Tag: ٹک ٹاکر عائشہ

  • عائشہ اور ریمبو نے ایف آئی اے کو چکر دینے کی منصوبہ بندی بھی کی، ایک اور ٹیپ سامنے آ گئی

    عائشہ اور ریمبو نے ایف آئی اے کو چکر دینے کی منصوبہ بندی بھی کی، ایک اور ٹیپ سامنے آ گئی

    لاہور: ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو نے ایف آئی اے کو چکرا کر رکھ دیا، اب ایف آئی اے کو غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی ٹیپ بھی سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے سے جڑے کرداروں عائشہ اور ریمبو کی گفتگو کی ایک اور مبینہ ٹیپ سامنے آ گئی ہے۔

    یہ ٹیپ ایف آئی اے کو موبائل اور رقم سے متعلق غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی پر مبنی ہے، آڈیو ٹیپ میں عائشہ کہتی ہے کہ ایف آئی اے میں موبائل کا نہیں لکھا ہوا، اور پیسے بھی تھوڑے لکھے گئے ہیں۔

    ریمبو کی آواز کہتی ہے میں انھیں یہ کہوں گا کہ موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ہے، اس پر ایپل آئی ڈی بنانا تھی۔ عائشہ نے کہا کہنا کہ میڈم یہ ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا موبائل تھا، تم کہنا میڈم نے لیا ان کو پتا ہوگا، ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھی۔

    گریٹراقبال پارک کیس : عائشہ اکرم اور ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    دوسری طرف ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے دھمکیاں ملنے پر لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں ایک اور درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ 8 افراد کی گرفتاری کے بعد لوکل اور انٹرنیشنل فون نمبرز سے انھیں دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں۔

    عائشہ اکرم نے درخواست میں کہا کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر علی شاہ اور اس کے ساتھی عرصہ دراز سے بلیک میل کر رہے ہیں، قوی امکان ہے کہ وہی کالز پر دھمکیاں دے رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی جس میں دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو کی گئی ہے۔

    ٹیلی فون کال میں ریمبو نے عائشہ سے سوال کیا مجرم 6 ہیں یا 7؟ عائشہ نے جواب دیا 6 ہیں، ریمبو نے پوچھا فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر غریب ہیں تو عائشہ نے کہا مشکل سے انھوں نے پانچ پانچ لاکھ دینے ہیں۔

  • ٹک ٹاکر عائشہ نے 4 ملزمان کی شناخت غلط کی

    ٹک ٹاکر عائشہ نے 4 ملزمان کی شناخت غلط کی

    لاہور: گریٹر اقبال پارک میں افسوس ناک واقعے کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کیمپ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران 4 ملزمان کی غلط شناخت کی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت پریڈ کی رپورٹ جاری کر دی ہے، خاتون نے 6 اور گواہان نے 3 ملزمان کی شناخت کی، تاہم چار کی غلط شناخت کی گئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے 3 گواہان بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں 104 ملزمان میں سے 6 ملزمان کو شناخت کیا، شناخت کیے گئے ملزمان میں شہر یار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار شامل ہیں۔

    خاتون نے چار ملزمان کو غلط شناخت کیا، چاروں ملزمان جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے۔

    مینار پاکستان پر بد سلوکی واقعہ، عائشہ اکرم نے مزید ملزمان کو شناخت کرلیا

    خاتون نے بتایا کہ شناخت کیے گئے ملزمان میں سے افتخار نے میرے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایا، ٹک ٹاکر عائشہ نے ملزم ارسلان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا، جب کہ ملزم شہر یار نے دھکے دے کر جنگلے کے ساتھ مارا اور زد و کوب کیا، ملزم عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں، ملزم ساجد نے لڑکوں کو میری طرف اکسایا۔

    پولیس کے مطابق گواہوں نے بھی مزید تین ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