Tag: ٹک ٹاک

  • کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    کراچی: شہرقائد میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا، سچل گوٹھ میں 17 سالہ تنویر نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی مار لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل گوٹھ کا رہائشی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی زندگی ہار بیٹھا، ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانے کے چکر میں لڑکے نے خود کو ہی گولی مار لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تنویر کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پستول کس کا تھا تفتیش کی جارہی ہے۔ جبکہ اس بات کا بھی پتا لگایا جارہا ہے کہ آیا وہ اکیلے ویڈیو بنارہا تھا یا کوئی اور بھی اس کے ساتھ تھا۔

    پولیس اس پہلو پر بھی تفیتیش کررہی ہے کہ آخر کیا نوبت آئی کہ ملزم نے خود کو گولی مارلی۔

    مزار قائد پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

    خیال رہے کہ ملک میں اسی ناعیت کے درجنوں حادثات پیش آچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پراپنی تشہیر کے لیے ہر شخص بالخصوص نوجوان نسل مختلف طریقے اپنا رہے ہیں، خاص طور پران دنوں ٹک ٹاک’ کے ذریعے ہر خاص و عام اپنی ویڈیوز بناکر لائک اور شیئر چاہ رہا ہے تاکہ بڑے پیمانہ پر لوگ اسے پہچان سکیں۔

  • ٹک ٹاک صارفین کے لیے اہم خبر، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن بند کردی جائے گی

    ٹک ٹاک صارفین کے لیے اہم خبر، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن بند کردی جائے گی

    بیجنگ: مقبول ترین مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپ ’ٹک ٹاک‘ بنانے والی کمپنی ’بیٹاڈانس‘ نے بھارت میں اپنی دو اپیلیکیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی بیٹاڈانس ٹک ٹاک طرز کی اپنی دو ’ویگو ویڈیو‘ اور ’ویگولائٹ‘ اپیلیکیشنز بھارت میں بند کرنے جارہی ہے اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

    کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ ویگو ویڈیو ار ویگو لائٹ کے صارفین اب ٹک ٹاک کی طرف آجائیں تاکہ وہ متبادل سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنی سرگرمیاں برقرار رکھ سکیں، ممکنہ طور پر مذکورہ دونوں ایپس رواں سال اکتوبر میں بند کرجائیں گی، کمپنی نے اپنے انتباہی پیغام میں صارفین کو آگاہ کردیا ہے۔

    بیٹاڈانس ویگو ویڈیو اور ویگولائٹ کے صارفین کو اپنا اکاؤنٹ ٹاک ٹاک پر ٹرانسفر کرنے کی بھی سہولت فراہم کررہی ہے۔ کمپنی اس سے قبل برازیل اور مشرقی وسطیٰ کے کئی ممالک میں مذکورہ ایپس بند کرچکی ہے۔

    ٹک ٹاک نے بڑی پابندی عائد کردی

    مشہور کریٹرز اور شخصیات کو اپنا مواد ٹک ٹاک پر ٹرانسفر کرنے کے لیے بھی مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں اور ویڈیوز بنانے کا سلسلہ ٹاک ٹاک پر شروع کرسکیں۔

    خیال رہے کہ بھارت میں ویگو ویڈیوز ایپس کمپنی کی توقع پر پورا نہ اترسکی اسی بنیاد پر انہیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ ان کے برعکس ٹک ٹاک نے پوری دنیا میں دھوم مچارکھی ہے۔

  • ٹک ٹاک اسٹار کو شرمندگی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک اسٹار کو شرمندگی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    نیویارک: امریکا میں ٹک ٹاک اسٹار کی ٹرین میں دودھ اور سیریل پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں ٹک ٹاک اسٹار ایف سی کے جوشی نے مذاق کے طور پر سب وے ٹرین کے فرش پر دودھ اور سیریل پھینکا جو اسے بہت مہنگا پڑ گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار ایک ٹب میں دودھ اور سیریل ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر وہ مسافروں کے قریب بیٹھ کر اسے کھانا شروع کر دیتا ہے اور بعد میں وہ اپنی سیٹ سے اٹھ کر ٹب میں موجود کھانا فرش پر پھینک دیتا اور ایسے دکھاوا کرتا ہے جیسے یہ ایک حادثہ ہو۔

