Tag: ٹک ٹاک

  • وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک کے خلاف ایکشن کا مطالبہ

    وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک کے خلاف ایکشن کا مطالبہ

    پشاور: دنیا بھر میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ کے خلاف اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ایکشن لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ایکشن لیتے ہوئے جامعہ کے 5طلبا کے ٹک ٹاک اکاونٹس ڈیلیٹ کروا دیئے۔ جبکہ ایک طالب علم نے ٹک ٹاک کے خلاف وزیراعظم شکایتی سیل میں شکایت درج کرا دی۔

    شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ کا استعمال یونیورسٹی میں بہت زیادہ ہے، موبائل ایپ کا استعمال کسی بھی طالبہ کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے، معاملے کی نظر ثانی کرتے ہوئے ایکشن لیا جائے۔

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی

    خیال رہے کہ ایک منٹ یا پھر چند سیکینڈ کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکشن دینا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے، جبکہ اس کے صارفین کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، زیادہ تر منچلے لڑکے اور لڑکیاں اس ایپ پر ڈانس یا پھر ڈب ویڈیز شیئر کررہے ہیں۔

    ٹک ٹاک کا استعمال زیادہ تر تعلیمی اداروں میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

    30 جنوری کو صوبہ پنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانےسے منع کرنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی تھی، نوجوان نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر پابندی زیر غور نہیں، شیخ رشید

    ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر پابندی زیر غور نہیں، شیخ رشید

    کراچی: وفاقی وزیر شیخ رشید نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر ممکنہ پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ میں ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر پابندی کامعاملہ زیر غور نہیں آیا تاہم ٹک ٹاک اور ٹوئٹراستعمال کرنے والوں کوحدود میں رہنا چاہیے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ٹک ٹاک اور ٹوئٹر کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنےکیلئے استعمال نہیں کرناچاہیے، وفاقی کابینہ میں ان سوشل ویب سائٹس پر کسی قسم کی پابندی لگانے کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔

    یہ بھی پڑھیں: وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شیخ رشید سمیت متعدد سیاست دانوں، کھلاڑیوں اور اعلیٰ شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

    حریم شاہ کی ویڈیوز کے معاملے کی پارلیمنٹ کے ایوانوں میں بھی باز گشت سنائی دی جب کہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کو طلبی کا نوٹس بھی بھیجا تاہم حیران کن طور پر کسی سیاسی لیڈر نے ویڈیوز پر حریم شاہ کے خلاف شکایت نہیں کی۔

  • پولیس موبائل کے ساتھ اداکاری، ٹک ٹاک ویڈیو نوجوان کو مہنگی پڑ سکتی ہے

    پولیس موبائل کے ساتھ اداکاری، ٹک ٹاک ویڈیو نوجوان کو مہنگی پڑ سکتی ہے

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہل کار دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک کے مزے لینے لگے، پولیس موبائل میں باوردی اہل کاروں کی موجودگی میں گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر نوجوان کی پولیس موبائل میں ویڈیو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں نوجوان کو گانے پر پولیس موبائل کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    نوجوان نے پولیس موبائل کے ساتھ دو ویڈیوز بنائیں، جن میں نوجوان کے ساتھ موبائل میں باوردی اہل کار بھی دیکھے جا سکتے ہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد پولیس اہل کار اور مذکورہ نوجوان کسی پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں، کیوں کہ پولیس اہل کار اور افسران کا ٹک ٹاک پر باوردی ویڈیوز بنانا خلاف ضابطہ ہے۔

    پی آئی اے کی تین فضائی میزبان ٹک ٹاک ویڈیو پر بین الاقوامی فلائٹس سے گراونڈ

    اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے میٹھادر میں پولیس موبائل میں ایک ماڈل نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی، جس کے بعد ایس پی سٹی نے واقعے پر ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس او شبانہ جیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    خیال رہے کہ سرکاری اداروں میں باوردی حالت میں اور ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز جیسی سرگرمیاں خلاف ضابطہ قرار دی جاتی ہیں، کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر پی آئی اے یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس انتظامیہ نے ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے تینوں فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی فلائٹس سے گراونڈ کر دیا تھا۔

  • ٹک ٹاک کا سیکیورٹی نقص، لاکھوں صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ

    ٹک ٹاک کا سیکیورٹی نقص، لاکھوں صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ

    سان فرانسکو: دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپ ٹک ٹاک کے سیکیورٹی نقائص سامنے آگئے جس کے باعث اب ہیکرز ناصرف صارفین کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ ذاتی اور حساس معلومات بھی افشا کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مختصر ویڈیو شیئر کرنے والی موبائل ایپ لیکشن کے صارفین تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ٹک ٹاک 150 سے زائد ممالک میں استعمالی کی جاتی ہے جبکہ اس کے صارفین کی تعداد 1 ارب کے قریب پہنچ چکی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جس طرح صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے بالکل اسی طرح اس کے سیکیورٹی خدشات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین نے حال ہی میں سیکیورٹی کمزوریوں کا انکشاف کیا ہے جس کے ذریعے ہیکرز عام صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    ٹک ٹاک نے بڑی پابندی عائد کردی

    ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی سیکیورٹی نقائص سامنے آنے کے بعد صارفین کی ذاتی اور حساس معلومات محفوظ نہیں ہیں۔ البتہ انتظامیہ نے ایپ لیکشن دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ہیکرز کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جاسکیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ایپ لیکشن کے موبائل ایس ایم ایس سروز کے ذریعے صارفین کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ چینی ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے گمراہ کن معلومات کے خلاف بڑی پابندی عائد کردی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز جس سے عوام کو نقصان پہنچ سکتا ہے وہ ٹک ٹاک سے ہٹا دی جائیں گی۔

  • ٹک ٹاک کا جنون، موٹر سائیکل رائیڈرز موت سے کھیلنے لگ گئے

    ٹک ٹاک کا جنون، موٹر سائیکل رائیڈرز موت سے کھیلنے لگ گئے

    کراچی: ٹک ٹاک کے جنون میں نوجوان موت سے بھی کھیلنے لگے ہیں، کراچی میں یہ جنون موٹر سائیکل رائیڈرز کو حوالات تک لے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی تیموریہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 موٹر سائیکل رائیڈرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئیں۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار افراد کے فعل سے انسانی جان و مال کو خطرہ لاحق تھا، ملزمان کو موقع ہی پر حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔

    برائے مہربانی بچوں‌ کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں، فہد مصطفیٰ کی اپیل

    پولیس کے مطابق ملزمان سخی حسن چورنگی کی طرف جانے والی سڑک پر خطرناک انداز میں ون ویلنگ کر رہے تھے، جنھیں موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، اور ایک موٹر سائیکل والے دوسری کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں میرباز، حیدر، احسان اور حمزہ شامل ہیں، جن کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں ٹک ٹاک اسٹار بننے کی خواہش نے پنجاب کے نوجوان طالب علم کی جان لے لی تھی، 3 کم سن دوست پستول کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، اور کھروٹا سیداں کا رہایشی عمار حیدر جاں بحق ہو گیا۔

  • خبردار! ٹک ٹاک کے شوق نے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی جان لے لی

    خبردار! ٹک ٹاک کے شوق نے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی جان لے لی

    سیالکوٹ: ٹک ٹاک اسٹار بننے کی خواہش نے پنجاب کے نوجوان طالب علم کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا، سیلفی کے بعد اب ٹاک ٹاک کے شوقین افراد اپنی زندگی داؤ پر لگانے لگے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 3کمسن دوست ٹک ٹاک بنارہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، گولی لگنے سے کھروٹا سیداں کا رہائشی عمار حیدر جاں بحق ہوگیا، عمارحیدر کو گولی لگنے سے پہلے کی ویڈیو اےآر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فرسٹ ایئر کا طالب علم عمار اور دوست پستول کے ساتھ ویڈیو بنا رہے تھے۔

    خیال رہے کہ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد بار منچلے نوجوان ایڈونچر کرنے کے چکر میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ قبل ازیں درجنوں سیلفی کے شوقین افراد کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

  • شدت پسندی کے خلاف ٹک ٹاک کا کریک ڈاؤن، کئی اکاؤنٹ معطل

    شدت پسندی کے خلاف ٹک ٹاک کا کریک ڈاؤن، کئی اکاؤنٹ معطل

    بیجنگ: سوشل میڈیا کی موبائل ایپلیکشن ٹک ٹاک نے شدت پسندانہ مواد شیئر کرنے والی آئی ڈیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    ٹک ٹاک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اکاؤنٹس جو دہشت گردی یا شدت پسندی کی طرف اکسانے والی ویڈیوز شیئر کررہے تھے انہیں نشاندہی کے بعد بند کردیا گیا۔

    منگل کے روز انتظامیہ نے تصدیق کی کہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں ویڈیوز ڈیلیٹ اور 10 اکاؤنٹس معطل کیے گئے، اس اقدام کا مقصد صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی ایپ بن گئی اور اب اس کے صارفین کی تعداد پچاس کروڑ سے تجاوز کرچکی۔

    مزید پڑھیں: والدین ہوشیار! ٹک ٹاک بچوں کےلیے خطرناک ہوسکتا ہے

    ٹک ٹاک کے متنظم نے تصدیق کی کہ اب تک دس اکاؤنٹ کو مانیٹر کرنے کے بعد اُن کو معطل کیا گیا جبکہ مزید کی نشاندہی بھی کی جاچکی جن پر ماہرین نے نظر رکھی ہوئی ہے۔

    انتظامیہ نے معطل کیے جانے والے اکاؤنٹس کے نام بتانے سے گریز کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی پالیسی کے مطابق صارفین کا ڈیٹا کسی کو فراہم نہیں کرسکتی۔

    ٹک ٹاک حکام کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز میں اسلحہ دکھایا گیا جبکہ اُن میں دیگر صارفین کو شدت پسندی کی ترغیب بھی دی گئی۔

