Tag: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر

  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گارڈز سمیت گرفتار

    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گارڈز سمیت گرفتار

    لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے متنازعہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو 13 گارڈز سمیت ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے۔

    حکام کے مطابق ضمیر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں ٹک ٹاکر کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف سوشل میڈیا شخصیت کو گرفتار کیا بلکہ ان کے 13 بھاری ہتھیاروں سے لیس گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔

    کاشف ضمیر اور ان کے پرسنل سیکیورٹی گارڈز کے خلاف  متعدد دفعات کے تحت سی سی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں اسلحے کی غیر قانونی نمائش اور عوام کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتاری کے وقت گارڈز سے اسلحہ برآمد ہوا، حکام اب اسلحے کی قانونی حیثیت اور گارڈز کی تعیناتی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/556180-2/

    واضح رہے کہ کاشف ضمیر اپنے شاہانہ طرز زندگی اور سوشل میڈیا تنازعات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ماضی میں کئی بار دھوکہ دہی اور جعل سازی سمیت مختلف قانونی مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔

    اپریل میں بھی، لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس کی وردی کا مذاق اڑانے پر ٹک ٹاکر اور ایک پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمات درج کیے تھے، جس کے بعد انہیں اور کانسٹیبل دونوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    لاہور: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ لکھپت میں امتیاز خان کی مدعیت میں امانت میں خیانت کی دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق امتیاز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کاشف ضمیر کو دوستی میں امانتاً 4 لاکھ اور پھر 2 لاکھ روپے دیے، کاشف ضمیر نے اپنی ماں کے علاج کے لیے ایک لاکھ 67 ہزار روپے لیے۔


    سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر، پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج


    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کاشف ضمیر 2020 میں اپنا موبائل نمبر بند کر کے بیرون ملک چلا گیا، اس کے بعد 2024 میں ایک شاپنگ مال میں کاشف ضمیر سے ملاقات ہوئی، جب میں نے رقم کا تقاضا کیا تو کاشف نے میری ایک گاڑی کلیئر کرانے کا جھانسہ دیا، تاہم اس نے نہ تو گاڑی کلیئر کرائی نہ پیسے لوٹائے۔

  • سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک،  ٹک ٹاکرسمیت پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج

    سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک، ٹک ٹاکرسمیت پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج

    لاہور : سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سمیت پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے کے معاملے پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سمیت پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پر پولیس وردی کا تمسخر اڑایا، کاشف ضمیر نے شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پکڑی تھال سے نوٹ نچھاور کرتا رہا، ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار مجروح ہوا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے کارروائی سے بچنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے دوسری ویڈیو بنائی، جعلی ویڈیو میں اے آئی کے ذریعے پولیس اہلکار کے کپڑوں کا رنگ تبدیل کیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