Tag: ٹھیکے پر دینے

  • سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کو ٹھیکے پر دینے کی تیاری

    سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کو ٹھیکے پر دینے کی تیاری

    اسلام آباد: سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاریاں جاری ہے، پمز کومراحلہ وار آؤٹ سورس کرنے کا پلان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کو ٹھیکے پر دینے کی تیاری کرلی گئی، ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ
    پمز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پمز کومراحلہ وار آؤٹ سورس کرنے کا پلان ہے، پہلے فیز میں پمز کا شعبہ ریڈیالوجی، لیب آؤٹ سورس کی جائے گی اور دوسرے فیز میں پمز کے دیگر شعبوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ تیسرے فیز میں پمز کی کھربوں مالیت اراضی سےمتلعق فیصلہ ہوگا، پمزاسپتال کی رہائشی کالونی میں ریزیڈینشل ٹاورز تعمیر ہوں گے۔

    پمز ملازمین نے عید کےبعد پرائیویٹائزیشن کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور پمز ملازمین کی یونینز نے عید کے بعداحتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

  • پی آئی اے کے فلائٹ کچن ٹھیکے پر دینے کے خلاف درخواست دائر

    پی آئی اے کے فلائٹ کچن ٹھیکے پر دینے کے خلاف درخواست دائر

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں پی آئی اے کے فلائٹ کچن ٹھیکے پر دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکے سے پی آئی اے کو 80 کروڑ روپے کا خسارہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فلائٹ کچن ٹھیکے پر دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، پیپلز لیبر یونین نے نبیل جاوید ایڈوکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

    درخواست میں وفاقی حکومت، پی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور مؤقف میں کہا گیا ہے کہ فلائٹ کچن پر سالانہ لاگت 55 کروڑ آتی ہے، ٹھیکہ ایک ارب 32 کروڑ کا دے دیا گیا،ٹھیکے سے پی آئی اے کو 80 کروڑ روپے کا خسارہ ہو گا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ دو نجی کمپنیوں کا لاہور اور اسلام آباد کا ٹینڈر منظور کر لیا گیا ہے، اب کراچی فلائٹ کچن کی نیلامی ہوناباقی ہے۔

    پیپلز لیبر یونین نے کہا کہ پی آئی اے کی پہلے ہی مالی پوزیشن بہتر نہیں ، استدعا ہے کہ عدالت فلائیٹ کچن ٹینڈر کو کالعدم قرار دے۔