Tag: ٹک ٹاک

  • ٹک ٹاک کی 2023 کی دوسری سہ ماہی کی ’کمیونٹی گائیڈ لائنز‘ رپورٹ جاری

    ٹک ٹاک کی 2023 کی دوسری سہ ماہی کی ’کمیونٹی گائیڈ لائنز‘ رپورٹ جاری

    مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک نے سنہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

    مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک  نے سنہ2023ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون، 2023ء)کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ اور جامع مقام بنانے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 106,476,032  وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک  پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے 66,440,775 خود کار نظام  کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,750,002 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔

    پاکستان میں سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران،کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر14,141,581 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے علاوہ ٹک ٹاک  نے فعال طور پر اسپیم (spam) اکاؤنٹس اور متعلقہ کانٹینٹ کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپیم اکاؤنٹس(spam accounts)کی تخلیق روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔

    سنہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، خلاف ورزی کرنے والی 83.6 فیصد ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا اور ایک دن کے عرصے میں تقریباً 92.5 فیصد ایسی ویڈیوز کو مکمل طور پر حذف کیا گیا۔

     سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران، فعال طریقے سے ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح 98.6 فیصد رہی۔  عالمی سطح پر  ٹک ٹاک نے نو جوان صارفین کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے 13 سال سے کم عمر افراد کے 18,823,040  اکاؤنٹس کو حذف کیا۔

    ٹک ٹاک کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنزکو تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، ان پالیسیوں کا اطلاق ہر ایک اور ہر قسم کے کانٹینٹ پر ہوتا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک اْن کے نفاذ میں مستقل مزاجی دکھا رہا ہے اور مساوات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ٹک ٹاک  جدیدٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کا مجموعہ استعمال کرتا ہے تاکہ اس کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور تشخیص کی جاسکے اور اس کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے۔

  • ٹک ٹاک میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

    ٹک ٹاک میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

    مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک پر اب 15 منٹ کی طویل ویڈیو شیئرنگ فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ویڈیوز کے مختصر دورانیے سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی ایپ ٹک ٹاک میں اب ویڈیوز کے دورانیے میں 15 منٹ کا نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک طرف جب دیگر کمپنیاں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

    کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے۔

  • سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک

    سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک

    کراچی: سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات پر اسپیشلائزڈ یونٹس نے تحقیقات شروع کردی۔

    آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد اچانک سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی، پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کانسٹیبل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔

    پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کانسٹیبل 2019 میں کورنگی، 2021 میر پور خاص تعینات ہوئی، لیڈی کانسٹیبل پر اپریل 2023 میں بھی جرمانہ ہوچکا ہے۔

  • اب ٹک ٹاک سے آن لائن شاپنگ بھی ہوسکے گی

    اب ٹک ٹاک سے آن لائن شاپنگ بھی ہوسکے گی

    ٹک ٹاک نے باقاعدہ طور پر صارفین کے لیے آن لائن شاپنگ کی سہولت متعارف کروادی، اب امریکا میں لوگ اس ایپ کے ذریعے آن لائن شاپنگ کرسکیں گے۔

    مہینوں ٹیسٹنگ کرنے کے بعد ٹک ٹاک نے امریکا میں باقاعدہ ای کامرس کاروبار کا آغاز کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے منگل کو کیا گیا ہے۔ ایپ کے چائنیز اونر بائٹ ڈانس سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

    ٹک ٹاک اپنی مرکزی ایپ پر فیچرز کی ایک سیریز کے ذریعے آن لائن شاپنگ کی سہولت لارہا ہے جب کہ حکام کو امید ہے کہ ایشیائی پلیٹ فارم سے لانچ کیے جانے والے شین اور پی ڈی ڈی ہولڈنگز کی طرح یہ بھی کامیابی حاصل کرے گا۔