    ایف سی کے جوشی کی جانب سے کھانا پھینکنے کے بعد مسافروں کے پاس کوئی چارہ باقی نہیں رہتا سوائے اس کے وہ اپنی جگہ چھوڑ دیں۔ ٹک ٹاک اسٹار کے جانے کے بعد مجبوری میں گھر سے نکلے مسافروں کو ٹرین کے ڈبے کی صفائی کرنا پڑی۔

    لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • ٹک ٹاک نے برطانیہ کے نسل پرست رہنما پر پابندی عائد کردی

    ٹک ٹاک نے برطانیہ کے نسل پرست رہنما پر پابندی عائد کردی

    مانچسٹر: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے نسل پرست رہنما ٹامی رابنسن اور دائیں بازو کی جماعت بریٹن فرسٹ پر ٹک ٹاک نے پابندی عائد کر دی اور کہا ہمارا پلیٹ فارم نفرت آمیز مواد کی تشہیر کے لیے نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک انتظامیہ نے نسل پرست جماعت’بریٹن فرسٹ‘ اور رہنما ٹامی رابنسن پر پابندی عائدکردی ، پابندی نفرت آمیز مواد شیئر کرنے پر عائد کی گئی۔

    ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی لائف ٹائم ہو گی، ٹامی رابنسن اور بریٹن فرسٹ نے ہماری شرائط و ضوابط کی خلاف وزری کی ہے، ہمارا پلیٹ فارم نفرت آمیز مواد کی تشہیر کے لیے نہیں ہے۔

    ٹامی رابنس اور بریٹن فرسٹ پر فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ نے پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے ، ٹامی رابنسن مسلمانوں مخالف سرگرمیوں کے لیے جانے جاتے ہیں

    خیال رہے بریٹن فرسٹ نسل پرست جماعت ہے جس پر حکومت برطانیہ نے ہر طرح کی سرگرمیوں کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے

  • ننھی بچی کے ٹک ٹاک پر چرچے، ویڈیو وائرل

    ننھی بچی کے ٹک ٹاک پر چرچے، ویڈیو وائرل

    لندن: مختصر ویڈیو کی موبائل اپیلیکیشن ’ٹک ٹاک‘ پر شرارتی بچی نے دھوم مچا دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے ’ویگن‘ سے تعلق رکھنے والی ماں نے اپنی بیٹی کی ایسی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 سالہ ننھی بچی نے شرارت کرتے ہوئے آٹے کی بوری کو کھول کر نہا لیا۔ ’لیلا‘ نامی بچی سر سے پاؤں تک آٹے میں ڈوب گئی۔ ماں نے مذکورہ بچی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی شایع کی۔

    ’ویکی میکن‘ نامی ماں کا کہنا تھا کہ اس صورت حال کے باعث اب مجھے صفائی کرنے میں بہت مشکل پیش آئے گی۔ خاتون نے مشروب پیتے ہوئے اپنی بیٹی کے کارنامے کیمرے کی آنکھ سے قید کیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی آٹے کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

  • پشتو گلوکارہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    پشتو گلوکارہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    پشاور: نامور پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے بعد معروف پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخواہ میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ صوفیہ کیف کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے عملے نے گلوکارہ کا استقبال بھی کیا۔

    پشتو گلوکارہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں نجی ٹی وی کی تقریب میں گئی تھیں، تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں منعقد ہوئی تھی تاہم صوفیہ کیف کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہیں وہ جرگہ ہال کی ہیں جو لان سے متصل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وزارت خارجہ کے اہم ترین کمیٹی روم میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے اہم بورڈ روم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی تھی۔

    وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لیا تھا۔

    بعدازاں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے اندر کسی متعلقہ شخص نے نہیں روکا، حکمرانوں سے ملنا ہمارا حق ہے۔

  • بن مانس اور کچھوے نے ٹک ٹاک پر محبت کی نئی مثال قائم کردی

    بن مانس اور کچھوے نے ٹک ٹاک پر محبت کی نئی مثال قائم کردی

    سوشل میڈیا پر جانوروں سے متعلق کئی حیران کن اور انوکھی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں لیکن ہم آپ کو ایسی محبت بھری ویڈیو دکھانے جارہے ہیں جو آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دے گی۔

