Tag: ٹک ٹاک

  • پاکستان چلی جاؤں گی! راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی

    پاکستان چلی جاؤں گی! راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی

    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے نریندر مودی کو دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی تو پاکستان چلی جاؤں گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس لیے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ ویڈیو میں راکھی نے وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان جا کرشادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی، اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ مودی جی آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔

    واضح رہے کہ 2020 میں مودی حکومت نے ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک سمیت 58 دیگر چینی ملکیتی ایپس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    اس سے قبل بھارتی اداکارہ راکھی کے اوپن چیلنج پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا ’کیوٹ‘ ردعمل آگیا ہے۔

    بالی وڈ کی متنازع اداکارہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دیدار اور نرگس کو ڈانس چیلنج کیا تھا، راکھی نے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ کرتی ہوں۔

    راکھی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں میں ہانیہ عامر دیدار اور نرگس کو ڈانس میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں۔

    راکھی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس کے بعد پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر اس پر رعمل دیے بغیر نہیں رہ سکیں اور راکھی کی آواز میں ریل بنا ڈالا۔

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کے چیلنج سے نمٹنے کا سب سے مشہور طریقہ استعمال کیا، ہانیہ عامر نے ہمیشہ کی طرح میک اپ کرواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور راکھی کے الفاظ پر بھرپور ایکسپریشن دیتی نظر آئیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے راکھی کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ ’راکھی جی ایک آئیکون ہیں‘، ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی اور بھارتی فینز کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اہم خبر: امریکا بھر میں ٹک ٹاک بند ہو گیا

    اہم خبر: امریکا بھر میں ٹک ٹاک بند ہو گیا

    واشنگٹن: پابندی سے چند گھنٹے قبل ہی امریکا بھر میں ٹک ٹاک بند ہو گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات سے ٹک ٹاک نے کام کرنا بند کر دیا ہے، ٹک ٹاک اب ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

    ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کو خبردار کیا ہے کہ یہ ایپ عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوگی، اس کی جلد بحالی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    یادر ہے کہ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک پر قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پابندی لگائی ہے، لیکن دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک کے 17 کروڑ صارفین ہیں۔

    ٹک ٹاک پر پابندی، امریکی عوام کس ایپ پر منتقل ہو رہے ہیں؟

    جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے میں ججز نے کہا تھا کہ کانگریس کی جانب سے پچھلے سال ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا، یہ فیصلہ آزادئ اظہار رائے سے متعلق امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ دوران سماعت امریکی وزارت انصاف نے کہا کہ ٹک ٹاک پر چینی حکومت کا کنٹرول امریکا کے لیے خطرہ ہے۔

    کانگریس کے پاس کردہ قانون کے تحت اگر ٹک ٹاک کی جانب سے اس کے امریکا میں آپریشنز کو 19 جنوری تک فروخت نہیں کیا جاتا تو اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

  • ٹک ٹاک پر پابندی، امریکی عوام کس ایپ پر منتقل ہو رہے ہیں؟

    ٹک ٹاک پر پابندی، امریکی عوام کس ایپ پر منتقل ہو رہے ہیں؟

    امریکا میں 19 تاریخ کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی کا نفاذ ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے اس ایپ سے محبت کرنے والے امریکی انٹرنیٹ صارفین ’’ریڈ نوٹ‘‘ پر منتقل ہو رہے ہیں، اور یہ صارفین خود کو ’ٹک ٹاک پناہ گزین‘ کہنے لگے ہیں۔

    ریڈ نوٹ دراصل چین کی سوشل ایپ ’شیاؤہونگ شو‘ ہے، جو ان دنوں شمالی امریکا میں ایپل ایپ اسٹور سے مفت ’سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ‘ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

