Tag: ٹک ٹاک ویڈیو

  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    منچن آباد : ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، محمد سفیان ٹک ٹاک شوٹ کر رہا تھا کہ پاؤں پھسل گیا اورنہر میں گرکر جان گنوادی۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ منڈی صادق گنج میں ٹک ٹاک نے ایک اور گھر اجاڑ دیا ، محمد سفیان دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے صادقیہ کینال میں جا گرا، کینال میں پانی گہرا تھا۔

    نوجوان کی تلاش کے لئے ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

    محمد سفیان کے والد سرکاری اسپتال میں درجہ چہارم کے ملازم ہیں۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سےمشابہت رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار اور کامیڈین بریس ویل کی ویڈیو میں اچانک جیسنڈا آرڈرن کی آمد نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

    کامیڈین بریس ویل نے حال ہی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے آپ کو بطور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم متعارف کروایا اور کہا کہ مجھے کبھی کبھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینا اچھا لگتا ہے۔

    اتنی ہی دیر میں ان کی ٹک ٹاک ویڈیو میں خود جیسنڈا آرڈن سامنے آجاتی ہیں اور بریس ویل ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہتی ہیں کہ ’او ہیلو آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر وہ جواب دیتی ہیں جیسنڈا۔‘

    بعدازاں ویڈیو میں جیسنڈا آرڈن اور بریس ویل کو ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، یہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس میں جیسنڈا آرڈن کو دیکھا گیا ہے۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    نارروال : ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے طالب علم محمد حسنین نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا  تاہم 6 روز بعد طالبعلم کی لاش مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا ، نارروال میں شدید گرمی میں نہر پر نہانے کیلئے جانے والا محمد حسنین ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے ایم آر لنک ڈھلی نہر میں ڈوب گیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنین دوستوں کے ساتھ نہر پر سیرو تفریح کے لیے گیا تھا، 3 دوست ٹک ٹاک وڈیو بنا رہے تھے کہ پاوں پھسل گیا اور حسنین نہر میں ڈوب گیا، دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔

    ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے 6 روز بعد طالبعلم کی لاش کو نہر سے تلاش کرلیا ہے ، جس کے بعد محمد حسنین کی میت گاؤں ملوک پور پہنچا دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    محمد حسنین سیکنڈائیر میڈیکل کا طالبعلم تھا، نوجوان طالبعلم کی میت دیکھ کر ماں باپ پر غشی طاری ہے اور اہل علاقہ سوگوار ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سچل گوٹھ کا رہائشی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی زندگی ہار بیٹھا تھا اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانے کے چکر میں لڑکے نے خود کو ہی گولی مار لی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تنویر کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پستول کس کا تھا تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ اس بات کا بھی پتا لگایا جارہا ہے کہ آیا وہ اکیلے ویڈیو بنارہا تھا یا کوئی اور بھی اس کے ساتھ تھا۔

  • سی ایم ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا قابل افسوس ہے: اجمل وزیر

    سی ایم ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا قابل افسوس ہے: اجمل وزیر

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے پی میں پشتو گلوکارہ کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے عمل کو قابل افسوس قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اجمل وزیر نے پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی ٹک ٹاک ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستی شہرت کے لیے اس طرح کی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں، یہ قابل افسوس ہے، سی ایم ہاؤس کے لان میں نجی ٹی وی نے پروگرام کی اجازت لی تھی۔

    مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بنائی گئی ویڈیو کو متنازعہ بنا کر پیش کرنا پیشہ ورانہ خیانت ہے، صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ ہاٶس کو پبلک پراپرٹی سمجھتے ہوئے اس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی تھی۔

    پشتو گلوکارہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    ان کا کہنا تھا کہ سی ایم ہاؤس کے اندر نجی چینل کے نئے پشتو چینل کی لانچنگ کا پروگرام تھا، وزیر اعلیٰ خود یہاں مقیم نہیں ہیں، پروگرام میں بہت سے اداکاروں نے لائیو پرفارمنس کی ہے، ہال میں پریس کانفرنس ہوتی ہے، دیگر پروگرام بھی ہوتے ہیں۔

    اجمل وزیر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لان سے پیوست ہال شریک فن کار اپنی تیاری کے لیے استعمال کر رہے تھے، کسی ایک فن کار کا ہال میں تیاری کے موقع پر ویڈیو کو بہ طور اسکینڈل پیش کرنا غیر اخلاقی ہے۔ سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو متنازعہ نہ بنایا جائے، پشتو چینل کی لانچنگ کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے لان کو استعمال کرنے کی اجازت لی گئی تھی، تقریب میں حکومتی شخصیات، سینئر صحافیوں، فن کاروں اور سول سوسائٹی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہوئے.

