Tag: ٹک ٹاکر ثنا یوسف

  • بڑی پیش رفت ،  ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا

    بڑی پیش رفت ، ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا

    اسلام آباد : ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمرحیات کو شناخت کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، اڈیالہ جیل میں ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ مکمل ہو گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم کی شناخت کی، شناخت پریڈ کا عمل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزم کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

    عدالت نے ثناء یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر رکھا ہے.

    یاد رہے اسلام آباد میں بائیس سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر ثنایوسف کو گھرمیں گھس کر قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کے تہلکہ خیز انکشافات

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے ثناء کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔

    ملزم عمر کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے اسے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل لاک اپ بھیجنے کا حکم دیا اور عدالت نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ شناخت پریڈ مکمل ہونے تک ملزم کو کسی سے ملنے نہ دیا جائے۔

  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بتادی

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بتادی

    اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں والدہ نے اپنی بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات بتائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    والدہ نے بتایا کہ پیر کی شام 5 بجے ملزم ہمارے گھرداخل ہوا اور فائرنگ کی، ثنا پر فائرنگ کرنےکےبعدملزم فرارہوا۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ثنا کو 2گولیاں لگیں، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم ثناء زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت
    ہوگئی

    والدہ نے مزید کہا کہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا ، ٹک ٹاکر کا تعلق چترال سے ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا

    پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کی کچھ دیر خاتون سے بات ہوئی اور وہ گھر کے باہر کھڑا رہا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔ ملزم نے مقتولہ کو دو گولیاں ماری اور فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کر کے میت کو اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔

    پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم مقتولہ کا رشتہ دار ہے تاہم جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اطراف میں لگے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