Tag: ٹک ٹاک

  • ننھی بچی کی طبی معلومات نے لوگوں کو دنگ کردیا

    ننھی بچی کی طبی معلومات نے لوگوں کو دنگ کردیا

    ٹک ٹاک پر ایک 2 سالہ بچی کی ویڈیو لوگوں کے بے حد پسند آرہی ہے جس میں بچی خود کو نرس بتاتے ہوئے اپنے بھالو کا علاج کرتی ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ بچی کو تمام بیماریوں کی دواؤں اور طبی آلات کی نہایت درست معلومات ہیں۔

    پہلی ویڈیو میں وہ بتا رہی ہے کہ اوٹو اسکوپ سے آنکھ، ناک، کان اور منہ کا جائزہ لیا جاتا ہے، اس دوران اس کی ماں اس سے مختلف سوالات کرتی ہے جس کے ننھی بچی بالکل صحیح جواب دیتی ہے۔

    @becomingandersons

    Medical students are getting younger each year 🩺 #toddlertok #toddlermom #whenigrowup #futurenurse #futuredoctor #futurecareer #doctorsoftiktok #nursesoftiktok #smarttoddler #smart #brilliant #bright #growingup #health #checkup #stethoscope #checkthisout #trending #fyp #viral #viraltoddler

    ♬ Emotional Piano Instrumental In E Minor – Tom Bailey Backing Tracks

    اس کے بعد وہ اپنے خرگوش بھالو کا علاج کرتی ہے، اس کو پٹی باندھتی ہے، اسے دوائیں دیتی ہے، اور نیبولائزر لگاتی ہے۔

    @becomingandersons

    “Not all angels have wings, some wear scrubs” 🩺 #toddler #toddlertok #futurenurse #futuredoctor #nurse #doctor #nursesoftiktok #doctorsoftiktok #viral #greysanatomy #fyp #foryoupage #healthcareworkers

    ♬ Faded – Relaxing Piano Instrumental – Alani Allen

    @becomingandersons

    Reply to @mandyakc44 She was very excited to learn the correct terminology for a blood pressure cuff 😊#futurenurse #futuredoctor #nurse #doctor #nursesoftiktok #doctorsoftiktok #toddlertok #toddlermom #whenigrowup #viral #fyp #foryoupage #health #greysanatomy

    ♬ See You Again (Piano Arrangement) – Alexandre Pachabezian

    @becomingandersons

    This is an EPIPEN TRAINER and she understands to never touch a real EpiPen. This video is in no way medical advice, just a toddler who is fascinated by all things medical. #nursesoftiktok #doctorsoftiktok #toddlersoftiktok #allergies #peanutallergy #epipen #buildabear #oldnavy

    ♬ Let Her Go (Instrumental) – Gavin Mikhail

    علاج کرنے کے بعد وہ اسے گلے لگا کر اس کی ڈھارس بھی بندھاتی ہے۔

    @becomingandersons

    A few months ago, Emma got croup and was having a hard time breathing. The doctor prescribed her breathing treatments and ever since she has been fascinated by the nebulizer! #fyp #nursesoftiktok #nurse #futurenurse #nursingstudent #doctorsoftiktok #doctor #futuredoctor #medstudent #healthcare #futurehealthprofessional #asthma #nebulizer #albuterol

    ♬ Pieces (Solo Piano Version) – Danilo Stankovic

    ان ویڈیوز کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

  • ایک سیکنڈ کی ویڈیو نے ٹک ٹاکر کو کینسر سے بچا لیا

    ایک سیکنڈ کی ویڈیو نے ٹک ٹاکر کو کینسر سے بچا لیا

    ویڈیو شیئرنگ سوشل ایپ ٹک ٹاک آج کل اکثر افراد کی پسندیدہ ایپ ہے، ایک امریکی ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اس کی جان بچانے کا سبب بن گئی۔

    ایلکس گرس وولڈ نامی اس ٹاک ٹاکر نے اپنی روزمرہ زندگی کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی۔ ویڈیو دیکھنے کے دوران اس کے 2 فالوورز نے اس کی پشت پر کچھ تلوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ یہ کینسر کا سبب بننے والے تل ہوسکتے ہیں۔

