Tag: ٹک ٹاک صارفین

  • ٹک ٹاک صارفین ہوشیار : نئی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹک ٹاک صارفین ہوشیار : نئی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے کیلیے شوقیہ صارفین مختلف انداز اختیار کرتے ہیں جن میں تصاویر کو فلٹر کرنا بھی شامل ہے۔

    لیکن اب ٹک ٹاک انتظامیہ نے تصاویر کو فلٹر کرنے کے حوالے سے نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد 18 سال سے کم عمر نوجوان صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

    اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔

    face filters

    رپورٹ کے مطابق بیوٹی فلٹر تصاویر ریئل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے تاکہ چہرے کی کشش میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس طرح کے فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہیں۔

    ٹک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا ہے، تاہم ابھی واضح نہیں ہے کہ ایسا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے یا صرف یورپی ممالک میں ہی اس پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

    Filters for Teens

    اس سے قبل انٹرنیٹ پر بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے انٹرنیٹ میٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بیوٹی فلٹرز سے بچوں پر آن لائن مخصوص انداز سے نظر آنے کا دباؤ بڑھتا ہے، جس سے ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔

  • ٹک ٹاک صارفین کو ایک اور سہولت کی فراہمی، نیا فیچر متعارف

    ٹک ٹاک صارفین کو ایک اور سہولت کی فراہمی، نیا فیچر متعارف

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی، جس کے تحت صارفین تصاویر کو سرچ کر سکیں گے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر بھی پیش کر دیا ہے۔

    ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا۔ یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کر کے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے۔

    فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نئے فیچر کو مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے جسے بعدازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

  • ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر کیسا ہے؟

    ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر کیسا ہے؟

    دنیا بھر میں مشہور و معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے نئے اور دلچسپ فیچر کی تیاری کی جارہی ہے۔

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ‘ٹک ٹاک’ کی جانب سے اسٹریکس نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو کہ اسنیپ چیٹ کے اسٹریکس فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر فی الحال صرف محدود صارفین کے اکاؤنٹس پر آزمایا جارہا ہے۔

    TikTok

    ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئی اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز آزما رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ میں اسٹریکس فیچر کے تحت وہی لوگ آپس میں بات چیت کرتے ہیں جو ایک دوسرے کے بہت قریب اور خاص دوست ہوتے ہیں، یعنی کہ یہ فیچر کسی خاص طرح کی گروپ چیٹنگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

    اسٹریکس کے فیچر کو ٹک ٹاک میں متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ایپلی کیشن کو استعمال کرنے پر مجبور کرنا ہے۔