Tag: ٹک ٹاکر

  • اسٹریٹ کرمنلز کے گروہ کا سرغنہ ٹک ٹاکر نکلا

    اسٹریٹ کرمنلز کے گروہ کا سرغنہ ٹک ٹاکر نکلا

    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کا سرغنہ ٹک ٹاکر نکلا، جو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کراچی میں کارروائیاں کرنے والا اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کا سرغنہ ٹک ٹاکر نکلا ہے، نیو کراچی پولیس کو مطلوب یوسف موٹا مسلسل ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر ڈالتا ہے۔

    نیو کراچی پولیس نے کچھ دن قبل سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اسٹریٹ کرمنلز کا ایک گروہ پکڑا تھا، انھوں نے نشان دہی کی کہ ان کا سرغنہ یوسف موٹا ہے، جو ایک ٹک ٹاکر ہے۔

    پولیس نے مزید تفتیش کی تو پولیس کو یوسف موٹا کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی مل گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوسف موٹا جس پستول سے واردات کرتا ہے اسی کے ساتھ ویڈیوز بناتا ہے، ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں گروہ بنا کر وارداتیں کیں، اور واردات کے بعد وہ اندرون سندھ فرار ہو جاتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یوسف موٹا کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیوں میں 15 زخمی ڈاکوؤں سمیت 25 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیے ہیں، جب کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 771 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اہل کاروں اور ملزمان کے درمیان گزشتہ ہفتے 17 مقابلے ہوئے، جن میں 5 ڈاکو ہلاک ہوئے، منشیات فروش ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی، گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 153 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

  • کراچی: سوشل میڈیا ویوز کے لیے ماں کا دل دہلا دینے والا قتل، وائرل ویڈیو کا سچ کیا ہے؟

    کراچی: سوشل میڈیا ویوز کے لیے ماں کا دل دہلا دینے والا قتل، وائرل ویڈیو کا سچ کیا ہے؟

    کراچی: شہر قائد میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے شہریوں کے دل دہلا دیے تھے جب یہ خبر پھیلی کہ مبینہ طور پر ایک بیٹے نے سوشل میڈیا ویوز کے لیے ماں کا بے دردی سے قتل کیا، اس حملے میں لڑکے کے والد بھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تین دن قبل 6 جون 2022 کو کراچی کے علاقے پاک کالونی کی حدود بڑا بورڈ میں رہائش پذیر 17 سالہ دانیال نامی لڑکے نے اپنے والد اکرام اور والدہ شمع بی بی کو لوہے کے راڈ سے شدید زخمی کر دیا تھا۔

    جب محلے والوں کو واقعے کی خبر ہوئی تو انھوں نے گھر میں گھس کر زخمی والدین اور حملہ آور بیٹے کی ویڈیو بنا لی، جو اس وقت صرف ایک ٹراؤژر پہنے ہوئے تھا، زمین پر خون ہی خون پھیلا ہوا تھا اور والدہ کا سر پھٹ چکا تھا، جب کہ ان پر غنودگی بھی طاری ہو رہی تھی۔

    یہ ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اور پولیس کو بھی ایکشن لینا پڑا، ویڈیو کے ساتھ یہ خبر بھی پھیلائی گئی کہ بیٹے نے محض ویوز اور لائک لینے کے لیے ماں باپ کو زخمی کیا، جب اہل محلہ نے دونوں زخمیوں کو ملزم سے بچا کر طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا تو ماں نے سر کی چوٹ سے زیادہ خون بہنے اور دماغ میں چوٹ گہری ہونے کی وجہ سے بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

    تاہم کیماڑی پولیس نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خبر میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، زخمی ہونے والے والد اور والدہ الحمداللہ حیات ہیں اور کوئی بھی فوت نہیں ہوا۔

    دوسری طرف لڑکے دانیال کے والدین نے علاقہ تھانہ میں بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ ان کا بیٹا ذہنی مریض ہے، والد نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کے بیٹے نے جان بوجھ کر ویڈیو کے لیے ان پر حملہ نہیں کیا، بلکہ وہ بیماری کے اثرات میں تھا۔