    ایلکس کا کہنا ہے کہ اس نے ان پیغامات کو نظر انداز کردیا اور روز مرہ کی مصروفیات جاری رکھیں، لیکن اس کے ذہن میں اپنے فالوورز کی بات بیٹھ گئی۔

    دونوں فالوورز نے کہا تھا کہ کینسر کا امکان پیدا کرنے والے تل ایک خاص شکل کے ہوتے ہیں اور یہ تل اسی شکل کے ہیں لہٰذا ایلکس کو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیئے۔

    بالآخر کچھ دن بعد ایلکس ڈاکٹر کے پاس گیا تو ڈاکٹرز نے اس کے فالوورز کی بات کی تصدیق کردی، ڈاکٹر نے کہا کہ یہ تل جلدی کینسر کی علامت ہیں۔

    ایلکس نے ان تلوں کو ختم کروانے کا پروسیجر کروایا تو اس دوران اس کی جلد پر مزید تل ابھر آئے، ڈاکٹرز نے انہیں بھی ریموو کردیا، ساتھ ہی اس کی پشت کی جلد کا مزید حصہ بھی کاٹا گیا تاکہ بائیوپسی کر کے کینسر کی تصدیق کی جاسکے۔

    ایلکس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ان دونوں فالوورز کا بے حد شکر گزار ہے جن کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

  • ٹک ٹاک کا روس سے متعلق اعلان

    ٹک ٹاک کا روس سے متعلق اعلان

    سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے روسی ویڈیوز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دنیا بھر میں ایک ارب صارفین رکھنے والی ایپ نے روس سے اپ لوڈ ہونے والی تمام نئی ویڈیوز کی اپنے پلیٹ فارم پر تشہیر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اے ایف پی کے مطابق ٹک ٹاک نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ روس کے ’فیک نیوز‘ یعنی جعلی خبروں کے قانون کے تناظر میں لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیو مواد کو معطل کر دیا گیا ہے، اور اس دوران قانون کے حفاظتی مضمرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعے کو ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت روسی فوج سے متعلق ’فیک نیوز‘ نشر کرنے پر 15 سال تک کی سزائے قید ہو سکتی ہے۔

    اب ٹک ٹاک نے روسی ویڈیوز پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی روس میں بدلتے ہوئے حالات کا جائزہ لیتی رہے گی، تاکہ اپنی سروس بحال کرنے کا تعین کیا جا سکے، تاہم حفاظت ہماری اوّلین ترجیح ہوگی۔ کمپنی نے واضح کیا کہ ان کے حالیہ فیصلے سے ٹک ٹاک کی میسجنگ سروس متاثر نہیں ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ ناقدین نے فیک نیوز سے متعلق روسی قانون پر تنقید کی ہے، تاہم روسی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کو ’اطلاعات کی جنگ‘ کا سامنا ہے جس کے خلاف اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔

    ٹک ٹاک کمپنی نے جنگ کے حوالے سے کہا کہ اس بحران کے دوران ٹک ٹاک بڑھتے ہوئے خطرات اور گمراہ کن معلومات کے اثرات سے واقف ہے اور مزید حفاظتی اقدامات لینے پر کام کر رہا ہے، نیز یہ تخلیقی صلاحیتوں اور تفریح فراہم کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے جو جنگ کے دوران سکون اور انسانی رشتے جوڑنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔

  • معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی ٹک ٹاک پر بھی دھوم

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی ٹک ٹاک پر بھی دھوم

    پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ ٹک ٹاک پر سفر کا آغاز کرتے ہی چھاگئیں، 24 گھنٹوں میں ہزاروں مداحوں نے گلوکارہ کو فالو کرلیا۔

    پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بعد ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ہزاروں فالوورز بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

    ٹک ٹاک پر گلوکارہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 490 مداح فالوو کرچکے ہیں جب کہ آئمہ بیگ نے صرف ایک اکاؤنٹ کو فالو کیا ہے۔

    ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے گلوکارہ نے صرف چار ویڈیو اب تک شیئر کی ہیں جس میں پاکستان سپرلیگ 7 کا آفیشل نغمے کا ٹیزر بھی شامل ہے۔

  • اپنا نخرہ ساتھ لے کر جاؤں گی: ننھی بچی کی معصومانہ ویڈیو وائرل

    اپنا نخرہ ساتھ لے کر جاؤں گی: ننھی بچی کی معصومانہ ویڈیو وائرل

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک ننھی سی بچی کی ویڈیو نے صارفین کو بے حد محظوظ کیا جس میں وہ اپنا نخرہ اپنے ساتھ باہر لے کر جانے کے لیے والدین سے مذاکرات کر رہی ہے۔

    ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں ایک ننھی سی بچی تیار ہو کر بیگ لٹکائے والدین کے ساتھ گھر سے روانہ ہورہی ہے جب اس کی والدہ اسے کہتی ہیں کہ زوئی تمہیں یاد ہے میں نے تم سے کیا کہا تھا، باہر جانے سے قبل تم اپنا نخرہ گھر پر چھوڑ کر جاؤ گی۔

    بچی نے کہا کہ وہ اپنا نخرہ اپنے ساتھ لے کر جانا چاہتی ہے جس پر والدہ کہتی ہیں کہ نہیں تم اسے کار میں نہیں لے کر جاسکتیں۔

    بچی جھنجھلا کر رونے لگتی ہے جس پر والدین فوری طور پر اس کی بات مان جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے اپنا نخرہ کار میں ساتھ لے جاؤ لیکن تم اسے ریسٹورنٹ میں ساتھ لے کر نہیں جاسکتیں۔

    @clarissamurillo29Proof Zoe’s always been the bucket dipper.♬ original sound – clarissamurillo29

    بچی رضا مندی سے اپنا سر ہلاتی ہے اور خوشی سے کھلکھلا کر ہنسنے لگتی ہیں۔

    اس ویڈیو کو 24 ملین سے زائد بار دیکھا گیا، صارفین بچی کی معصومیت اور والدین کے اسے ہینڈل کرنے کے طریقے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

     

  • ٹک ٹاک کے ہاتھوں گوگل کو بڑی شکست

    ٹک ٹاک کے ہاتھوں گوگل کو بڑی شکست

    بیجنگ: مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے گوگل کو شکست دے کر دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ’کلاؤڈ فلیئر بلاگ‘ پر ایک حالیہ پوسٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اب ٹک ٹاک ایپ ہی مقبول ترین ہے، جس نے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کے طور پر گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    پوسٹ کے مطابق 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں ٹک ٹاک اوسطاً ساتویں نمبر پر رہی لیکن موجودہ سال میں اس کی مقبولیت اتنی تیزی سے اضافہ ہوا کہ یہ نومبر 2021 کے اختتام تک دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ بن گئی۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس پر صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کر کے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں، اور ’ٹک ٹاک ایپ‘ اسی ویب سائٹ تک رسائی اور ویڈیو شیئرنگ کے لیے بنائی گئی ہے، انٹرنیٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی چینی ویب سائٹ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قرار دی گئی ہے۔

    ستمبر 2021 تک یہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ بنی، جسے ہر عمر کے لوگ استعمال کر رہے ہیں۔

    آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انفرادی صارفین سے ہٹ کر عالمی ادارۂ صحت جیسے بڑے اور بین الاقوامی اداروں تک نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔

  • ٹک ٹاک پر دھمکی ملنے کے بعد امریکی تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

    ٹک ٹاک پر دھمکی ملنے کے بعد امریکی تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

    الینوائے: ٹک ٹاک پر حملوں کی دھمکی نے امریکی تعلیمی اداروں‌ میں‌ کھلبلی مچا دی، دھمکی ملنے کے بعد امریکی تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق متعدد امریکی ریاستوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تعلیمی اداروں پر حملے کی دھمکیوں کے بعد کلاسز معطل کر کے اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا، ٹیکساس، مینیسوٹا اور میزوری میں متعدد اضلاع نے ان دھمکیوں کے بعد آج جمعے کے روز کلاسز کو معطل کر دیا۔

    ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر امریکا بھر میں اسکولوں پر فائرنگ اور دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی تھی اور اس وجہ سے متعدد ریاستوں میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

    امریکی ریاست الینوائے میں ایک اسکول نے والدین کو ایک ای میل میں اطلاع دی کہ ٹک ٹاک پر 17 دسمبر کو امریکی اسکولوں اور حملوں کے حوالے سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے، تاہم میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دھمکیوں کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔

    امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نیو جرسی میں اسکولوں کے حوالے سے کوئی دھمکی نہیں آئی، پھر بھی ہمارے لیے ہمارے بچوں کی حفاظت اوّلین ترجیح ہے اور ہم قانون نافذ کرنے اداروں سے رابطے میں ہیں اور صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف ٹک ٹاک انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انھیں ایسے ثبوت نہیں ملے جس سے پتا چل سکے کہ اسکولوں پر حملوں کی دھمکی ان کے پلیٹ فارم سے دی گئی ہے۔

  • ہمارے ہیئر برش کتنے گندے ہوسکتے ہیں؟

    ہمارے ہیئر برش کتنے گندے ہوسکتے ہیں؟

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو نے لوگوں کو حیران و پریشان کردیا جس میں ہیئر برش دھوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک کی ایک صارف نے اپنے ہیئر برش دھونے کی ویڈیو شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ ہمارے ہیئر برش کتنے گندے ہوسکتے ہیں۔

    ویڈیو کے شروع میں وہ بتاتی ہیں کہ وہ بیسن میں پانی بھر کے اور شیمپو ڈال کر اپنے ہیئر برش اس میں بھگو رہی ہیں۔

    صارف کے بقول ایک گھنٹے بعد وہ واپس آئیں تو پانی کی حالت دیکھ کر پریشان ہیں، پانی بالکل گدلا ہوچکا تھا جس سے ظاہر تھا کہ ہیئر برش گندگی سے اٹے ہوئے تھے۔

    خاتون کی اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر 30 لاکھ افراد نے دیکھا، کئی افراد نے کہا کہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ ہیئر برشز اور کنگھوں کو دھونا بھی چاہیئے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اب انہیں پتہ چل گیا کہ ان کے چکنے بالوں کی وجہ ان کا ہیئر برش ہے جو انہوں نے کبھی نہیں دھویا۔

    ہیئر برش / کنگھا نہ دھونے کا نقصان

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ہیئر برشز اور کنگھوں پر سر کی مردہ جلد جمع ہوجاتی ہے اور برش پر بیکٹریا پیدا ہونے لگتے ہیں، اور ہم لاعلمی میں اسے واپس بالوں میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔

    ان کی تجویز ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنے استعمال کے تمام ہیئر برشز اور کنگھے لازمی دھوئے جائیں۔

  • ٹک ٹاک کا شوق سرجن کا کیریئر لے ڈوبا

    ٹک ٹاک کا شوق سرجن کا کیریئر لے ڈوبا

    ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک جہاں کچھ افراد کو راتوں رات مشہور کر کے ان کے لیے نئے مواقع پیدا کرسکتی ہے، وہیں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو اس کی وجہ سے نقصان اٹھانے پر مجبور ہوئے۔

    ایسے ہی افراد میں سے ایک آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا پلاسٹک سرجن بھی ہے جس کا کیریئر ٹک ٹاک کی وجہ سے ڈوب گیا۔

    ڈاکٹر ڈینیئل نامی یہ سرجن ٹک ٹاک پر 1 کروڑ سے زائد فالوورز رکھتے ہیں اور شہر کے ایک مشہور سرجن ہیں، وہ ٹک ٹاک پر سرجری کی ویڈیوز شیئر کیا کرتے تھے یا پھر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے جس میں وہ پلاسٹک سرجری کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہوتے تھے۔

    تاہم اب آسٹریلوی ہیلتھ پریکٹیشنر ریگولیشن ایجنسی نے انہیں ہر قسم کے سرجیکل پروسیجر سے روک دیا ہے۔

