Tag: ٹک ٹاک اسٹار

  • دنیا کے مشہور ٹک ٹاک اسٹار ’’کھابے لیم‘‘ امریکا سے بےدخل

    دنیا کے مشہور ٹک ٹاک اسٹار ’’کھابے لیم‘‘ امریکا سے بےدخل

    دنیا کے مشہور ٹک ٹاک اسٹار ’’کھابے لیم‘‘ امریکا سے بےدخل کردیا گیا، انھیں لاس ویگاس ایئرپورٹ پر امریکی حکام نے حراست میں لیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیگال سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کھابےلیم جو اپنی خاموش ویڈیوز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں انھیں امیگریشن حکام نے لاس ویگاس ایئرپورٹ پر ویزاخلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

    امریکی امیگریشن حکام نے کہا کہ کھابے لیم کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی، کھابے لیم کو ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، مستقبل میں دوبارہ داخلے پر پابندی نہیں لگے گی۔

    162 ملین فالورز کے حامل کھابے لیم نے کورونا وبا کے دورمیں اپنی ویڈیوز سے عالمگی شہرت حاصل کی تھی، ان کی ویڈیوز کو دنیا کے ہر خطے میں پسند کیا گیا تھا۔

    ٹک ٹاکر کو حراست میں لینے کا واقعہ 6جون کو پیش آیا جب اٹلی کی شہریت رکھنے والے 25سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لیم لاس ویگاس پہنچے تھے۔

    امریکی امیگریشن حکام نے کھابے لیم کے ویزا کی مدت زائد المعیاد ہونے کی بنا حراست میں لیا، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لامے نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی تاہم اسی روز انہیں رضاکارانہ واپسی کی اجازت دیدی گئی۔

  • معروف ٹک ٹاک اسٹار 36 برس کی عمر میں چل بسیں

    معروف ٹک ٹاک اسٹار 36 برس کی عمر میں چل بسیں

    معروف ٹک ٹاک اسٹار 36 برس کی عمر میں چل بسیں، اہل خانہ نے موت کی تصدیق کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ٹک ٹاک اسٹار کائل ماریسا روتھ کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کردی گئی ہے، تاہم موت کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔

    لنکڈ ان کی پوسٹ شیئر کر کے کائل ماریسا روتھ کی والدہ جیکی کوہن روتھ نے اپنی بیٹی کی موت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    جیکی کوہن روتھ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ کائل محبت کرنے والی تھی لیکن اب کچھ بھی معنی نہیں رکھتا۔

    کائل ماریسا کی بہن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میری بہن کا انتقال گزشتہ ہفتے ہوا تھا اور ہم اس صدمے سے باہر نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    کائل ماریسا کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری بہن نے اپنے مزاح، ذہانت، خوبصورتی اور گپ شپ سے آپ کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

  • ٹک ٹاک اسٹار کے گھر پر حملہ، والد نے کیا کیا؟

    ٹک ٹاک اسٹار کے گھر پر حملہ، والد نے کیا کیا؟

    امریکا میں ایک 13 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اس وقت خوفناک صورتحال سے دو چار ہوگئی جب اس کا ایک مداح جنونی ہو کر اسلحہ لے کر اس کے گھر پہنچ گیا، اور انفلوئنسر کے والد کی فائرنگ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کی ایوا گریس نے سنہ 2020 میں ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں اور جلد ہی اس کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی، اس وقت اس کی عمر 13 سال تھی۔

    اس وقت ایک 18 سالہ لڑکے ایرک جسٹن نے اس سے رابطہ کیا اور اسے پیغامات بھیجنے شروع کردیے۔

    جسٹن نے ایوا کے دوستوں اور کلاس میٹس سے بھی رابطہ کیا اور انہیں پیسے دے کر ایوا کی تصاویر اور فون نمبر خریدا۔

    کچھ مواقع پر ایوا نے خود بھی اپنے والدین کی اجازت سے اپنی کچھ تصاویر جسٹن کو فروخت کیں، یہ وہ تصاویر تھیں جو ایوا پہلے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی تھی۔

    جلد ہی جسٹن کے مطالبات میں اضافہ ہوگیا اور اس نے قابل اعتراض تصاویر مانگنا شروع کردیں جس کے بعد ایوا نے اسے بلاک کردیا، جسٹن نے اسے 600 ڈالرز روانہ کیے اور درخواست کی وہ اسے ان بلاک کردے۔

    یہاں پر ایوا کے والد نے جسٹن سے رابطہ کیا، ایوا کے والد بوب سابق پولیس افسر تھے، انہوں نے سختی سے جسٹن کو منع کیا کہ وہ اب ایوا سے رابطہ نہ کرے۔

    اس کے بعد جسٹن نے ایوا کے گھر پہ حملہ کرنے اور گھسنے کا منصوبہ بنایا، اس کے لیے اس نے ایک دوست سے گن حاصل کی۔ ایک صبح ساڑھے 4 بجے وہ ایوا کے گھر پر پہنچا اور مرکزی دروازے پر فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ سے گھر والے گھبرا کر اٹھے، بوب نے اٹھ کر دیکھا تو دروازے کے دوسری طرف جسٹن کو پایا، انہیں دیکھ کر جسٹن فرار ہوگیا۔

    بوب نے اس کا پیچھا کیا لیکن تھوڑی دیر بعد وہ واپس گھر آ کر اپنی گن تلاش کرنے لگے، اس دوران ایوا کی والدہ نے پولیس کو فون کردیا تھا، ایوا کے والد پولیس کا انتظار کرنے لگے لیکن اسی وقت جسٹن واپس پلٹ کر ایوا کے گھر آیا۔

    جسٹن نے آتے ہی ایوا کے والد پر بندوق تان لی جس پر انہوں نے اپنے دفاع میں جسٹن پر گولی چلا دی جو اس کی گردن میں لگی، بعد ازاں جسٹن اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    پولیس نے جسٹن کی تحویل سے 2 موبائل فون برآمد کیے جن میں سے ایک میں ایوا کی ہزاروں تصاویر موجود تھیں۔

    فلوریڈا میں اپنی حفاظت کے قانون کے تحت ایوا کے والد کو کوئی سزا نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی، تاہم اس ہولناک واقعے کے بعد ایوا کے خاندان کو وہاں سے منتقل ہونا پڑا اور ایوا نے گھر میں ہی تعلیم شروع کردی۔

    اب اس واقعے کے 2 سال بعد یہ خاندان رفتہ رفتہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے جبکہ ایوا نے بھی ایک بار پھر سوشل میڈیا کنٹینٹ شیئر کرنا شروع کردیا ہے۔

  • ٹک ٹاک اسٹار دوست کے گھر چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا

    ٹک ٹاک اسٹار دوست کے گھر چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک ٹک ٹاک اسٹار دوست کے گھر چوری کرنے کے بعد پکڑا گیا، پولیس کے مطابق 9 لاکھ فالوورز رکھنے والا ٹک ٹاکر عادی مجرم ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی منیو گپتا نامی ٹک ٹاک اسٹار بے گھر تھا اور اس نے اپنی دوست خوشبو سے، جو خود بھی ماڈل ہے، اس کے گھر پر رہنے کی درخواست کی۔

    خوشبو کے مطابق اس نے زور دیا کہ جب تک وہ اپنا فلیٹ نہیں ڈھونڈ لیتا، وہ خوشبو کے ساتھ رہے گا، خوشبو نے اسے اپنے گھر رہنے کی اجازت دے دی۔

    پولیس کو درج رپورٹ میں خوشبو نے بتایا کہ وہ کچھ دن کے لیے شہر سے باہر گئی تھی، واپس آنے کے کچھ روز بعد اس نے تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیوارت اور نقد رقم غائب پائی۔

    گپتا نے اسے پولیس میں شکایت درج کروانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسے اور اس کے دیگر دوستوں کو تنگ کرے گی۔

    دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گپتا پر ایک عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھے، گزشتہ کچھ عرصے سے برقع پہنے ہوئے ایک چور کی وارداتیں سامنے آرہی تھیں، اس کے لیدر کے جوتے اور جسمانی حرکات ٹک ٹاک اسٹار گپتا سے ملتی جلتی تھیں۔

    خوشبو کے گھر چوری کے بعد پولیس نے گپتا کی بائیک کی سیٹ کے نیچے سے سامان برآمد کیا جس کے بعد ٹک ٹاکر نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے پیسوں کی ضرورت تھی۔

    پولیس کے مطابق اس سے قبل سنہ 2018 میں بھی گپتا نے ایک معمر جوڑے کے گھر سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فون اور زیوارت چرائے تھے جبکہ اس کے علاوہ بھی چوری و ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا تھا۔

  • ایک ہی دن میں 2 ٹک ٹاک اسٹارز نے کیوں خود کشی کر لی؟

    ایک ہی دن میں 2 ٹک ٹاک اسٹارز نے کیوں خود کشی کر لی؟

    میرٹھ: بھارت میں 2 ٹک ٹاک اسٹار نے ایک ہی دن میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں 22 سالہ طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، سندھیا چوہان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ٹک ٹاک اسٹار تھی اور ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی سے کافی مایوس تھی۔

    بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث سندھیا چوہان دہلی یونی ورسٹی بند ہونے کے بعد میرٹھ کے علاقے پلوپورم گرین پارک میں واقع گھر پر تھی، گزشتہ شام اس نے کمرے میں خود کو بند کر کے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

    سندھیا چوہان ٹک ٹاک پر کافی مشہور تھی، اس کی ویڈیوز وسیع سطح پر پسند کیے جاتے تھے، جاننے والوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد وہ مایوس تھی، کئی ماہ سے وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی تاہم اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

    بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی

    گزشتہ روز جب سندھیا اپنے کمرے سے نہ نکلی تو پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑا تو چھت سے سندھیا کی لاش جھول رہی تھی، اسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

    دہلی یونیورسٹی کی طالبہ سندھیا چوہان

    معلوم ہوا کہ نوجوان طالبہ ایک سب انسپکٹر سنجے چوہان کی بیٹی تھی، وہ دہلی یونی ورسٹی میں پڑھ رہی تھی اور وہیں ہاسٹل میں مقیم تھی۔

    ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپلیکیشنز پر پابندی سے بھارت کو بڑا دھچکا

    گزشتہ روز میرٹھ کے علاقے کنکر کھیڑا میں بھی ایک ٹک ٹاک اسٹار 35 سالہ مونیکا تیاگی نے خود کشی کی ہے، وہ ایک بیوٹی سیلون بھی چلاتی تھی جو لاک ڈاؤن میں بند ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

  • ٹک ٹاک اسٹار کو شرمندگی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک اسٹار کو شرمندگی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    نیویارک: امریکا میں ٹک ٹاک اسٹار کی ٹرین میں دودھ اور سیریل پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں ٹک ٹاک اسٹار ایف سی کے جوشی نے مذاق کے طور پر سب وے ٹرین کے فرش پر دودھ اور سیریل پھینکا جو اسے بہت مہنگا پڑ گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار ایک ٹب میں دودھ اور سیریل ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر وہ مسافروں کے قریب بیٹھ کر اسے کھانا شروع کر دیتا ہے اور بعد میں وہ اپنی سیٹ سے اٹھ کر ٹب میں موجود کھانا فرش پر پھینک دیتا اور ایسے دکھاوا کرتا ہے جیسے یہ ایک حادثہ ہو۔

    ایف سی کے جوشی کی جانب سے کھانا پھینکنے کے بعد مسافروں کے پاس کوئی چارہ باقی نہیں رہتا سوائے اس کے وہ اپنی جگہ چھوڑ دیں۔ ٹک ٹاک اسٹار کے جانے کے بعد مجبوری میں گھر سے نکلے مسافروں کو ٹرین کے ڈبے کی صفائی کرنا پڑی۔

    لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