    امریکا میں ٹک ٹاک کے 150 ملین سے زیادہ صارفین اب اپنی فیڈ پر چیزوں کی خریداری کے لنکس کے ساتھ ویڈیوز اور لائیو اسٹریمز دیکھ سکیں گے۔

    نئے فیچر میں ایک شاپ ٹیب کو شامل کیا گیا ہے، جہاں کاروبار کرنے والے حضرات ٹک ٹاک کے ذریعے لاجسٹک اور ادائیگیوں کے حل کے ساتھ اپنی مصنوعات پیش کرسکتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حکام کا کہنا تھا کہ اپنی شاپنگ سروس کو مختلف تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز جیسے شاپی فائی، سیلز فورس اور زینڈسک کے ساتھ بھی مربوط کررہے ہیں۔

    پچھلے سال نومبر سے ہی ٹک ٹاک آن لائن مارکیٹ امریکا میں کام کر رہی تھی، جو کہ تھائی لینڈ، ویتنام، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی دستیاب ہے۔

  • آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ میں ٹاک ٹاک نے بھی انٹری دے دی

    آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ میں ٹاک ٹاک نے بھی انٹری دے دی

    مختصر دورانیہ کی معروف شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) چیٹ روبورٹ متعارف کرادیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے ‘ٹاکو’ نامی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ ایپلی کیشن کے اندر ہی متعارف کرایا ہے، جسے صرف ابھی فلپائن میں آزمایا جارہا ہے، ایپلی کیشن نے چیٹ بوٹ کی آزمائش کے لئے فلپائن کے محدود صارفین کو رسائی دی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹاکو کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز سمیت دیگر مواد کے بہتر اور جلد نتائج کو تلاش کرنے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے تاہم ساتھ ہی مذکورہ فیچر صارفین کے سوالات کے جوابات بھی دیتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: یہ ویڈیوزاپ لوڈ نہیں ہونگی؟ ٹک ٹاک نے بتادیا

    ٹک ٹاک کے چیٹ بوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے صارفین ایپلی کیشن پر ہی استعمال کر سکیں گے، اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ٹک ٹاک کو بند کرنے کی ضرورت نہیں۔

    ’ٹاکو‘ کے فیچر کو صارفین کے ہوم پروفائل پر دیا گیا ہے، صارفین اسے فار یو کے برابر میں دیکھ سکیں گے لیکن اس وقت مذکورہ فیچر صرف اور صرف فلپائن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

    ٹک ٹاک نے واضح کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ’ٹاکو‘ کو بڑے پیمانے پر فوری طور پر متعارف کرائے جانے کا کوئی ارادہ نہیں، ساتھ ہی پلیٹ فارم نے صارفین سے تجویز مانگی ہے کہ وہ اس متعلق اپنی رائے دیں۔

    رپورٹ کے مطابق اگر ٹک ٹاک نے ٹاکو کو پلیٹ فارم کا مستقل حصہ بنادیا تو یہ پہلا پلیٹ فارم ہوگا جس کی جانب سے چیٹ بوٹ کو بھی ایپلی کیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔

  • فیس بک میں اچانک بڑی تبدیلی کردی گئی

    فیس بک میں اچانک بڑی تبدیلی کردی گئی

    سان فرانسسکو: میٹا کی ملکیت دنیا کے معروف ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک نے ایسی تبدیلی کردی کہ صارفین حیران رہ گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے بعد ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے بھی 2 ہوم فیڈ متعارف کرا دیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک تو وہی معمول کا ہوم فیڈ ہے جو فیس بک پر سائن ان ہونے کے بعد نظر آتا ہے، جس میں الگورتھم سسٹم پوسٹس کا تعین کرتا ہے مگر نیا ہوم فیڈ جسے خاموشی سے متعارف کرایا گیا جس سے دوستوں، گروپس، فیس بک پیجز اور پسندیدہ اکاؤنٹس کی نئی پوسٹس کو دیکھنا ممکن ہوگیا ہے کیونکہ وہاں سجیسٹڈ فاریو پوسٹس نظر نہیں آئیں گی۔

