Tag: ٹھنڈی ہوائیں

  • کراچی میں شدید سردی  ،  آج دن میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی میں شدید سردی ، آج دن میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دن میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے باعث شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

    شہر میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شمال مشرق سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دوسری جانب کالام سمیت مختلف علاقوں میں جہاں سیاح برف باری سے انجوائے کررہے ہیں تو شدید ٹھنڈ اور برف باری نے مختلف علاقوں میں مقامی لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

    چترال کے بالائی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے، جس سے وہاں نظام زندگی متاثرہوگیا ہے اور اپر چترال کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ ندی نالوں میں برف جمنے سےچھوٹے پن بجلی اور پانی کی فراہمی متاثرہوچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو میں پارہ منفی گیارہ، استور منفی دس، گلگت، کالام منفی سات اور ہنزہ میں منفی چھ ریکارڈ کیا گیا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، چترال، سوات اور مری ، کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر اضلاع موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

  • کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد

    کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد

    کراچی : شہر قائد میں صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے، آنے والے دنوں میں سری کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات اورصبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کےباعث موسم سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شہرمیں دن کےاوقات میں موسم خشک رہے گا اور زیادہ سےزیادہ پارہ 32 سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق کی سمت سےچلنےوالی ہواؤں کی رفتار8کلومیٹرفی گھنٹہ ہے اوردن میں ہوا18کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتارسےہواچلےگی۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان کا ظاہر کردیا ہے۔

    دوسری جانب ملک کےبیشترحصوں میں موسم خشک اورسرد رہےگا، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ لاہور ، کراچی، پشاوراورکوئٹہ میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ کے بعض اضلاع میں دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے

  • لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، مزید بارش کی پیشگوئی

    لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، مزید بارش کی پیشگوئی

    لاہور  کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے  17 اکتوبر تک لاہور سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، اس وقت شہر میں ہوا 5 کلو میٹر گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ساتھ ہی مزید بارش کے امکانات ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد فضائی آلودگی میں کمی ہوئی ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 147 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور 17 ویں نمبر پر آگیا۔

  • کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

    کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مغرب سے بلوچستان کے راستے آنے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد شہر میں بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے چیف عبدالرشید کے مطابق کراچی میں نیا سسٹم داخل ہوا ہے جس سے موسم میں تبدیلی ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بارش کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے بادلوں کا سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج وقفے وقفے سے بونداباندی جاری رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹےمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    بارش کے باعث سڑکوں سڑکوں پرپھسلن کے باعث مزار قائد کے قریب 15 سے زائد موٹرسائیکل سلپ ہوگئیں، موٹرسائیکلیں سلپ ہونے سے3 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔

    کراچی میں ہلکی بارش‘ کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

  • کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں سردی لے آئیں

    کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں سردی لے آئیں

    کراچی : شہر قائد میں پانچ کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں سردی لے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا، سردہوائیں چلنے کا سلسلہ مزید2روزتک جاری رہے گا لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں ، شہرمیں5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کاتناسب24 فیصد ہے۔

    کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور موسم سرد ہونے کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات کی خریداری کے لئے سستے بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔

    دوسری جانب سوات کی حسین وادی نے برف کی چادر اوڑھ لی، شوگران اور ناران کے پہاڑوں پر برفباری نےسردی میں اضافہ کردیا ہے۔

    لاہور میں ٹھنڈی ہوائوں کا بسیرا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد میں رم جھم کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور بالائی فاٹا میں بارش کی نوید سنائی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