    ایجنسی نے یہ فیصلہ بے شمار مریضوں کی شکایات کے بعد کیا ہے، مریضوں نے شکایات درج کروائی تھیں کہ مذکورہ ڈاکٹر اکثر سرجری کا عمل بیچ میں روک کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے لگتے تھے۔

    بعض مریضوں نے کہا کہ دوران پروسیجر وہ تکلیف میں تھے لیکن ڈاکٹر ان پر دھیان دینے کے بجائے ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہوگئے، کچھ نے یہ بھی کہا کہ ان کی سرجری کے عمل میں معمولی غلطیاں بھی ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں دوبارہ سرجری کی اذیت سے گزرنا پڑا۔

    زیادہ تر مریضوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ان کی اجازت کے بغیر ان کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے، کچھ نے نشاندہی کروائی کہ وہ سرجری کے درمیان وقفہ لے کر ڈانس ویڈیو شوٹ کرتے تھے۔

    ایجنسی نے تمام شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ڈینیئل پر سرجیکل پروسیجر انجام دینے پر پابندی لگا دی ہے اور انہیں جنرل پریکٹیشنر کے طور پر اپنا کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے تاہم یہ کام بھی وہ کڑی نگرانی میں کریں گے۔

    ایجنسی نے انہیں اپنے ٹک ٹاک پروفائل سے سرجری سے متعلق تمام مواد ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے۔

  • ٹک ٹاک کی وائرل ویڈیو نے 16 سالہ لڑکی کی جان بچا لی

    ٹک ٹاک کی وائرل ویڈیو نے 16 سالہ لڑکی کی جان بچا لی

    امریکا میں ٹک ٹاک کی ایک وائرل ویڈیو ایک 16 سالہ لڑکی کی جان بچانے کا سبب بن گئی، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ خطرے کی زد میں ہونے کی صورت میں کس طرح سگنل دیا جائے۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پیش آیا، 911 کو موصول ہونے والی کال میں ایک شخص نے کہا کہ اس کے سامنے جاتی کار میں ایک کم عمر لڑکی موجود ہے جو خطرے کا سگنل دے رہی ہے۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی کو روکا اور گاڑی چلانے والے 61 سالہ ہربرٹ برک نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

    کار میں موجود لڑکی چند روز قبل لاپتہ ہوئی تھی جس کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے والدین نے پولیس کو درج کروائی تھی۔

    61 سالہ ملزم کی تلاشی کے بعد اس کے پاس سے چائلڈ پورنوگرافی کا مواد برآمد ہوا جبکہ اس نے 16 سالہ لڑکی کو بھی غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا تھا۔

    لڑکی کی جان بچانے والی یہ ویڈیو گزشتہ برس جون میں ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں ایک خاتون اپنی دوست سے ویڈیو کال کے دوران ہاتھ سے چند مخصوص اشارے کرتی ہیں۔

    ان اشاروں کا مطلب گھریلو تشدد یا گھر میں کسی خطرے کی نشاندہی کرنا، یا مدد طلب کرنا ہے۔

    اس وقت یہ ویڈیو اس لیے بھی وائرل ہوئی کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا تھا۔ لاک ڈاؤن کے 8 ماہ کے دوران کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مردوں نے گھروں پر رہنا شروع کیا تو گھریلو تشدد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    اقوام متحدہ کے مطابق خواتین اپنے پرتشدد شوہر یا پارٹنرز کے ساتھ گھروں میں قید ہوگئیں اور ان کے لیے کوئی جائے فرار نہیں بچی۔

    صرف برطانیہ میں گھریلو تشدد کے سبب ہاٹ لائن پر مدد مانگنے والوں کی تعداد میں 120 فیصد اضافہ ہوا، امریکا میں یہ شرح 20 فیصد زیادہ رہی۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ وائرل کیا جانا چاہیئے تاکہ یہ ویڈیو گھروں میں تشدد کا شکار خواتین تک پہنچے اور وہ مدد طلب کرسکیں۔