  • وائرل ویڈیو: ٹک ٹاکر گینگز کو ان کی حرکت مہنگی پڑ گئی

    وائرل ویڈیو: ٹک ٹاکر گینگز کو ان کی حرکت مہنگی پڑ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قیوم آباد سے ڈیفنس جانے والے راستے پر لوٹ مار کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے سمجھا کہ موٹر سائیکل سوار گینگ سڑک پر دیگر موٹر سائیکل سوار افراد کو روک کر لوٹ مار کر رہا ہے، پولیس بھی ویڈیو دیکھ کر متحرک ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز نے اس واقعے کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ یہ لوٹ مار کا واقعہ نہیں تھا بلکہ نو عمر اوباش لڑکوں کے دو گینگز کی آپس کی لڑائی تھی، تاہم وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ٹک ٹاکرز کو ان کی یہ حرکت بہت مہنگی پڑ گئی ہے۔

    واقعے سے متعلق ساؤتھ زون پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، پولیس حکام نے تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ یہ معاملہ لوٹ مار کا نہیں بلکہ اوباش گروہوں میں جھگڑے کا نکل آیا، اور ویڈیو میں نظر آنے والے دراصل ٹک ٹاکرز ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ اوباش لڑکے بائیک ریسنگ اور ون ویلنگ بھی کرتے ہیں، اور یہ فلموں کے منفی کرداروں یعنی ولنز اور ڈانز سے شدید متاثر ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپس کا تعلق قیوم آباد اور شیریں جناح کالونی سے ہے، 8 روز قبل اتوار کو دونوں گروہوں میں دو دریا کے مقام پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر گزشتہ روز قیوم آباد گینگ نے بدلہ لینے کا پروگرام بنایا۔

    اے ایس پی نے بتایا کہ جیسے ہی شیریں جناح گینگ آیا مخالف گروپ نے اس پر حملہ کر دیا، گروہ کے ممبر عطااللہ نے مخالفین سے موٹر سائیکل کی چابی، ٹوپی اور موبائل چھیننے کا مشورہ دیا تھا۔

    حکام کے مطابق اس جھگڑے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، پولیس کو بھی اس کی اطلاع سوشل میڈیا ہی کے ذریعے ملی، جس کے بعد ویڈیو ہی کی مدد سے مرکزی ملزم کالی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کالی کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کی اسلحے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔

  • اجنبی شخص سے مذاق ، ٹک ٹاکر کو لینے کے دینے پڑ گئے، ویڈیو وائرل

    اجنبی شخص سے مذاق ، ٹک ٹاکر کو لینے کے دینے پڑ گئے، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاکر کو اجنبی شخص سے مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا اور لینے کے دینے پڑ گئے ، جس کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کچھ لوگ سوشل میڈیا پر سستی شہرت کے لئے کسی حد تک جانے اور ”کہیں“ بھی جانے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور نت نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں مگر بعض اوقات کچھ طریقے بہت مہنگے پڑجاتے ہیں۔

    ایک شہری کے پرینک کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں ایک 21 سالہ ٹک ٹاکر کو عوامی مقام پر ایک شخص سے مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹک ٹاکر پائپ کو میگا فون کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پیچھے سے ایک اجنبی شخص کے کان کے قریب لا کر چیختا ہے ، اس حرکت پر اجنبی شخص کو غصہ آجاتا ہے اور وہ ٹک ٹاکر کی درگت بنا دیتا ہے۔

    ٹویٹر پر اس ویڈیو کو تقریباً 60 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

    ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اجازت کسی کو چھونا بھی حملہ کرنے کے زمرے میں آتا ہے، لڑکے کی جانب سے کان کے پاس چیخنے پر بوڑھے شخص کا غصے میں آنا فطری عمل ہے۔

  • ٹک ٹاکر نے کیلوں کے ڈھیر سے اپنا دوست تلاش کر لیا، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاکر نے کیلوں کے ڈھیر سے اپنا دوست تلاش کر لیا، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاکر نے کیلوں کے ڈھیر سے اپنا دوست تلاش کر لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو کو اب تک 1.5 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

    آپ پھل خریدنے کے لیے بازار تو جاتے ہیں، اس دوران اگر وہاں کسی جگہ اچانک آپ کی ںظر کیلوں کے ڈھیر میں چھوٹے سے مگر جسم میں سننی دوڑا دینے والے کیڑے پر پڑے تو آپ کیا کیسا محسوس کریں گے؟

