بیہودہ مواد شیئر کرنے والے پاکستانی صارفین کو کھری کھری سنادیں۔

    سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مشی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہیں معمول کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ابھی پاکستان میں ٹک ٹاک نے لائیو کی سہولت متعارف نہیں کروائی مگر کچھ صارفین یو کے اور دیگر ممالک کے سم کارڈ استعمال کرکے پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو بنانے میں مصروف ہوچکے ہیں اور انتہائی غلاظت پھیلا رہے ہیں۔

    اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں گزشتہ دنوں یوٹیوب پر کچھ تلاش کر رہی تھی کہ میرے سامنے ٹک ٹاک لائیو کی کچھ ویڈیوز نمودار ہوگئیں، مجھ سے یہ ویڈیوز دیکھی تک نہیں گئیں، گھر بیٹھی خواتین نامناسب حرکات کرنے میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ معاشرے کا پہلے ہی برا حال ہے اور اب گھر بیٹھی خواتین اور مرد حضرات پیسے کمانے کے چکروں میں مزید بیہودگی پھیلانے میں مصروف ہوچکے ہیں۔

    وینا ملک نے بگ باس میں دوسری بار شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک لائیو پر بہت بیہودگی پھلائی جا رہی ہے، کوئی کسی کو شیر مار رہا ہے تو کوئی سزا کے نام پر غلیظ حرکتیں اور گالیاں دے رہا ہے۔

  • کراچی میں  ٹک ٹاکرز اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف بننے لگے، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

    کراچی میں ٹک ٹاکرز اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف بننے لگے، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

    کراچی: شہرمیں ٹک ٹاکرز اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف بننے لگے، گرفتار ملزم نے بتایا پارکس میں ویڈیوز بنانے کیلئے آنے والے ٹک ٹاکرز کو لوٹنا آسان ہوتا ہے، 25 سے زیادہ ٹک ٹاکرز کولوٹ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کئے ، ملزم نے بیان میں کہا کہ ٹک ٹاکرزمزاحمت نہیں کرتےاورمہنگےموبائل فون رکھتےہیں، پارکس میں ویڈیوز بنانے کیلئے آنے والوں کو لوٹنا آسان ہوتا ہے۔

    ملزم نے بتایا کہ 25 سے زیادہ ٹک ٹاکرز کولوٹ چکےہیں جبکہ فوڈ ڈیلوری بوائے، آن لائن کارسروس والوں سے بھی لوٹ مارکرتےتھے، فوڈ ڈیلوری بوائے، آن لائن کارسروس والوں کو سنسان جگہ پر بلاتے تھے اور ڈیلوری بوائے کو لوٹ کرمنگوایا گیا کھانا بھی چھین لیتے تھے۔

    گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ چھینے گئے فون اوردیگرسامان بنارس میں ایک شخص کوبیچتے تھے۔

    ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ بینک سے نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ متعدد مرتبہ جیل بھی جا چکا ہوں۔

  • گارڈن فائرنگ: ٹک ٹاکر مسکان کے قتل سے چند لمحے پہلے کیا ہوا؟

    گارڈن فائرنگ: ٹک ٹاکر مسکان کے قتل سے چند لمحے پہلے کیا ہوا؟

    کراچی: گزشتہ روز گارڈن میں قتل کی گئی خاتون ٹک ٹاکر اور ساتھیوں کی ہلاکت کے واقعے کے سلسلے میں اے آر وائی نیوز نے مزید اہم تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث شخص چند لمحے پہلے تک مقتولہ مسکان سے رابطے میں تھا، اور فائرنگ کے مقام پر حملہ آور مسکان اور ساتھیوں کے آنے کا انتظار کرتا رہا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مسکان اور تین دوست انکل سریا اسپتال پہنچے تو قاتل اور مقتولین کی گفتگو ہوئی، پانچ منٹ گفتگو کرنے کے بعد مسکان گاڑی میں بیٹھی تو ملزم نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے گاڑی کی پچھلی جانب سے فائرنگ کی تھی، جس پر دیگر دوست اتر کر بھاگے اور گاڑی پر فائر کی جانے والی گولی مقتولہ مسکان کو لگی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوا، جس کی آخری لوکیشن مظفر آباد کالونی سامنے آئی، ملزم کی تلاش میں رات بھر پولیس کی چھاپا مار کارروائیاں جاری رہیں۔

    معلوم ہوا کہ مقتولہ مسکان نے عامر کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی، جس پر ملزم اور مقتولہ مسکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، مقتولہ مسکان کا اصل نام رقیہ عرف مسکان ہے، مقتولہ نےگزشتہ سال 2 ملزمان کے خلاف زیادتی اور تشدد کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

    گارڈن فائرنگ: اہم پیش رفت، ٹک ٹاکرز کا کرمنل ریکارڈ منظر عام پر

    مقتولہ رقیہ عرف مسکان کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق مبینہ ملزم رحمان اور قیصر نے مقتولہ کے گھر میں گھس کر زیادتی کی کوشش کی تھی، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلح ملزم رحمان خان علاقے کا بدمعاش ہے، زیادتی کے دوران مزاحمت کی گئی تو گھر میں موجود سہیلی سحر پر ملزمان نے تشدد کیا۔

    مقتولہ مسکان نے ایف آئی آر میں کہا کہ ملزم نے زبردستی دوستی کرنے پر زور دیا، اور 6 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ دریں اثنا، پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان سے چاروں افراد کے قتل سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