Tag: ٹک ٹاک

  • ڈبل روٹی سے لذیذ پیزا بنانے کا طریقہ

    ڈبل روٹی سے لذیذ پیزا بنانے کا طریقہ

    پیزا بنانا ایک محنت اور وقت طلب کام ہوسکتا ہے تاہم حال ہی میں ڈبل روٹی سے پیزا بنانے کی ایک ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس آسان پیزا کو تیار کرنے کے لیے نہایت پرجوش نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو شیئرنگ سائٹ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی یہ ویڈیو فلپائن سے تعلق رکھنے والی مشیل مالٹو کی ہے جس میں وہ پیزا کے ڈو، ٹماٹر اور موزریلا چیز کے بغیر پیزا بناتی نظر آرہی ہیں۔

    مشیل کہتی ہیں کہ وہ یہ پین پیزا اس وقت بناتی ہیں جب وہ کاہلی محسوس کر رہی ہوں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مشیل سب سے پہلے ڈبل روٹی کے 10 سلائسز ایک ساتھ رکھ کر انہیں ہموار کرلیتی ہیں۔ اس کے بعد وہ اس پر ٹماٹو کیچپ پھیلا لیتی ہیں۔

    اس بیس پر مشیل چیڈر چیز پھیلاتی ہیں تاہم مشیل کے مطابق اس میں کسی بھی قسم کا چیز شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد وہ اس پیزا پر کینڈ بیف اور پیاز ڈالتی ہیں، صارفین کے لیے ان کا مشورہ ہے کہ وہ اپنی پسند کے اجزا اس میں شامل کرسکتے ہیں۔

    اس کے بعد وہ پین کو اوون میں رکھ دیتی ہیں، مشیل کا کہنا ہے کہ چولہے پر پکانے والے افراد اندازے سے اسے اتنی دیر پکائیں کہ وہ اچھی طرح سے پک جائے۔

    مشیل کے مطابق ان کا بنایا ہوا یہ پیزا نہایت خستہ اور لذیذ ہوتا ہے جو ان کے گھر والوں کو بھی بے حد پسند ہے۔

    مشیل کی اس ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا اور پسند کیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس آسان ترکیب کو اپنے گھر پر ضرور اپنائیں گے۔

  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک، وی چیٹ کے خلاف 2 حکم نامے جاری کر دیے

    ٹرمپ نے ٹک ٹاک، وی چیٹ کے خلاف 2 حکم نامے جاری کر دیے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ کے خلاف دو ایگزیکٹو حکم نامے جاری کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے جاری کردہ ایگزیکٹو حکم ناموں میں کہا گیا ہے کہ کوئی امریکی کمپنی ٹک ٹاک اور وی چیٹ کے ساتھ کام نہیں کر سکتی۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو حکم نامے قومی سلامتی کے پیش نظر جاری کیے گئے ہیں، ٹک ٹاک، وی چیٹ اب امریکا میں ایپل اور گوگل ایپ پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

    یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، آج کے حکم نامے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان موبائل ایپس کے ذریعے کارپوریٹ جاسوسی ہو رہی ہے، ٹک ٹاک سے امریکیوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق امریکی صدر کا بڑا اعلان

    حکم نامے کے مطابق امریکی سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹرز کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ٹرمپ کے ایگزیکٹو حکم نامے پر 45 کے اندر عمل درآمد ہوگا۔

    خیال رہے کہ ہفتے کو امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں جلد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دیں گے، اس سے قبل بھی متعدد بار ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا عندیہ دے چکی تھی۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم حالات سے متعلق دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، البتہ امریکا میں ٹک ٹاک کے حوالے سے بہت سارے متبادل ایپس تلاش کر رہے ہیں جس سے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 65 سے 80 ملین ہے۔

  • آسٹریلیا: وزیراعظم کا ٹک ٹاک کے حق میں بیان

    آسٹریلیا: وزیراعظم کا ٹک ٹاک کے حق میں بیان

    سڈنی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکوٹ موریسن نے کہا ہے کہ ہمیں ٹک ٹاک کے حوالے سے کوئی جاسوسی کے شواہد نہیں ملے اور نہ ہی فوراً موبائل ایپلیکیشن کو بند کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔

    خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز امریکی صدر ٹرمپ کی  ایپلیکیشن بند کرنے کی دھمکی کے بعد آسٹریلوی وزیر اعظم نے ٹک ٹاک کے حق میں بیان دیاکہ ’آسٹریلیا کو ایسے کوئی ثبوت نہیں ملی جس کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہو‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مختصر ویڈیو شیئر کرنے والی ایپلیکیشن پر ماہرین نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور وہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، اگر شواہد ملے تو ممکن ہے کہ مستقبل میں ٹک ٹاک کے حوالے سے اقدامات کریں یا اس پر سختی کو بڑھا دیں۔

    مزید پڑھیں: ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق امریکی صدر کا بڑا اعلان

    آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں کوئی شواہد مل جاتے تو ضروری اقدامات اٹھائے جاتے مگر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے ٹک ٹاک کو کلیئر قرار دیا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک ماہ قبل جب امریکا نے خدشات کا اظہار کیا تو حکومت نے ٹک ٹاک پر نظر رکھنا شروع کردی تھی اور ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے تھے جس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

  • اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے: فواد چوہدری

    اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں، ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔

    انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پاس کیے جانے والے قانون کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ قانون نہیں پڑھا لیکن اس وقت پارلیمان خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر رکن روزانہ ایک نئی تحریک لے کر آتا ہے اور بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔

  • سالگرہ کیک کاٹنے کی ویڈیو وائرل، 80 لاکھ ویوز مل گئیں

    سالگرہ کیک کاٹنے کی ویڈیو وائرل، 80 لاکھ ویوز مل گئیں

    بعض اوقات سالگرہ کیک کاٹنے کی ویڈیو بھی لوگوں کو حیران کر سکتی ہے، ایک خاتون نے اپنی سال گرہ کا کیک کاٹا اور اس کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کر دی، اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ اس کے لیے ناقابل یقین تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ سال گرہ کیک کاٹ رہی ہے، لیکن کیک کاٹنے کے بعد جو کچھ ہوا، اس نے دیکھنے والوں ششدر کر دیا، اور اس ویڈیو کو 80 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

    ویڈیو کے مطابق ایک خاتون میز کے سامنے بیٹھی ہے، اس کے سامنے میز پر سال گرہ کیک رکھا ہوا ہے جس پر چاکلیٹ کریم پھیلایا گیا ہے، ویڈیو میں خاتون کو برتھ ڈے کی مبارک باد دینے کی آوازیں بھی آ رہی ہیں، ایسے میں وہ چھری اٹھا کر کیک کاٹتی ہے، اور اگلا لمحہ حیران کن ہوتا ہے۔

    چھری لگتے ہی کیک کٹنے کی بجائے پھٹ جاتا ہے، اور اس کے اندر سے پانی بہہ کر میز پر پھیل جاتا ہے، پہلے تو وہ خاتون بھی حیران ہوتی ہے لیکن پھر شرارت بھری مسکراہٹ اس کے چہرے پر پھیل جاتی ہے۔

    معلوم ہوا کہ خاتون نے دیکھنے والوں کے ساتھ مذاق کیا تھا، سب کچھ کیک جیسا تھا، لیکن وہاں کیک نہیں بلکہ ایک پانی سے بھرا ایک غبارہ رکھا گیا تھا جس کے اوپر چاکلیٹ کریم پھیلایا گیا تھا، جسے کاٹتے ہی وہ پھٹ گیا۔

    لیکن یہ مذاق سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کو اتنا پسند آ گیا کہ 80 لاکھ سے زیادہ بار یہ ویڈیو دیکھی گئی، جس خاتون نے یہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی اس نے فرانسیسی میں لکھا ‘یہ جو کیک ہے یہ کیک نہیں ہے، میں یہ دیکھ کر پاگل ہو رہی ہوں۔’

  • وقت اور پیسے کا ضیاع ،  ‘ٹک ٹاک’ بند کرنے کے لیے درخواست دائر

    وقت اور پیسے کا ضیاع ، ‘ٹک ٹاک’ بند کرنے کے لیے درخواست دائر

    لاہور : سوشل میڈیا ایپ ‘ٹک ٹاک’  بند کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سے وقت اور پیسےکے ضیاع کیساتھ فحاشی عام ہو رہی ہے، عدالت پابندی عائد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست مقامی وکیل ندیم سرور نے درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کے لیے تباہ کن ہے. اس سے وقت اور پیسےکے ضیاع کیساتھ فحاشی عام ہو رہی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بڑھ رہا ہے، ٹک ٹاک پر پابندی عائد نہ کی گئی تو یہ پاکستانی معاشرے کے لیے زہر قاتل ثابت ہو گا ،اس لیے عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کیس کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک ویڈیو کو آپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ہائیکورٹ ملتان بنچ میں بھی سوشل میڈیا ایپ ‘ٹک ٹاک’ کو بند کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، پٹشنر شہباز احمد نے ایڈووکیٹس عمیر رزاق بھٹی اور فیصل اقبال کے ذریعے درخواست دائر کی۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹک ٹاک’آئین پاکستان کی اسلامک دفعات، بنیادی انسانی حقوق، رازداری کی خلاف ورزی، ویب سائٹ اسلامی ضابطہ حیات کی بھی خلاف ورزی ہے جبکہ ٹک ٹاک نوجوان لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کا بھی باعث بن رہا ہے۔

    جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پر چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے سے تین ہفتے میں جواب طلب کرلیا تھا۔

  • معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک پر مقبول جنت مرزا نے اپنے اوپر فلمایا گیا پہلا گانا جاری کر دیا۔

    ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز سے مشہور جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے گانے کا تحفہ دیا ہے، گانا پاکستانی گلوکار بلال سعید کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

    گانے کی شاعری اور موسیقی میوزک آرٹسٹ سرمد قدیر نے کی ہے۔

    پنجابی گانے شاعر میں جنت مرزا نے اپنے جلوے دکھائے ہیں۔ جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 7.5 ملین فالوورز ہیں۔

    جنت کے گانے کو یوٹیوب پر صرف چند گھنٹوں میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔

    گانے کے بعد اب جنت کے مداح ان کی اداکاری کے ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق جنت مرزا کو بالی ووڈ سے بھی ایک فلم کی آفر کی جاچکی ہے۔

  • ویڈیو بنانے کا جنون، ٹک ٹاکر کا بھیانک انجام

    ویڈیو بنانے کا جنون، ٹک ٹاکر کا بھیانک انجام

    ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے میٹرک کے طالب علم کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

    ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    بعد ازاں لڑکے کو اسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ افسوس ناک حادثے نے اہل خانہ کو صدمے سے دوچار کردیا، اہل محلہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالصمد فرمانبردار لڑکا تھا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

  • ایک ہی دن میں 2 ٹک ٹاک اسٹارز نے کیوں خود کشی کر لی؟

    ایک ہی دن میں 2 ٹک ٹاک اسٹارز نے کیوں خود کشی کر لی؟

    میرٹھ: بھارت میں 2 ٹک ٹاک اسٹار نے ایک ہی دن میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں 22 سالہ طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، سندھیا چوہان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ٹک ٹاک اسٹار تھی اور ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی سے کافی مایوس تھی۔

    بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث سندھیا چوہان دہلی یونی ورسٹی بند ہونے کے بعد میرٹھ کے علاقے پلوپورم گرین پارک میں واقع گھر پر تھی، گزشتہ شام اس نے کمرے میں خود کو بند کر کے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

    سندھیا چوہان ٹک ٹاک پر کافی مشہور تھی، اس کی ویڈیوز وسیع سطح پر پسند کیے جاتے تھے، جاننے والوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد وہ مایوس تھی، کئی ماہ سے وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی تاہم اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

    بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی

    گزشتہ روز جب سندھیا اپنے کمرے سے نہ نکلی تو پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑا تو چھت سے سندھیا کی لاش جھول رہی تھی، اسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

    دہلی یونیورسٹی کی طالبہ سندھیا چوہان

    معلوم ہوا کہ نوجوان طالبہ ایک سب انسپکٹر سنجے چوہان کی بیٹی تھی، وہ دہلی یونی ورسٹی میں پڑھ رہی تھی اور وہیں ہاسٹل میں مقیم تھی۔

    ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپلیکیشنز پر پابندی سے بھارت کو بڑا دھچکا

    گزشتہ روز میرٹھ کے علاقے کنکر کھیڑا میں بھی ایک ٹک ٹاک اسٹار 35 سالہ مونیکا تیاگی نے خود کشی کی ہے، وہ ایک بیوٹی سیلون بھی چلاتی تھی جو لاک ڈاؤن میں بند ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

  • ٹک ٹاک سے مقابلہ، نئی موبائل ایپ میدان میں آتے ہی چھاگئی

    ٹک ٹاک سے مقابلہ، نئی موبائل ایپ میدان میں آتے ہی چھاگئی

    نئی دہلی: مقبول ترین مختصر ویڈیوشیئرنگ موبائل ایپ ’ٹک ٹاک‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی ایپلیکیشن میدان میں آگئی، بھارت میں مذکورہ نئی ایپ کی گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ڈاؤن لوڈنگ ہوئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’چنگاری‘ نامی نئی ایپلیکیشن بھارت میں ٹک ٹاک کے حریف کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد صارفین نے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق صرف دو دن کے اندر اتنی بڑی تعداد میں چنگاری ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ کو ریکارڈ ترین قرار دیا جارہا ہے۔ نئی ایپلیکیشن ٹک ٹاک طرز کی ہے جہاں صارفین مختصرویڈیو شیئرنگ کے علاوہ انباکس کی سہولت کے ذریعے سوشل میڈیا دوستوں سے بات چیت بھی کرسکتے ہیں۔

    Chingari has been developed by Bengaluru-based developers.

    چنگاری ایپلیکیشن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ دنوں ایپ میں مزید نئے فیچرز متعارف کرائے گی۔

    خیال رہے کہ چین سے منہ کی کھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارت چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہا ہے۔ ٹک ٹاک چونکہ ایک چینی کمپنی نے تیار کی ہے اسی ضمن میں بھارتی اسے سخت ٹکر دینا چاہتے ہیں۔

    چین بھارت حالیہ تنازعہ کے بعد بھارتیوں کو یہ مشہورہ دیا جارہا ہے کہ وہ چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور متبادل کی طرف جائیں، ٹک ٹاک کو پیچھے کرنے کے لیے چنگاری بنانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