    ایسا ہی کچھ ایک ٹک ٹاکر کے ساتھ ہوا، جس نے سپر مارکیٹ میں کیلے کے اندر چھپے ہوئے بچھو کو ڈھونڈ لیا اور حیرت انگیز طور پر اس سے خوفزدہ ہوئے بغیر اس کیڑے کو پالنے کا فیصلہ کیا۔

    ٹک ٹاکر نے اپنے اکاؤنٹ پر اس کیڑے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ، جو وائرل ہوگئی ہے، اس نے لکھا کہ میں اپنے کلیکشن میں اکثر لوگوں کو خوفزدہ کردینے والے کیڑے کو شامل کرنے پر بہت خوش ہوں۔

    ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک 1.5 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

    ویڈیو دیکھنے والے کچھ لوگ اس بچھو کو ‘ہوشیار بچھو’ کہہ رہے ہیں جب کہ بہت سے صارفین نے اس شخص کی ہمت کو داد دی ہے جو پھل ہی نہیں بلکہ کیلے کے ڈھیر میں موجود اس کیڑے کو بھی اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ تاہم بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اب وہ زندگی بھر کے لیے کیلے کھانا بند کردیں گے۔

    یہ ویڈیو یقینی طور پر ایسی ہے، جو کسی کے بھی جسم میں سنسنی دوڑا سکتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیلے کے ڈھیر میں سے دو انٹینا ظاہر ہورہے تھے، جو اس پھل سے چپک رہے تھے، جب اس مقام پر کیمرہ زوم ان ہوتا ہے تو آپ بچھو کو مکمل طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

    اسی اثنا میں ایک آدمی کیڑے کو اٹھاتا ہے اور بتاتا ہے کہ یہ گہرے بھورے رنگ کا ہے، جس کی چھ ٹانگیں اور ایک جوڑ ہے، اس کے بعد وہ اس کیڑے کو کیلے پر ڈال دیتا ہے اور پھلوں کے ساتھ اس کا وزن بھی کرتا ہے۔

    ایک اور صارف نے پوچھا: "بگ کی قیمت کتنی تھی؟ جس پر ایک اور صارف نے کہا "کیا آپ کو کیڑے پسند ہیں؟ اگر ہاں، تو ویڈیو آپ کے لیے ہے۔

  • کراچی پولیس میں ٹک ٹاک کا جنون عروج پر، پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر بن گیا

    کراچی پولیس میں ٹک ٹاک کا جنون عروج پر، پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر بن گیا

    کراچی : ویسٹ زون کے تھانے میں تعینات پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر بن گیا اور بھارتی اداکاروں کے ڈائیلاگ پردرجنوں ویڈیوز بنا ڈالیں، پولیس کانسٹیبل کامران یومیہ 2 سے3 ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی دلچسپی ڈیوٹی سے زیادہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں ہونے لگی، ویسٹ زون کےتھانےمیں تعینات پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکربن گیا۔

    اہلکار نے بھارتی اداکاروں کے ڈائیلاگ پر درجنوں ویڈیوز بنا ڈالیں ، کبھی لاک اپ میں ڈائیلاگ تو کبھی پولیس موبائل میں بیٹھ کر فنکاری کی ، کامران یومیہ 2 سے 3 ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔

    خیال رہے پولیس حکام ماضی میں ٹک ٹاک بنانے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لے چکے ہیں، رواں سال مارچ میں کراچی میں پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا ، تینوں اہلکاروں نے سندھ اسمبلی میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

    گذشتہ سال لاہور میں خاتون کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، جس کے بعد اعلیٰ پولیس افسران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کردیا تھا۔

  • معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک پر مقبول جنت مرزا نے اپنے اوپر فلمایا گیا پہلا گانا جاری کر دیا۔

    ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز سے مشہور جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے گانے کا تحفہ دیا ہے، گانا پاکستانی گلوکار بلال سعید کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

    گانے کی شاعری اور موسیقی میوزک آرٹسٹ سرمد قدیر نے کی ہے۔

    پنجابی گانے شاعر میں جنت مرزا نے اپنے جلوے دکھائے ہیں۔ جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 7.5 ملین فالوورز ہیں۔

    جنت کے گانے کو یوٹیوب پر صرف چند گھنٹوں میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔

    گانے کے بعد اب جنت کے مداح ان کی اداکاری کے ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق جنت مرزا کو بالی ووڈ سے بھی ایک فلم کی آفر کی جاچکی ہے۔