    یہ نیا ہوم فیڈ فیس بک ویب سائٹ پر بائیں جانب موسٹ ریسنٹ کے آپشن میں چھپا ہوا ہے، جس کا نام تبدیل کرکے فیڈز (موسٹ ریسنٹ) رکھاگیا ہے۔

    میٹا کی جانب سے فیس بک میں کی جانے والی یہ تبدیلی اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ٹک ٹاک جیسا بنانے کی کوششوں کا حصہ محسوس ہوتی ہے۔

    ٹک ٹاک میں بھی متعدد نئی فیڈز کا اضافہ حالیہ مہینوں میں کیا گیا ہے تاکہ صارف اپنی پسند کے موضوع پر مبنی مواد کو آسانی سے تلاش کر سکیں۔

    واضح رہے کہ فیس بک میں صارفین کی ممکنہ دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے الگورتھمز کی جانب سے مواد ریکومینڈ کیا جاتا ہے مگر ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا ہوم فیڈ بنیادی طور پر تازہ ترین پوسٹس کا ڈسکوری انجن ہے۔

  • مصنوعی ذہانت لیڈی ڈیانا کی موت کے ذمہ داروں کو سامنے لے آئی

    مصنوعی ذہانت لیڈی ڈیانا کی موت کے ذمہ داروں کو سامنے لے آئی

    حال ہی میں وارد ہونے والی ‘مصنوعی ذہانت’ اپنے ابتدائی مراحل میں ہی تنازعات کا سبب بننے لگی ہے، حال ہی میں پیش آئے واقعہ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

    معاملہ کچھ یوں ہے کہ تین روز قبل ٹک ٹاک پر ایک صارف نے انکشاف کیا کہ جب اس نے مصنوعی ذہانت( آرٹیفیشل انٹیلجنس) سے سوال کیا کہ شہزادی ڈیانا اور ان کے مصری دوست عماد الفاید کی موت کا سبب کون تھا؟ جس پر اس کا جواب چونکا دینے والا تھا۔

    مصنوعی ذہانت نے یہ معمہ لفظوں میں بیان کرنے کے بجائے تین تصاویر کے ساتھ جواب دیا جنہیں لاطینہ جریدے فورم نے شائع کیا ہے۔

    پیش کردہ پہلی تصویر میں موجود میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم یا ان کے آنجہانی والد فلپ سے ملتا جلتا شخص ہے، دوسری تصویر حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی ہے اور آخری تصویر ایک خاتون کی ہے جو آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی ہو سکتی ہے۔اگرچہ تصاویر تجسس کو مطمئن کرنے کے لیے کوئی واضح نظریہ پیش نہیں کرتیں، لیکن ان شاہی شخصیات کو کم از کم ظاہری طور پر ذمہ دار ٹھہرانا ان لوگوں کے لیے کافی ناگوار اور چونکا دینے والا تھا جنہوں نے اس پوسٹ کو دیکھا۔

    یہی وجہ ہے کہ یہ پوسٹ جلد ہی ایک ملین سے زیادہ لوگوں تک پہنچ گئی اور اسے پوری دنیا میں شیئر کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفاید کی موت 31 اگست 1997 کو ایک کار کے حادثے میں ہوئی تھی جو پاپا رازیوں سے بچنے کی کوشش کر رہی تھی، وہ تصاویر لینے کی کوشش میں ان کی کار کا پیچھا کررہے تھے۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو میں بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    ٹک ٹاک ویڈیو میں بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : ٹک ٹاک ویڈیو میں بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تاہم بیوی نے شوہر کو معاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاک پر بیوی سے مار پیٹ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شوہر کی بیوی سے مارپیٹ دکھائی گئی تھی ، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو اسکیم تینتیس سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم گوپال نے بیوی پر شک کے بنا پر تشدد کیا تھا تاہم بیوی نے شوہرکومعاف کردیا۔

