Tag: ٹیرف کی منظوری

  • بجلی کے بلوں سے متعلق کے الیکٹرک کی اہم وضاحت

    بجلی کے بلوں سے متعلق کے الیکٹرک کی اہم وضاحت

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔

    نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نئی ملٹی ایئر ٹیرف مدت مالی سال2023-24 سے 2029-30 تک ہوگی، ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی سے صارفین پر براہ راست قیمتوں کا اثر نہیں پڑے گا، ٹرانسمیشن پر 12 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی کی منظوری دی گئی۔

    فیصلے کے مطابق نیپرا نے نقصانات کے اہداف میں کوئی نرمی نہیں کی، مقررہ ہدف برقرار ہے، قرض اور ایکویٹی تناسب ٹیرف کے لیے 70:30 برقرار رکھا گیا۔

    اس فیصلے کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کا یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری پلان میں اہم سنگ میل ہے۔

    صارفین کے بلوں پر بجلی کی قیمتوں میں فوری طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اب سپلائی ٹیرف اور سرمایہ کاری منصوبے کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : کےالیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری

    ترجمان کےالیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ ٹیرف فیصلے کی بنیاد پر نیٹ ورک میں بہتری اور توسیع کی جائے گی، کےالیکٹرک نے نجکاری کے بعد 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی تھی۔

    نیپرا کے مطابق 7 سالہ ٹیرف کی منظوری 2024 سے 2030 تک دی گئی ہے، کے الیکٹرک کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا۔

     

  • کےالیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری

    کےالیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے مطابق 7 سالہ ٹیرف کی منظوری 2024 سے 2030 تک دی گئی ہے، کے الیکٹرک کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن ٹیرف درخواستوں پر FY 2023–24 سے FY 2029–30 تک کے لیے فیصلے جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلے تفصیلی عوامی سماعتوں، تکنیکی جائزوں، اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی آراء کی روشنی میں کیے گئے۔

    یہ فیصلے صارفین پر براہ راست لاگو نہیں ہوں گے کیونکہ بجلی کی قیمتیں وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت طے کی جاتی ہیں۔

    کے-الیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) کی درخواست دی تھی تاکہ سرمایہ کاری اور آپریشنل استحکام کو ممکن بنایا جا سکے۔ نیپرا نے ٹرانسمیشن کے لیے 12% اور ڈسٹریبیوشن کے لیے 14% ریٹرن آن ایکوئٹی (RoE) کی منظوری دی ہے، جبکہ کمپنی کی درخواست بالترتیب 15% اور 16.67% تھی۔

    آپریشنل اور مینٹیننس اخراجات کے لیے کے-الیکٹرک کی درخواست پر بھی نظرثانی کی گئی۔ ٹرانسمیشن کے لیے 9.22 ارب روپے مانگے گئے، مگر نیپرا نے 6.66 ارب روپے کی منظوری دی۔ نیپرا نے CPI کے مطابق O&M میں اضافہ منظور کیا اور X-فیکٹر کی کٹوتی لاگو نہیں کی۔

    ڈسٹریبیوشن نقصانات کے اہداف میں کے-الیکٹرک کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست مسترد کی گئی۔ نیپرا نے یکساں کارکردگی معیار برقرار رکھتے ہوئے مقررہ نقصان اہداف کو نافذ رکھا۔

    غیر ملکی قرضوں پر سود اور اصل رقم کی شرح تبادلہ میں تبدیلی کو تسلیم کیا گیا ہے، اور ہیجنگ اخراجات کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔

    ریگولیٹری وضاحت کے بعد، کے-الیکٹرک اب اپنے منصوبہ بند سرمایہ کاری اقدامات پر آگے بڑھ سکے گا، جس کا مقصد کراچی میں بجلی کی فراہمی، نظام کی بہتری، اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنا ہے۔

  • بجلی استعمال ہو نہ ہو ادائیگی کرنا پڑے گی، کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ

    بجلی استعمال ہو نہ ہو ادائیگی کرنا پڑے گی، کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ

    اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ جنریشن ٹیرف کی منظوری کا فیصلہ جاری کردیا، بجلی استعمال ہو نہ ہو کیپسٹی پیمنٹ کرنا پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے جنریشن ٹیرف کی ٹیک آرپے کی بنیادوں پر منظوری دے دی۔

    نیپرا نے امتیازی سلوک کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے اہلیان کراچی پر بجلی گرادی، 7سال کے لیے کےالیکٹرک کا جنریشن ٹیرف منظور کرلیا گیا۔

    کےالیکٹرک جنریشن ٹیرف کے مطابق کراچی والے بجلی استعمال کریں ورنہ جرمانہ بھریں، ڈیزل پر کے الیکٹرک جنریشن ٹیرف 44.33روپے سے50 روپے75 پیسے تک ہوگا۔

    مذکورہ فیصلہ کے الیکٹرک کی جنریشن ٹیرف درخواست پر سنایا گیا، ٹیک آر پے کا مطلب بجلی استعمال ہو نہ ہو کیپسٹی پیمنٹ کرنا پڑے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ٹیک آر پے ٹیرف سے کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، ممبر ٹیرف نیپرا مطہر نیاز رانا نے ٹیک آر پی کی بنیاد پر جنریشن ٹیرف دینے پر اختلافی نوٹ لکھا۔

    فیصلہ کے مطابق ایل این جی پر جنریشن ٹیرف 20روپے67پیسے سے 41روپے 75پیسے فی یونٹ منظور کیا گیا ہے۔

    فرنس آئل پرجنریشن ٹیرف33روپے31پیسے سے 34روپے64پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف 6روپے 83پیسےسے9روپے62پیسےہوگا۔

    ممبرٹیرف نے ایل این جی، ڈیزل پاورپلانٹس پر’ٹیک آر پے‘سے اختلاف کیا، انہوں نے ایکویٹی پر کےالیکٹرک کو ڈالر میں 14 فیصد منافع کی بھی مخالفت کی۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ممبر ٹیرف نے ایل این جی اور ڈیزل کے پاورپلانٹس پر ٹیک آر پے سے اختلاف کیا۔ ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کے مطابق پلانٹس پر ٹیک آر پے سے کراچی کے صارفین پر بوجھ پڑے گا۔

    فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ممبرٹیرف نے ایکویٹی پر 14 فیصد ڈالر میں منافع کی بھی مخالفت کی، ممبر ٹیرف نیپرا نے اس منافع کو زائد اورغیر منصفانہ قرار دیا۔