Tag: ٹھاکرے

  • نواز الدین صدیقی کی فلم ’ٹھاکرے‘ ریلیز کے چند گھنٹے بعد انٹرنیٹ پر لیک

    نواز الدین صدیقی کی فلم ’ٹھاکرے‘ ریلیز کے چند گھنٹے بعد انٹرنیٹ پر لیک

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم ’ٹھاکرے‘ ریلیز کے چند گھنٹے بعد ہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ابھیجیت پانسے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی ’ٹھاکرے‘ فلم میں باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی ہندو انتہاء پسند رہنما بال ٹھاکرے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    یہ فلم بال ٹھاکرے کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ امریتا راؤ نے بھی مرکزی کردار ادا کیا، اب تک ٹھاکرے کو ملا جلا ردعمل ملا البتہ بالی ووڈ فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے نوازالدین کی اداکاری اور فلم کو تھری اسٹار دیے۔

    مزید پڑھیں: نواز الدین صدیقی ہندو انتہا پسند کیوں بن گئے؟

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی الیکشن، ووٹرز کی سوچ فلموں کے ذریعے تبدیل کرنے کی تیاری

    اس فلم میں مہارشٹرا کے ہندو انتہاء پسند رہنما بال ٹھاکرے کے مختلف روپ دکھائے گئے جس میں اُن کی سیاسی جماعت کی تشکیل، بابری مسجد کی شہادت اور مسلمانوں پر مظالم وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

    ٹھاکرے سینیما گھروں میں ریلیز ہوئی تو اُس کے چند گھنٹے بعد ہی تامل راکرز نے مکمل فلم انٹرنیٹ پر لیک کردی جسے ٹورنٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ حیران کن طور پر تامل راکرز نے اس فلم کے ہندی کے علاوہ تیلگو، تامل، ملائل اور انگریزی ورژن بھی انٹرنیٹ پر لیک کیا۔

    یاد رہے کہ تامل راکرز حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’اڑی سرجیکل اسٹرائیک، وائی چیٹ انڈیا، ایکسڈنٹل پرائم منسٹر، سمبا، زیرو‘ بھی انٹرنیٹ پر لیک کرچکے ہیں جبکہ ہیکرز گروپ نے متعدد تامل فلمیں بھی ریلیز کیں۔

  • نواز الدین صدیقی ہندو انتہا پسند کیوں بن گئے؟

    نواز الدین صدیقی ہندو انتہا پسند کیوں بن گئے؟

    ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ہندو انتہا پسند کا روپ دھار لیا.

    تفصیلات کے مطابق متعدد فلموں میں‌ اپنے فن کا جادو جگانے والے باصیلاحت اداکار اب ایک ہندو انتہا پسند لیڈر کے روپ میں‌ نظر آئیں‌ گے.

    یہ تذکرہ ہے نواز الدین کی آنے والی فلم ٹھاکرے گا، جو بھارتی سیاست داں بال ٹھاکرے کی زندگی پر مبنی ہے.

    بال ٹھاکرے کو  بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک ہندو انتہا پسند لیڈر کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو اپنے متنازع اقدامات اور بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں‌ میں رہے.

    بال ٹھاکرے مسلمان مخالف نظریات کی وجہ سے بھی بدنام تھے. بابری مسجد کی شہادت میں انھیں‌ قصوروار ٹھہرایا جاتا ہے.


    نواز الدین صدیقی نے کسے دنیا کا سب سے بڑا سپراسٹار قرار دے دیا؟


    اب نواز الدین صدیقی اس متنازع سیاست داں‌ کا کردار نبھائیں گے. فلم ٹھاکرے کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے. فلم 25 جنوری کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی.

    فلم منٹو کے بعد یہ دوسرا موقع ہے، جب نواز الدین صدیقی ایک حقیقی شخص کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم میں‌ بال ٹھاکرے کے ابتدائی ایام، نوجوانی اور سیاست میں‌ مطاقت کا محور بننے کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے.

    دیکھنا یہ ہوگا کہ آیا فلم میں ان کے منفی اور متنازع رخ کو بھی دکھایا جاتا ہے یا مودی سرکار میں بڑھتی ہوئی انتہا پسند سوچ کے زیر اثر اس پر پردہ ڈال دیا جائے گا.