  • پولیس موبائل کے ساتھ اداکاری، ٹک ٹاک ویڈیو نوجوان کو مہنگی پڑ سکتی ہے

    پولیس موبائل کے ساتھ اداکاری، ٹک ٹاک ویڈیو نوجوان کو مہنگی پڑ سکتی ہے

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہل کار دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک کے مزے لینے لگے، پولیس موبائل میں باوردی اہل کاروں کی موجودگی میں گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر نوجوان کی پولیس موبائل میں ویڈیو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں نوجوان کو گانے پر پولیس موبائل کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    نوجوان نے پولیس موبائل کے ساتھ دو ویڈیوز بنائیں، جن میں نوجوان کے ساتھ موبائل میں باوردی اہل کار بھی دیکھے جا سکتے ہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد پولیس اہل کار اور مذکورہ نوجوان کسی پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں، کیوں کہ پولیس اہل کار اور افسران کا ٹک ٹاک پر باوردی ویڈیوز بنانا خلاف ضابطہ ہے۔

    پی آئی اے کی تین فضائی میزبان ٹک ٹاک ویڈیو پر بین الاقوامی فلائٹس سے گراونڈ

    اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے میٹھادر میں پولیس موبائل میں ایک ماڈل نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی، جس کے بعد ایس پی سٹی نے واقعے پر ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس او شبانہ جیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    خیال رہے کہ سرکاری اداروں میں باوردی حالت میں اور ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز جیسی سرگرمیاں خلاف ضابطہ قرار دی جاتی ہیں، کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر پی آئی اے یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس انتظامیہ نے ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے تینوں فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی فلائٹس سے گراونڈ کر دیا تھا۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کو کمیٹی روم تک رسائی دینے والے اہلکارکی شناخت

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کو کمیٹی روم تک رسائی دینے والے اہلکارکی شناخت

    اسلام آباد : وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کو کمیٹی روم تک رسائی دینے والے اہلکار کی شناخت ہوگئی، ویڈیو بنانےمیں دفترخارجہ کا اہلکار ہی ملوث نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو دفتر خارجہ میں انٹری کا ریکارڈ مل گیا، ذرائع کا کہنا ہے حریم شاہ وزیرخارجہ کےحلقے کے ملاقاتیوں کیساتھ داخل ہوئیں اور حلقے کے لوگوں کے لئے مختص کمرے کیساتھ کھلنے والے دروازے کواستعمال کیا، جس کی وجہ سے حریم شاہ کی ویڈیوزمیں کوئی دوسرا فرد نظرنہیں آرہا۔

    وزیرخارجہ چنددن بعدحلقےکےعوام سےملاقات کرتے ہیں، حلقےکےعوام شناختی کارڈدکھاکرمختص اوقات میں ملاقات کرتےہیں، وزارت خارجہ کے “کانسٹیچوُئنسی روم”کی انٹری الگ سے ہے۔

    دوسری جانب حلقے کے ملاقاتیوں کے دن حریم شاہ کو رسائی دینے والے اہلکار کی بھی شناخت کرلی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس، افسران کی دوڑیں لگ گئیں

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں خاتون حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچادیا تھا ، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کےاہم بورڈروم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی۔

    بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لیا تو وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں تھیں اور وزارت خارجہ کی جانب سے خاتون حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کردیں تھیں۔

    خیال رہے حریم شاہ نے اس سے پہلے بھی سیاستدانوں اور اہم مقامات کی بھی ٹک ٹاک بنائی ہیں۔

  • بھارتی پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیو سے گینگسٹرز کا سراغ لگا لیا

    بھارتی پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیو سے گینگسٹرز کا سراغ لگا لیا

    نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے دو بدنامِ زمانہ انڈر ولڈ گینگسٹر بالی وڈ گلوکار ہنی سنگھ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گوری گینگ سے تعلق رکھنے والے ان دو ملزمان کی ویڈیو کا تجزیہ کیا اور علاقے کی شناخت کرکے دونوں کو اسی علاقے میں ٹریپ کرلیا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی پولیس کو طویل عرصے سے گوری گینگ کے 24 سالہ شہزادہ پرویز اور 23 سالہ مونو کی تلاش تھی لیکن دونوں ہی پولیس سے بچ نکلتے تھے۔گزشتہ روز دونوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا ۔

    جب یہ ویڈیو پولیس تک پہنچی تو انہیں اندازہ ہوگیا کہ اسے وپن گارڈ کے علاقے میں شوٹ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے جال بچھا کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور کچھ بندوقیں برآمد ہوئیں، پولیس نے دونوں کے خلاف ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ دونوں ملزمان نے ہنی سنگھ کی طرح بال رکھے ہوئے تھے اور انہی کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنایا کرتے تھے جس میں کھلے عام اسلحہ بھی لہراتے تھے۔ نئی دہلی کے یہ بدنامِ زمانہ گینگسٹر باقی کی ٹک ٹاک ویڈیو اب جیل میں چکی پیستے ہوئے بنائیں گے۔