  • خوشی کے پل کہاں ڈھونڈوں، صنم بلوچ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    خوشی کے پل کہاں ڈھونڈوں، صنم بلوچ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    کراچی: معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ بھی موبائل ایپ ٹاک ٹاک سے متاثر ہوگئیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات اور اداکارہ نور کے بعد صنم بلوچ بھی مشہور موبائل ایپ ٹک ٹاک کے سحر میں مبتلا ہوگئیں، اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کردی۔

    ڈرامے تیری رضا کی اداکارہ صنم بلوچ کی معصومانہ انداز کی ویڈیو ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صنم بلوچ نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے ہاتھ میں ایک ٹیڈی بیئر ہے جسے وہ ڈبنگ کے دوران اپنے چہرے کے سامنے لارہی ہیں۔

    اداکارہ صنم بلوچ کا ویڈیو ڈبنگ کرتے ہوئے گانے کا انتخاب کیا جس کے بول ہیں ’خوشی کے پل کہاں ڈھونڈوں، بے نشاں سا وقت بھی یہاں ہے۔‘

    ایک ٹویٹر صارف عبدالرحمان نے کہا کہ ’آپ ہو ہی خوشی آپ کو کیا لینا خوشی ڈھونڈ کر۔

    ایک اور صارف عائشہ ہانی نے کہا کہ اچھی لگ رہی ہیں، دل خوش ہو تو ہر پل خوشی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا تھا، مہوش حیات نے ویڈیو میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بلاک بسٹر فلم کبھی خوشی کبھی غم کے ڈائیلاگ پر ڈبنگ کی تھی۔

    یاد رہے کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ میں فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، ٹک ٹاک 2018 میں پاپولر ایپ کے طور پر سامنے آئی تھی اور 2019 میں بھی اس کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

  • انگوٹھا دکھا کر فالوورز کی تعداد بڑھانے والا نوجوان

    انگوٹھا دکھا کر فالوورز کی تعداد بڑھانے والا نوجوان

    نیویارک: امریکی ریاست میسا چوسٹس کا طالب علم جیکب پنا اپنے پانچ انچ لمبے انگوٹھے کی وجہ سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر وائرل ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہری جیکب پنا نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پانچ انچ لمبے انگوٹھے دکھائے، جنہوں نے ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    جیکب کے غیرمعمولی لمبے انگوٹھے کی وجہ سے دوسری انگلیاں بہت چھوٹی نظر آرہی تھیں، منفرد انگوٹھے کے حامل جیکب اپنی اس خصوصی خاصیت کی باعث ٹک ٹاک پر مقبول ہورہے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جیکب پنا کے انگوٹھے کی لمبائی اے فائیو کاغذ کی چوڑائی، سافٹ ڈرنک کین کی اونچائی یا بال پوائنٹ فلم کی لمبائی سے تشبیہ دی جاسکتی ہے۔

    جیکب کا کہنا ہے کہ وہ اچھا محسوس کرتا ہے کہ اس کے انگوٹھے کی لمبائی دوسرے افراد سے زیادہ بڑی ہے، پنا کے مطابق اس کے دوسرے بھائی بھی اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور ‘ایلین‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔

    جیکب پنا نے ایک ٹیبل پر پانی کی بوتل رکھ کر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

  • ٹک ٹاک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    ٹک ٹاک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    نیویارک: سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکشن ٹک ٹاک نے نئے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ایک ایسی موبائل ایپ اور پلیٹ فارم ہے جہاں صارف اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جو مختلف انداز کی ہوتی ہیں، دنیا بھر میں صارفین کی تعداد بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پالیسی میں سختیاں بھی کیں۔

    ٹک ٹاک استعمال کرنے والا صارف اپنے پسندیدہ گانوں یا جملوں کا انتخاب کر کے صرف ہونٹ ہلا کر اپنی ویڈیو بھی ریکارڈ کرسکتا جبکہ اپنی ویڈیو کے پیچھے ایپ کے ذریعے ہی میوزک ڈال سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹک ٹاک سے پابندی اٹھا لی گئی

    پاکستان میں گزشتہ ایک برس کے دوران ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ، ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں 80 ہزار سے زائد صارفین یہ ایپ استعمال کررہے ہیں۔

    ٹک ٹاک انتظامیہ صارفین کو اچھی سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف فیچرز متعارف کراتی ہیں، گزشتہ دنوں ویڈیو دیکھنے والے صارفین کی تعداد کا فیچر متعارف کرایا گیا یعنی اب ویڈیو شیئر کرنے والے کے علاوہ دوسرا صارف بھی views ، کمنٹس کو دیکھ سکتا ہے۔

    تاہم اب اطلاع یہ سامنے آئی ہے کہ ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ سوئچ فیچر پر کام شروع کردیا، یعنی ایپ میں ایک سے زائد آئی ڈی ایڈ ہوگی اور پھر صارف جس سے چاہیے گا ویڈیوز شیئر کرسکتے گا۔