    مختصر ویڈیو کی موبائل ایپلکیشن ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بن مانس بہت پیار اور محبت سے ایک بھوکے کچھوے کو سیب کھلا رہا ہے۔ دراصل ایک سیب سے دونوں ہی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    ویڈیو میں ایک اور بن مانس موقع پر موجود نظر آرہا ہے۔

    کیمرے کی آنکھ سے قید کیے گئے اس مناظر کو سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں صارفین نے سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ جانوروں نے محبت کرنے کا طریقہ انسانوں کو سکھا دیا۔

    سوشل میڈیا کی مختلف ویڈ سائٹس پر لاکھوں افراد مذکورہ ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

  • ٹک ٹاکرز نے مخالف گروپ پر چاقو سے حملہ کردیا

    ٹک ٹاکرز نے مخالف گروپ پر چاقو سے حملہ کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں ٹک ٹاکرز کے ایک گروپ نے مخالف ٹیم پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ودو دارا میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک صارفین کی ٹیم نے اپنے مخالف گروہ پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  3 کمر عمر لڑکوں سمیت نوجوان سمیت 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، واقعے میں دھوبی نامی لڑکے کے چہرے پر چاقو کے وار سےگہرے زخم آئے۔

    ٹک ٹاک پر جان لیوا چیلنج ٹرینڈ بن گیا، والدین پریشان

    دھوبی اور اس کا دوست نیم کے درخت کے پاس ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کررہے تھے کہ اچانک مخالف گروہ ان کے قریب آ پہنچا اور نیم کی جھاڑیاں ان کی طرف پھینک کر چھیڑ خانی کی جس کے باعث بات بڑھ گئی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مخالف ٹیم کے ایک کم عمر لڑکے نے چاقو کے متعدد وار کیے جس کے باعث دھوبی کی ناک اور سینہ شدید زخمی ہوگیا، بعد ازاں فوری طور پر زخمی نوجوان کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

    متعلقہ ادارے کے مطابق گرفتار لڑکوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ٹک ٹاک ویڈیوز نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کردیں

    ٹک ٹاک ویڈیوز نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کردیں

    نئی دہلی: بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیوز سے بھی مودی سرکار خوف کھانے لگی، حیدرآباد پولیس نے سوشل میڈیا ویب سائٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد پولیس نے میجسٹریٹ کی ہدایت پر سوشل میڈیا ویب سائٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، متن میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک انتظامیہ شہریت کے قانون کے خلاف بنائی جانے والی ویڈیوز اور پیغامات کو نہیں روک رہی۔

    حیدرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت مذکورہ سوشل میڈیا سائٹس بھارتی قانون کے خلاف استعمال ہورہے ہیں، جنہیں تاحال نہیں روکا گیا اور نہ ہی انتظامیہ نے کوئی جامع پلان تیار کیا ہے۔

    42 سالہ بھارتی مدعی کے مطابق آزادی اظہار رائے کے نام پر بھارت میں تنازعات کو بڑھاوا دیا جارہا ہے، جبکہ شہریت کا قانون مسلسل تنقید کی زد میں ہے، جسے روکنے کے لیے سوشل میڈیا انتظامیہ کوئی خاطر خواہ اقدمات نہیں کررہی۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ شہریت کے قانون کے خلاف مواد سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جبکہ ٹک ٹاک پر بھی باآسانی اس قسم کی ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں، جس سے ہماری ساخت کو گہرا دھچکا لگ رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے خلاف قانون چارہ جوائی اپنائیں گے۔

  • مزار قائد پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

    مزار قائد پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

    کراچین: مزار قائد پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے مبینہ ملزم اسد سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزار قائد کے مینجمنٹ بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے مزار پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
    سیکورٹی نےمبینہ ملزم اسد اور دیگرملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ مبینہ ملزمان مزار قائد پرٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لڑکی مزار قائد کے سامنے سنگ مرمر سے بنے فرش پر رقص کر رہی تھی تاہم لڑکی کے چہرے پر نقاب ہونے کے باعث اس کی شکل نظر نہیں آ رہی۔ ویڈیو کی فلم بندی کے دوران عقب میں شہری بھی موجود تھے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی شہریوں کا کہنا تھا کہ اس عمل کے ذریعے مزار قائد کے تقدس کو پامال کیا گیا۔