Tag: ٹھیکیدار

  • کراچی : زیرِ تعمیر عمارت کے ٹھیکیدار کو ایران سے بھتے کی کال موصول

    کراچی : زیرِ تعمیر عمارت کے ٹھیکیدار کو ایران سے بھتے کی کال موصول

    کراچی : لیاری بہار کالونی میں زیرتعمیرعمارت کے ٹھیکیدار کو ایران سے بھتے کی کال موصول ہوئی ، جس میں 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بہارکالونی میں زیرتعمیرعمارت کے ٹھیکیدارسے 10لاکھ بھتہ طلب کیا گیا اور بھتہ نہ دینے پر پلاٹ پر شدید فائرنگ کی گئی۔

    واقعے کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں بتایا کہ 18اگست کی شام ایران سےبھتےکی کال موصول ہوئی، زاہد لاڈلہ گینگ کےمبینہ کمانڈر نے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا۔

    ،مدعی مقدمے نے کہا کہ بھتہ نہ دینےکی صورت میں کام بندکرنےکی دھمکیاں دی گئیں، دھمکیوں پرمیں خوف اورذاتی مصروفیت کےباعث پنجاب چلاگیاتھا۔

    ملزمان کی جانب سےمسلسل کال موصول ہونےپر2لاکھ دینےکی آفرکی گئی اور بھتہ نہ دینےپرموٹرسائیکل سوارملزمان نےپلاٹ پرفائرنگ کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • سخت دھوپ میں مزدوروں سے کام کروانے والے آجر پر جرمانہ

    سخت دھوپ میں مزدوروں سے کام کروانے والے آجر پر جرمانہ

    ریاض: سعودی عرب میں دن کے وقت کھلے مقامات پر دھوپ میں ورکرز سے کام کروانے والے ٹھیکیدار کے خلاف حکام کی جانب سے سخت کارروائی کی گئی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق لیبر آفس مکہ مکرمہ کے انسپکٹرز نے دن کے وقت کھلے مقامات پر دھوپ میں ورکرز سے کام کروانے والے ادارے کے خلاف کارروائی کی ہے۔

    انسپکٹرز نے اس اطلاع پر کارروائی کی کہ الشرائع سیکٹر میں ایک ٹھیکے دار دوپہر کے وقت دھوپ میں مزدوروں سے کام لے رہا تھا، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پابندی عائد کر رکھی ہے کہ دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی۔

    مکہ مکرمہ لیبر آفس کے انسپکٹرز کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی متعلقہ مقام کا دورہ کیا اور واضح پابندی کی خلاف ورزی پر ٹھیکے دار کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

    واضح رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے اس وقت پابندی ہے کہ دوپہر 12 سے 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی اور اس کا سلسلہ 15 جون سے شروع ہوچکا ہے۔