Tag: ٹھٹہ

  • دھند کے باعث ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    دھند کے باعث ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    ٹھٹہ: دھند کے باعث صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹہ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹہ میں گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث 6 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے۔

    لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹہ منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد میں شعیب، رحمان، ندیم، معین اور گلزمان شامل ہیں، 12 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جنھیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، اس حادثے میں بروقت طبی مداد نہ ملنے پر 3 افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    پنجاب کے ضلع بھکر کے قصبے دریا خان میں ایم ایم روڈ پر مسافر بس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، مسافر بس اوچ شریف سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

    ’پنجاب کےعوام کو اسموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ، بیٹی یورپ کی سیر پر نکل پڑے‘

    ضلع بھکر میں جھنگ روڈ حیدرآباد کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید اسموگ کے باعث پیش آیا ہے۔ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں انگوراگوٹ کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور اسموگ کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے ایئر پیوریفائررز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے ایئر پیوریفائررز لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور پنجاب کے تمام شاپنگ مالز، تمام کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    ادھر لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، اور ملزمان کے خلاف 104 مقدمات درج کر لیے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 424 افراد کو 7 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔

  • سن2060  تک کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ سمندربرد ہوجائیں گے

    سن2060 تک کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ سمندربرد ہوجائیں گے

    کراچی : دریائے سندھ میں پانی کی شدیدقلت نے ٹھٹھہ بدین اورکراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماہرین کا کہنا ہے کہ کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی نہ چھوڑا گیا تو سن2060  تک کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ سمندربرد ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دریائےسندھ میں پانی کی شدیدقلت نے ٹھٹھہ ، بدین اور کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سمندر لگ بھگ تین سال میں پینتیس لاکھ ایکڑزمین نگل گیا ہے۔

    دریائے سندھ میں پانی میں مسلسل کمی کے باعث کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی نہ ہونے کے برابر چھوڑا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے سمندر کی دریائے سندھ کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے۔

    سمندری پانی دریامیں شامل ہونے سے آبی حیات کو شدیدخطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    آبی ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے صورتحال برقرار رہی اورکوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی نہ چھوڑاگیا تو دو ہزار ساٹھ تک کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ سمندربرد ہوجائیں گے۔


    مزید پڑھیں : سندھ ٹھٹھہ، بدین 2050 اور کراچی کا 2060 تک ڈوبنے کا امکان


    یاد رہے 2015 میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف اوشین وگرافی نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کو بتایا تھا کہ سمندر کی سطح میں اضافے سے ٹھٹھہ اور بدین اگلے پینتیس سال میں جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقے آئندہ پینتالیس برس تک ڈوب جائیں گے۔

    آف اوشین وگرافی کا کہنا تھا کہ 1989 میں اقوام متحدہ نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، سمندر کے آگے بڑھنے سے متاثر ہوسکتے ہیں،  گزشتہ 35 سال میں بلوچستان کی ساحلی پٹی کا دو کلومیٹر کا علاقہ سمندر کے پانی کی نذر ہوچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف آج ٹھٹھہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف آج ٹھٹھہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    اسلام آباد :وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج سندھ کے شہرٹھٹہ کا دورہ کریں گےجہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف آج ٹھٹہ کے مکلی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں مکلی کرکٹ گراؤنڈ میں ن لیگ کے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    وزیراعظم میاں نواز شریف کے جلسہ کے لیے مکلی کرکٹ گراؤنڈ میں47 فٹ لمبا اور46 فٹ چوڑا لکڑی کا اسٹیج بنایا گیا ہے۔جلسہ گاہ میں20 سے25 ہزارکرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات متوقع ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق ٹھٹھہ میں جلسہ گاہ کی سیکورٹی پرایک ہزاراہلکار مامور ہوں گے۔

    مزید پڑھیں:مخالفت کے باوجود عراق جنگ میں کویت کا ساتھ دیا تھا،نواز شریف

    یاد رہےکہ دو روز قبل وزیرِاعظم پاکستان نوازشریف نےکہاتھا کہ عراق کی جنگ میں مخالفت کے باوجود کویت کا بھرپور ساتھ دیا تھا جس کے بعد سے کویت اور پاکستان کے درمیان مستحکم تعلقات استوار ہوئے۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاتھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو حالات بہت مشکل تھے لیکن ہم ہر طرح کے چیلینجیز کا مقابلہ کیا اور نئے نئے منصبوں کا آغاز کرتے رہے جس کے بعد الحمداللہ آج پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں۔

  • کراچی سے ٹھٹہ ’’دو رویہ‘‘ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی سے ٹھٹہ ’’دو رویہ‘‘ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    گھگھر پھاٹک : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حکومت اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے کراچی تا ٹھٹہ دو رویہ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    گھگھرپھاٹک کے قریب منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں غیر ضروی تاخیر سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 47 کلومیٹر شاہراہ کا منصوبہ اپنے مقررہ وقت ایک سال سے قبل مکمل ہوجائے گا۔

    ایم کیو ایم کے مظاہرے پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور سمیت پانی کے منصوبے پر معاملات صحیح سمت میں جارہے ہیں، پانی کا مسئلہ پورے شہر کا ہے اس پر سیاست کرنا مناسب نہیں۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل خان نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ترقی میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، مستقبل میں کراچی ٹھٹہ شاہراہ مٹھی اور اسلام کوٹ سے گزرتی ہوئی تھر تک جائے گی جس کے ذریعے تھر کول منصوبے میں مطلوبہ مشینری پہنچانے میں بہت مدد ملے گی۔

  • کینجھر جھیل میں کشتی ڈوب گئی، 2جاں بحق، 10کو بچالیا گیا

    کینجھر جھیل میں کشتی ڈوب گئی، 2جاں بحق، 10کو بچالیا گیا

    ٹھٹھہ :کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈوبنے والے چودہ افراد میں سے دس کو بچالیا گیا ہے۔

    ٹھٹھہ میں واقع کینجھر جھیل میں مزار کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کی کشتی ہوا کے تیز دباؤ کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چودہ افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں سے دس افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو بچیاں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔

    جن میں تین سالہ بچی نیامت اور چارسالہ سدوری شامل ہیں، جبکہ ایک عورت اور بچے کو رات گئے تک تلاش کیا جاتا رہا۔

  • ٹھٹہ:کھینجر جھیل میں دفعہ144 کا نفاذ کردیا

    ٹھٹہ:کھینجر جھیل میں دفعہ144 کا نفاذ کردیا

    ٹھٹہ: کھینجر جھیل میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کردیا گیا، پکنک پرآنے والوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

    سی ویو پر ہلاکتوں کے بعد دفعہ ایک سو چوالیس کا راج ہوگیا، ساحل سمندر اور جھیلوں پر نفاذ تو پہلے ہی تھا لیکن عملدرآمد اب ہورہا ہے ، سی ویو پر ڈوب کر مرنے والوں کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

    ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہ نواز بابر نے کھینجر جھیل پر نہانے پر پابندی لگا دی، کھینجر جھیل میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی، جس سے جھیل میں نہانے پر پابندی ہے، پکنک کے لئے کینجھر جھیل کا رخ کرنے والے وہاں نہ جائیں کیونکہ کئی پکنک مناننے آنے والوں کو واپس بھیج دیا گیا ۔