Tag: ٹیرف جنگ

  • تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

    امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم اب قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 218 ڈالر تک آگئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کا ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملک میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 236 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 543 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی اور ٹیرف وار کے باعث سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور سرمایہ کار سونے کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ کر خرید رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ٹیرف جنگ : چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندی لگا دی

    ٹیرف جنگ : چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندی لگا دی

    بیجنگ : چین نے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کے جواب میں امریکا کی مزید اٹھارہ کمپنیوں پرپابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیرف معاملے پرامریکا اور چین میں مزید ٹھن گئی، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بھی بوچھاڑ جاری ہے۔

    ٹیرف معاملے پر امریکا اور چین میں ٹھن گئی جس کے پیش نظر چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر بھی پابندی لگادی۔

    چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کو ترقی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا،چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثراقدامات لیتا رہے گا۔

    چینی وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ امریکاکے ساتھ بات چیت باہمی احترام پرمبنی ہونی چاہیے، چین پر دباؤ، دھمکیاں اوربلیک میلنگ درست طریقہ نہیں، امریکا ٹیرف معاملے پر ڈٹا رہا تو چین بھی پیچھےنہیں ہٹے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ امریکی ٹیرف بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کیلئے نقصان دہ ہے، امریکی عوام ٹرمپ کے فیصلے سے ناخوش ہیں، ٹرمپ کی ٹیرف سے متعلق پالیسی ناکام ہوگی۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چائنا پر کرنسی میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا تو چین نے امریکی ٹیرف کوغنڈہ گردی قرار دے دیا۔

    گذشتہ روز امریکا نے چائنا کے سوا تمام ممالک پر ٹیرف نوے دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا لیکن چین پر ٹیرف بڑھا کرایک سو پچیس فیصد کر دیا تھا، تمام فیصلوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں وقفہ ان ممالک کیلئے ہے جنہوں نے جوابی ٹیرف عائد نہیں کیا، چین پرٹیرف ایک سو پچیس تک بڑھانے کی وجہ بیجنگ کا عدم احترام کا رویہ ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اس تاثر کی تردید کی کہ وہ ٹیرف پر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ چینی قیادت کو تاحال نہیں معلوم کہ وہ اس معاملے کو کیسے سنبھالے

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    چین پر 54 فیصد امریکی ٹیرف عائد کیا گیا، جس کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور امریکا پر دیگر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    چین کے اعلان کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر چین نے 34 فیصد ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا چین پر عائد ٹیرف کو بڑھا کر 104 فیصد کردے گا، چین پر یہ 104 فیصد ٹیرف گزشتہ روز نافذ ہوا۔

    اب چین نے امریکا کے 104 فیصد ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات کی در آمد پر عائد ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کردیا ، جس کے جواب میں امریکا نے چین پر عائد تجارتی ٹیرف مزید بڑھا کر 125 فیصد کردیا۔

  • امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ مزید بڑھ گئی

    امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ مزید بڑھ گئی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دی گئی مہلت پوری ہونے کے بعد امریکا نے چین کے ٹیرف میں مزید 50 فیصد اضافہ کردیا۔

    چین کی جانب سے جوابی ٹیرف عائد کرنے کے بعد امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد کیے گئے مزید 50 فیصد ڈیوٹی پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔

    وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے باوجود چین نے امریکا پر عائد 34 فیصد ڈیوٹی واپس نہیں لی۔

    چین نے ٹرمپ کی جانب سے عائد 54 فیصد کے جواب میں امریکا پر 34 فیصد ڈیوٹی لگائی تھی، جس پر ٹرمپ نے چین پر 54 فیصد کے بعد مزید 50 فیصد عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ نے چین پر ایک اور ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی

    ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر چین نے منگل تک اضافی ڈیوٹی واپس نہ لی تو مزید ٹیرف لگے گا، بیجنگ پر 50 فیصد مزید ڈیوٹی لگی تو  چین پر عائد ٹیرف 104 فیصد ہو جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/china-responds-strongly-to-trumps-threat-of-more-tariffs/