    رواں ماہ 8 سے 14 جنوری تک امریکا میں موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز میں ’ریڈ نوٹ‘ کی ڈاؤن لوڈنگ میں گزشتہ 7 دنوں کے مقابلے میں 20 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ 30 گنا سے زیادہ ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے کہ امریکی حکومت یہ کیوں کہہ رہی ہے کہ ٹک ٹاک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، انھیں امید ہے کہ ریڈ نوٹ کراس کلچرل کمیونیکیشن کا ایک اہم وسیلہ بن جائے گا۔

    آئی فون کو ہواوے اور Vivo نے پیچھے چھوڑ دیا

    ریڈ نوٹ کی مقبولیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور امریکا کے عوام ایک دوسرے کو سمجھنے اور بات چیت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، انھیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا میں کچھ سیاست دان چین کی ترقی کو روکنے کی اپنی جتنی بھی کوشش کریں اور چین کے تشخص کو بدنام کریں، لیکن دو ملکوں کے درمیان عوامی تبادلوں کی خواہش کو روکا نہیں جا سکتا۔

  • ٹک ٹاک پر پابندی، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

    ٹک ٹاک پر پابندی، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

    واشنگٹن: امریکا کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 17 کروڑ افراد ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، ایپلیکیشن پر اس پابندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا۔ دوسری جانب ٹک ٹاک نے 19 جنوری کو امریکا میں اپنی ایپ کو شٹ ڈاؤن کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

    سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے میں ججز نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے پچھلے سال ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ آزادی اظہار رائئے سے متعلق امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔

    دوران سماعت امریکی وزارت انصاف نے کہا کہ ٹک ٹاک پر چینی حکومت کا کنٹرول امریکا کے یلے خطرہ ہے۔

    گانگریس کے پاس کردہ قانون کے تحت اگر ٹک ٹاک کی جانب سے اس کے امریکا میں آپریشنز کو 19 جنوری تک فروخت نہیں کیا جاتا تو  اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    اس قانون کے تحت ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ طے شدہ وقت میں امریکا میں اپنے اثاثے فروخت کردے، ورنہ ایپ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ ٹک ٹاک کے منصوبے کے تحت، جو لوگ ایپ کو کھولیں گے انھیں ایک پاپ-اپ پیغام نظر آئے گا جس میں انہیں پابندی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ٹک ٹاک صارفین کو اپنا تمام ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے تاکہ وہ اپنا ذاتی ریکارڈ حاسل کرسکیں۔

    ٹک ٹاک اور اس کے چینی مالکان بائٹ ڈانس نے فوری طور پر اس پابندی کی خبروں پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال اپریل میں ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس کے تحت بائٹڈنس کو 19 جنوری 2025 تک اپنے امریکی اثاثے فروخت کرنے یا ملک گیر پابندی کا سامنا کرنے کا کہا گیا تھا۔

  • ٹک ٹاک کس ملک میں بند ہونے جارہی ہے؟

    ٹک ٹاک کس ملک میں بند ہونے جارہی ہے؟

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مقبول ایپ ٹک ٹاک کس ملک میں بند ہونے جارہی ہے، اس سلسلے میں ٹک ٹک حکام نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک اتوار سے امریکی صارفین کے لیے اپنی ایپ کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ یہ بھی خبریں ہیں کہ سوشل میڈیا ایپ پر وفاق کی جانب سے پابندی لاگو ہو سکتی ہے، تاہم اگر سپریم کورٹ بلاک کرنے کے لیے اقدام کے خلاف ایکشن لے تو پھر اس کے امکانات کم ہیں۔

    اگر ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جاتی ہے قانون کے تحت ایپل یا گوگل ایپ اسٹورز پر صرف ٹِک ٹاک کے نئے ڈاؤن لوڈز پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ موجودہ صارفین کچھ عرصے تک اسکا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔

    ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ ٹک ٹاک کے منصوبے کے تحت، جو لوگ ایپ کو کھولیں گے انھیں ایک پاپ-اپ پیغام نظر آئے گا جس میں انہیں پابندی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ٹک ٹاک صارفین کو اپنا تمام ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے تاکہ وہ اپنا ذاتی ریکارڈ حاسل کرسکیں۔

