Tag: ٹھکانوں

  • صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکا نے حملہ کردیا

    صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکا نے حملہ کردیا

    یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکا نے حملہ کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کی عمارت اور میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں باغیوں کے ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ہفتے کو یمن کے حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا میں حملے کیے گئے، جن میں ایک میزائل سمیت کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران امریکی فورسز نے بحیرہ احمر کے اوپر حوثی باغیوں کے کئی ڈرونز اوراینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا۔

     گذشتہ روز حوثیوں نے تل ابیب پر ڈرون حملہ کیا تھا، حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر حملہ صنعا اور الحدیدہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • حوثیوں کے ٹھکانوں کو بموں سے اڑائیں گے، ترکی المالکی

    حوثیوں کے ٹھکانوں کو بموں سے اڑائیں گے، ترکی المالکی

    ریاض : کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو عالمی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنےوالے عرب اتحاد نے کہاہےکہ اس نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ان اہداف میں فضائی دفاعی سسٹم بھی شامل ہیں۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف نوعیت کے حوثی اہداف کی تباہی سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو یقینی بنایا جا سکے گا، اتحاد کے مطابق اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون سے موافقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحاد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صنعاءمیں نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں کے قریب نہ آئیں۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف بھیجے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے، اس کارروائی سے شہری علاقے کسی بڑی تباہی سے بچا لئے گئے۔

    کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔

  • غزہ : اسرائیلی فضائیہ کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

    غزہ : اسرائیلی فضائیہ کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

    غزہ : اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے گزشتہ شب مقبوضہ غزہ میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظالم فوجیوں کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی پٹی میں واقع اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی ہے تاہم اسرائیل کی فضائی کارروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اسرائیلی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب کی جانے والی کارروائی فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سرحد پر کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں کی گئی تھی۔

    دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جمعے کے روز احتجاجی مطاہرے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی ہوگیا۔

    اسرائیلی فورسز نے بیان میں کہا ہے کہ احتجاج کے دوران فلسطینیوں شہریوں کی جانب سے سرحدی باڑ پر دھماکا خیز مواد پھینکا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے متعدد دھماکا خیز ڈیوائسز سرحدی باڑ پر پھینکی تھی جس کے جواب میں اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شمالی حصّے میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بے دریغ‌ فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید

    یاد رہے کہ  اسرائیلی فورسز نے صیہونی ریاست کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، دو نوجوان شہید

    غاضب صیہونی ریاست کے خلاف ہر جمعے فلسطینی غزہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں، یہ سلسلہ گذشتہ سال 30 مارچ سے چلا آرہا ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال نو فروری کو صیہونی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ حسن ایاد شلبی سینے میں گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا جبکہ 17 سالا حمزہ محمد اشتوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید تھا۔