    یاد رہے شہر قائد میں دل دہلا دینے واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں غلط کام نہ کرنے پر سفاک شوہر نے بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلا ڈالا تھا۔

    پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی، جسے شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا، کراچی کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جب بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کرنے کا یہ بھونڈا طریقہ اپنایا گیا تھا۔

  • ویڈیو: شادی کی تقریب میں دُلہے کی تابوت میں انٹری

    ویڈیو: شادی کی تقریب میں دُلہے کی تابوت میں انٹری

    آپ نے دلہا دلہن کی ایک سے بڑھ کر ایک اور انوکھی انٹری تو دیکھی ہی ہوگی لیکن کیا آپ نے کبھی تابوت میں دلہن یا دولہے کی انٹری دیکھی ہے۔

    شادی کا دن تو سب کے لیے خوشی کا دن ہوتا ہے لیکن امریکا میں ایک شخص نے اپنی شادی کی تقریب میں کچھ ایسے انداز میں جانے کا فیصلہ کیا کہ جان کر آپ یہ فیصلہ نہ کر پائیں کہ اس کی شادی کی خوشی منائی جانی چاہیے یا اس کی سوچ پر ماتم کیاجانا چاہیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں دلہے کو تابوت میں رکھ کر شادی ہال پہنچایا گیا، جہاں پر موجود مہمان یہ منظر دیکھ کر حیران و پریشان ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے کے لیے بنائے گئے کالے رنگ کے تابوت کو اس کے دوستوں نے وین سے نکالا اور مہمانوں کے لیے لگائی گئی کرسیوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسے سٹیج کے قریب رکھ دیا۔

    شادی میں شریک مہمان تابوت کو دیکھ کر سمجھے کہ اس کے اندر لاش ہے، تاہم جب انہوں نے تابوت میں سے دلہے کو نکلتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔

    شادی میں شریک ایک شخص نے اس پورے منظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی، جہاں اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا، کسی نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کیا۔

  • مردہ بننے کی ویڈیوز پوسٹ کرنے والا شخص ٹی وی اداکار بن گیا

    مردہ بننے کی ویڈیوز پوسٹ کرنے والا شخص ٹی وی اداکار بن گیا

    ٹی وی یا فلموں میں کام کرنے کا خواب دیکھنے والے ایک شخص نے ٹک ٹاک کا سہارا لے کر اپنی خوابوں کی تعبیر مکمل کرلی۔

    جوش نیلے کا تعلق امریکا سے ہے، انکی عمر 42 سال ہے وہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں مختلف مقامات پر مردہ بنے نظر آتے تھے اور اس طرح وہ ٹی وی اداکار بننے میں کامیاب ہوگئے۔

    جوش نیلے کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ایسی کئی ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے جس میں وہ لاش  بنے نظر آتے ہیں اور اب وہ امریکا کے معروف ٹی وی شو سی ایس آئی ویگاس میں لاش کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ لیونگ ڈیڈ جوش کے نام سے ہے جہاں وہ اکثر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں جس میں وہ بے جان پڑے ہوتے ہیں۔

    ان کے اکاؤنٹ کو ایک لاکھ سے زیادہ افراد فالو کررہے ہیں جبکہ ویڈیوز کو 40 لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں۔

    انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک ٹک ٹاک پوسٹ دیکھ کر مجھے یہ خیال آیا، میں نے سوچا کہ اگر میں مردہ شخص کا کردار اچھے انداز سے ادا کروں تو کسی ٹی وی شو یا فلم پروڈکشن کمپنی کی توجہ حاصل کرسکتا ہوں، اور یہ طریقہ واقعی کام کرگیا ۔

    انہیں اس مقصد کے حصول میں 321 دن لگے مگر ویڈیوز نے آخرکار سی بی ایس ٹی وی نیٹ ورک کی توجہ حاصل کرلی۔