    ٹک ٹاک اور اس کے چینی مالکان بائٹ ڈانس نے فوری طور پر اس پابندی کی خبروں پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال اپریل میں ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس کے تحت بائٹڈنس کو 19 جنوری 2025 تک اپنے امریکی اثاثے فروخت کرنے یا ملک گیر پابندی کا سامنا کرنے کا کہا گیا تھا۔

  • ٹک ٹاک پر ایک کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد

    ٹک ٹاک پر ایک کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد

    وینزویلا کی سپریم کورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کی عدالت نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر چینلج ویڈیوز کو پورا کرتے ہوئے ہلاکتوں کے معاملے پر ایک کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وینز ویلا میں ٹک ٹاک چینلج ویڈیوز کو پورا کرنے کی دوڑ میں مبینہ طور پر اب تک 3 کم عمر نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور اس متعلق عدالت کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اس حوالے سے مواد کو روکنے یا ہٹانے کیلیے کوئی اقدامات نہیں کررہا۔

    عدالتی فیصلے میں واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک جرمانہ کس طرح ادا کرے گا جبکہ ٹک ٹاک حکام کی جانب سے بھی ابھی تک اس فیصلے پر کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    اب کسی دوسری ڈیوائس کے لیے صارف کو نیا چارجر نہیں لینا پڑے گا

    صدر نکولس مادورو نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک 12 سالہ بچی کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹک ٹاک کو قرار دیا تھا جس نے مبینہ طور پر ایک ٹک ٹاک چیلنج میں حصہ لیا تھا جس میں سکون کی گولیاں لینی تھیں مگر سونا نہیں تھا۔ بچی چیلنج کے دوران موت کی وادی میں چلی گئی تھی۔

  • ٹک ٹاک کا بڑے مقابلے کا اعلان ، پاکستانی نوجوان کیسے حصہ لے سکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

    ٹک ٹاک کا بڑے مقابلے کا اعلان ، پاکستانی نوجوان کیسے حصہ لے سکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

    ٹک ٹاک نے پاکستانی نوجوان کے لیے بڑے مقابلے کا اعلان کردیا ، مقابلے میں نوجوان کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے پاکستان بھر کےنوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے DigitalHifazat# مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    یہ مقابلہ ٹک ٹاک کے کری ایٹرز کو ایسی مختصر اور مؤثر ویڈیوز تیار کرنے کی دعوت دیتا ہے، جن میں چھ اہم شعبوں پر روشنی ڈالی گئی ہو: سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراس کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے سیفٹی ٹولز کو سمجھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کا تدارک۔

    DigitalHifazat# مقابلے کے ذریعے ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کا مقصد پلیٹ فارم کے صارفین کو ڈیجیٹل سیفٹی کا پیغام پھیلانے اور شیئر کرنے سے قبل معلومات کی تصدیق کے رُجحان کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    اس مقابلے میں شرکت کرکے ، صارفین دوسروں کو ذمہ دارانہ آن لائن طرز عمل کے بارے میں آگاہی دینے میں کردار ادا کریں گے اور سب کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی تخلیق میں حصہ لیں گے۔

    ٹک ٹاک اپنے صارفین کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پلیٹ فارم پر موجود کانٹنٹ اِس کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ہو، آن لائن ہراس، دھوکہ دہی، نوجوانوں کے تحفظ کو لاحق خطرات اور غلط معلومات جیسے مسائل کو کم کیا جاسکے۔DigitalHifazat# مقابلہ ٹک ٹاک کی اُن اقدار کو برقرار رکھنے اور اپنی عالمی برادری کے لیے ایک محفوظ اور مثبت مقام برقرار رکھنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

