Tag: ٹک ٹاک کا جنون

  • ٹک ٹاک کا جنون: خطرناک کرتب دکھانے والے 15 ون ویلرز گرفتار

    ٹک ٹاک کا جنون: خطرناک کرتب دکھانے والے 15 ون ویلرز گرفتار

    لاہور: اقبال ٹاؤن میں ٹک ٹاک کے جنونی 15 ون ویلرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف سڑکوں پر نوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سحری کے وقت بھی  ون ویلنگ کرنے کا رجحان زور پکڑ رہا ہے، تاہم لاہور میں اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 15 ون ویلرز  کو اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ایس پی  اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ خطرناک کرتب دکھانے والے ملزمان ون ویلنگ، زگ زیگ اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکلیں چلا رہے تھے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعد حوالات میں بند کر دیا گیا۔

  • ٹک ٹاک کا جنون: 15 سالہ لڑکی کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک کا جنون: 15 سالہ لڑکی کی جان لے گیا

    حیدرآباد : ٹک ٹاک ویڈیو سے مشہور ہونے کے چکر میں 15سالہ اپنی جان گنوا بیٹھی ، لڑکی ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو کا جنون ایک اور جوان لڑکی کی جان لے گیا، حیدرآباد میں پھلیلی تھانے کی حدود ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سالہ لڑکی انعم سولنگی ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے پستول استعمال کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر پستول کا ٹرگر غلطی سے دبایا گیا اور گولی انعم کے پیٹ میں لگی ، جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔

    پولیس کے مطابق 15سالہ انعم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ ایسے ہی ایک واقعے رپورٹ کیا گیا تھا ، جہاں لاہور کے سندر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران غلطی سے پستول چل جانے سے ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں