Tag: ٹھیکے دار

  • اورنج لائن ٹرین منصوبہ: ٹھیکےداروں کے لیے پیسہ خون کی حیثیت رکھتا ہے‘ چیف جسٹس

    اورنج لائن ٹرین منصوبہ: ٹھیکےداروں کے لیے پیسہ خون کی حیثیت رکھتا ہے‘ چیف جسٹس

    اسلام آباد : اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 10 دن میں پیسوں کی ادائیگی کا فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پر ٹھیکے داروں کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ پیسے نہ ملنے سے اورنج لائن پر کام بند ہے، بروقت ادائیگی نہ ہوئی تومنصوبے کی لاگت مزید بڑھے گی۔

    ٹھیکے داروں کے وکیل نے کہا کہ منصوبہ مکمل کر کے ہی جائیں گے اگرادائیگی ہوئی تو کام شروع ہوجائے گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹھیکے داروں کے لیے پیسہ خون کی حیثیت رکھتا ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ فریقین سے مذاکرات ہو رہے ہیں جلد معاملہ حل ہوجائے گا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ 10 دن میں پیسوں کی ادائیگی کا فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔

    یاد رہے کہ 16 نومبر کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کے لیے فنڈز کے اجراء کا کام مکمل کرنے کے لیے 5 روز کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال 24 اگست کو سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

  • بیس روپے پر تنازع، ٹھیکے دار کی فائرنگ سے 1 شہری جاں بحق

    بیس روپے پر تنازع، ٹھیکے دار کی فائرنگ سے 1 شہری جاں بحق

    ایبٹ آباد: بے نظیر بھٹو شہید اسپتال کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کی فیس نہ دینے پر ٹھیکے دار نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل جبکہ 2 لوگوں کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں واقع بے نظیر شہید اسپتال کی پارکنگ میں مریض کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے جب پارکنگ فیس کے 20 روپے ادا کرنے سے انکار کیا تو وہاں جھگڑا شروع ہوگیا۔

    تلخ کلامی کے بعد جب بات ہاتھا پائی تک پہنچی تو پارکنگ کرنے والے ٹھیکے دار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے جنہیں ایمرجنسی وارڈ لایا گیا۔

    فائرنگ کے بعد لواحقین نے اسپتال کے احاطے میں احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی جس کے باعث ڈاکٹرز نے ایمرجنسی وارڈ بند کردیا، پولیس کی نفری نے جائے وقوع پہنچ کر مظاہرین کے مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین وہاں سے منتشر ہوگئے۔

    ویڈیو دیکھیں

    بعد ازاں پولیس نے فائرنگ کرنے والے ٹھیکے دار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، مقتول کے لواحقین نے ملزم کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