    کری ایٹرز DigitalHifazat# ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی ویڈیوز پوسٹ کرکے اور درخواستوں میں ptaofficialpk @ کو ٹیگ کرکے مقابلہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

    انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ٹک ٹاک پر مقابلے کےآفیشل ہیش ٹیگ پیج پر فارم پُر کر کے ویڈیوز کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہے۔

    ایپ پر DigitalHifazat# ہیش ٹیگ تلاش کرکے پیج تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، کامیاب ویڈیوز کا انتخاب کانٹنٹ کے معیار، موضوع سے مطابقت اور ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی تعمیل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    نتائج کا اعلان آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر کیا جائے گا اور کامیاب شرکت کنندہ کو ایپل آئی پیڈ ایئر دیا جائے گا جبکہ 2 رنر اپ کو سام سنگ اسمارٹ فون ملیں گے۔ کانٹنٹ 13 برس اور اس سے زائد عمر کے شرکاء کے لیے ہے۔

    ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کے درمیان یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی اور تحفظ کو بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    DigitalHifazat# مقابلہ پاکستانی نوجوانوں اور شائقین کو اہم ڈیجیٹل مسائل پر اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس سے بالآخر ایک زیادہ باخبراور ذمہ دار آن لائن کمیونٹی کو فروغ ملے گا۔

    یہ مقابلہ 20 اکتوبر سے 05 نومبر 2024 تک جاری رہے گا۔

  • وائرل کانٹینٹ کیسے تخلیق کریں؟ ’ٹک ٹاک ایکسپیریئنس‘ کی شاندار تقریب کا احوال

    وائرل کانٹینٹ کیسے تخلیق کریں؟ ’ٹک ٹاک ایکسپیریئنس‘ کی شاندار تقریب کا احوال

    گزشتہ روز پاکستان بھر سے پہلی مرتبہ کری ایٹرز اور پبلشرز کراچی میں ایک روزہ ایونٹ ’’ٹک ٹاک ایکسپیریئنس‘‘ کے لیے جمع ہوئے، یہ ایونٹ ٹک ٹاک کی متحرک کمیونٹی کو نئے تجربات سے روشناس کرانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

    اس تقریب میں معلوماتی پینل مباحثے، عملی ورکشاپس، اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کا ایک دل چسپ سلسلہ شامل کیا گیا تھا، جس کا مقصد پاکستان میں ٹک ٹاک کمیونٹی کو مزید بلندیوں تک لے جانا تھا، اس ایونٹ میں معروف صنعتی ماہرین نے کانٹینٹ کی حکمت عملی، کمیونٹی کی تشکیل، اور ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔

    ’ٹک ٹاک ایکسپیریئنس‘ میں کوک اسٹوڈیو ٹیم، ترکی کے میڈیا جائنٹ ترکواز میڈیا گروپ (Turkavaz Media Group) کے نمائندے اور پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے گفتگو کی، اور ینگ سٹنرز نے سرپرائز میوزیکل پرفارمنس کے ساتھ حاضرین کو محظوظ کیا۔

    ’ٹک ٹاک متھ بسٹرز‘ نامی سیشن میں اعلیٰ معیار کے کانٹینٹ سے متعلق عام غلط فہمیوں پر بات کی گئی، اور کری ایٹرز کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ ایسا کانٹینٹ تخلیق کریں جو ان کے ناظرین کی دل چسپی کا باعث ہو۔ CapCut نامی اہم سیشن میں جدید ترین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کیا گیا، تاکہ کری ایٹرز اپنے کانٹینٹ کے پروڈکشن کے معیار کو بہتر بنا سکیں۔

    ایک اہم پینل مباحثہ ’بلاک بسٹر کیسے بلاک بسٹر بنا‘ کے دوران ٹک ٹاک پر کوک اسٹوڈیو کے 15 ویں ایڈیشن کی کامیابی کی کہانی بیان کی گئی۔ کوک اسٹوڈیو کی ٹیم، جس میں محمد ابراہیم اور گلوکار عمیر بٹ شامل تھے، نے وائرل کانٹینٹ تخلیق کرنے، کری ایٹرز کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے اور ہیرو کانٹینٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کیں۔

    پاکستان میں ٹک ٹاک کے ہیڈ آف کانٹنٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ سیف مجاہد نے کہا ”ٹک ٹاک میں ہم مقامی کری ایٹرز اور پبلشرز کو وہ تمام ٹولز، علم اور حمایت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو انھیں مسلسل بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے میں ترقی کے لیے درکار ہیں۔ پہلی مرتبہ منعقد ہونے والا ٹک ٹاک ایکسپیرینس ایونٹ ہماری تخلیقی کمیونٹی میں کری ایٹویٹی، جدت اور ترقی کو فروغ دینے کے سفر میں ایک دلچسپ سنگ میل کی نشان دہی کرتا ہے۔“

  • ٹک ٹاک نے پاکستان میں 17 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    ٹک ٹاک نے پاکستان میں 17 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    2024 کی دوسری سہ ماہی میں ٹک ٹاک پلیٹ فارم نے پاکستان میں 17 کروڑ 88 لاکھ 27 ہزار 465 سے زیادہ ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہیں، اِن میں سے 14 کروڑ 44 لاکھ 30,133 کو آٹومیشن کے ذریعے ڈیلیٹ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صارفین کے محفوظ اور مثبت تجربے کو فروغ دینے کے لیے ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی ہے۔

    اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک پاکستان میں کانٹینٹ کو اعتدال پر لانے کے لیے مستعد رہتا ہے، اور جن ویڈیو کانٹینٹ اور اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے اس میں شفافیت کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، اس سے ٹک ٹاک کی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشان دہی بھی ہوتی ہے، جس کی مدد سے رئیل ٹائم میں نقصان دہ کانٹینٹ کو ختم کیا جانا ممکن ہوا ہے۔

    کانٹینٹ میں اعتدال کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان میں ٹک ٹاک سے 3 کروڑ 7 لاکھ 9,744 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا تھا، اہم نتائج سے پتا چلتا ہے کہ اِن میں سے 99.5 فی صد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کیا گیا، جب کہ 97 فی صد کو 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر روزانہ ایک ارب سے زائد افراد وزٹ کرتے ہیں، اور لاکھوں ویڈیوز پوسٹ کی جاتی ہیں، جن میں نقصان دہ مواد پر نظر رکھنے کے لیے ٹک ٹاک خود کار اعتدال پسندی کی ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہا ہے، تاکہ پاکستانی صارفین کو محفوظ پلیٹ فارم میسر ہو۔

    ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ اعتدال پسندی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

  • کلاس روم میں سوشل میڈیا ویڈیو بنانے پر طلبا کو کیا سزا دی گئی؟

    کلاس روم میں سوشل میڈیا ویڈیو بنانے پر طلبا کو کیا سزا دی گئی؟

    شانگلہ: اسکول کے اوقات میں ٹک ٹاک بنانے والے طلبا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ نے انھیں نہایت سخت سزا دے دی۔

    اسکول انتظامیہ نے کلاس روم میں ٹک ٹاک بنانے پر 4 طلبا کو اسکول سے نکال دیا، گورنمنٹ ہائی اسکول دنہ کول میں میٹرک کے طلبا نے ٹک ٹاک ویڈیوبنائی تھی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اسکول ہیڈ ماسٹر نے ایکشن لیا۔

    ہیڈ ماسٹر نے چاروں طلبا کو اسکول سے خارج کردیا جبکہ ان سے کتابیں بھی واپس لےلیں، نکالے گئے میٹرک کے طلبا کو ’’بیڈکریکٹر‘‘سرٹیفکیٹ تھما دیے گئے۔

    گورنمنٹ ہائی اسکول دنہ کول میں میٹرک کے طلبا کو اس طرح سے اسکول سے نکالنے پر سول سوسائٹی کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