Tag: ٹیسٹ اسکواڈ

  • ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام کون ہیں؟

    ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام کون ہیں؟

    پاکستان کے 29 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کامران غلام اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک مضبوط ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے 59 میچوں میں 49.17 کی اوسط سے 4,377 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 16 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    کامران غلام 10 اکتوبر 1995 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے تھے، اور وہ بائیں ہاتھ کے اسپنر بھی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں کامران غلام کا اضافہ بھی شامل ہے، کامران غلام بابر اعظم کی جگہ لیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

    کامران غلام اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی تیاری کر رہے ہیں، 29 سالہ نوجوان کے بارے میں پانچ دلچسپ حقائق:

    کامران غلام نے 2013 میں 17 سال کی عمر میں ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کیا۔

    وہ 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے، جہاں انہوں نے 100 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی قائداعظم ٹرافی کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔

    کوہلی پر تنقید کرنے والوں کو گوتم گمبھیر کا کرارا جواب

    وہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تین ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

    انہوں نے جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا لیکن بیٹنگ یا باؤلنگ نہیں کی۔

  • دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا کی 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا کی 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    سڈنی: آسٹریلیا نے دورہ بھارت کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    آسٹریلیا دورہ بھارت کے دوران 4 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا تاہم ٹیسٹ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    دورہ بھارت میں ٹیسٹ میچ میں کپتانی پیٹ کمنز کریں گے، اس کے علاوہ ٹیم میں آسٹن ایگر،سکوٹ بولینڈ،ایلکس کیری، کیمرون گرین، پیٹر ہیڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عمان خواجہ، مارکس لابوشین، ناتھن لیون، لانس مورس، ٹوڈ مرفی کو شامل کیا گیا ہے۔

    18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں میتھو رنشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سیوپسن اور ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری، دوسرا 17، تیسرا یکم مارچ جبکہ چوتھا 9 مارچ سے شیڈول ہے، اسی طرح ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

  • انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی 11 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ، چار پلیئرز ڈیبیو کریں گے

    انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی 11 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ، چار پلیئرز ڈیبیو کریں گے

    راولپنڈی: تاریخی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

    پلینگ الیون میں کپتان بابر اعظم،  عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد محمود شامل ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے آج سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں۔

    پاکستان کے چار ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ سے قبل کیپ دی گئی، زاہد محمود کو ٹیسٹ کیپ محمد رضوان نے دی، محمد علی کو ٹیسٹ کیپ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پہنائی، سعود شکیل کو ٹیسٹ کیپ سابق کپتان سرفراز احمد نے دی جبکہ حارث روؤف نے ٹیسٹ کیپ کپتان بابر اعظم سے حاصل کی۔

  • ‘قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوش ہوں’

    ‘قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوش ہوں’

    راولپنڈی: قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ختم ہو گیا، ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے کہا کہ وہ قومی اسکواڈ میں واپسی پر خوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوش ہوں، نیشنل ہائی پرفارمنس میں گزشتہ عرصے میں بہت محنت کی ہے۔

    یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں وائٹ بال میں بھی پرفارمنس دی، اور وہ ہر فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کم بیک کے بعد میری بابر اعظم سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، جس سے مجھے اعتماد ملا، کپتان نے کہا ہے کہ میں ایک لائن اور لینتھ پر گیند کرتا رہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں بھی ان کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، اگرچہ انجری سے واپسی کرنے پر وقت لگتا ہے، تاہم پرفارمنس دینے کے لیے وہ پُر امید ہیں۔

    یاسر شاہ نے بتایا کہ انھوں نے مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کے ساتھ اپنی گوگلی پر کام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے آج سے دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا ہے، 3 گھنٹے طویل پہلے پریکٹس سیشن کا آج اختتام ہو گیا، جس کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    ٹریننگ سیشن کے تحت 27 اور 28 جون کو صبح 9 سے شام 6 بجے تک پہلا دو روزہ وارم اپ میچ ہوگا، جس کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق میڈیا ٹاک کریں گے۔ 30 جون اور یکم جولائی کو صبح 9 بجے سے دوسرا دو روزہ وارم اپ میچ ہوگا، جس کے بعد ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میڈیا ٹاک کریں گے۔

  • پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    پرتھ: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیمیں پریکٹس میچ کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں ٹکرائیں گی، آسٹریلوی اسکواڈ کی کپتانی ٹِم پین کریں گے۔

    پاکستان سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، کیمرون بینکروفٹ، جوبرنز، پیٹ کمنز اور جوش ہیذل ووڈ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن اور میتھیو ویڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا اے کا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

    پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان پرتھ میں کھیلا جانے والا تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوا، 459 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم نے آخری روز 2 وکٹوں پر 91 رنز بنائے تھے۔

    میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا، بابر اعظم اور اسد شفیق نے سنچریاں اسکور کیں، عمران خان سینئر نے پہلی اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • ٹیسٹ اسکواڈ کے 10کھلاڑی آسٹریلیا روانگی کیلئے ایئرپورٹ روانہ

    ٹیسٹ اسکواڈ کے 10کھلاڑی آسٹریلیا روانگی کیلئے ایئرپورٹ روانہ

    لاہور: ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 کھلاڑی آسٹریلیا روانگی کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا 10 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ دورہ آسٹریلیا کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوگیا، پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو برسبین میں شروع ہوگا۔

    ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔ کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابدعلی ،اسد شفیق، عمران خان جونیئر، کاشف بھٹی ،محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    جبکہ شان مسعود اور یاسر شاہ بھی دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اپنی نمبر ون رینکنگ بچانے کے لیے کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

    آسٹریلیا میں پاکستان کو پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے، نمبر ون پوزیشن بچانے کے لیے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز کے ایک میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    ٹی 20 میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن بچانے کے لیے کتنے میچ جیتنے ہوں گے؟

    آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا تو ٹی 20 میں دو سال قائم حکمرانی ختم ہوجائے گی، انگلینڈ نے بھی ٹی ٹوینٹی میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر نظریں جمائے ہوئی ہیں۔

  • سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےقومی ٹیم کا اعلان

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےقومی ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہرعلی،شان مسعود،وہاب ریاض، یاسرشاہ، سمیع اسلم، محمد اصغر، محمد عامر، محمد عباس، عثمان صلاح الدین، امیرحمزہ، بلال آصف، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل اور حسن علی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    چیف سیلکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یاسرشاہ 4 سال کے دوران کامیاب باؤلر رہے اور یو اے ای کی کنڈیشنز میں وہ ٹیم کے لیے سازگار ہیں جبکہ اظہرعلی فٹنس ٹیسٹ کلیئرکرنےکےبعد ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔


    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان


    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کہ سری لنکا کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے جبکہ مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ سری لنکا کے خلاف اچھی پرفارمنس دیں۔

    چیف سیلکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ بہت اچھا ہے اور کوشش ہے ٹیم میں 150 پلس اسپیڈ کا کوئی فاسٹ باؤلر آئے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد سمیت سب کو پرفارمنس دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کارکردگی اچھی رہی ہے اورآئندہ بھی امید ہے اچھی رہے گی۔

    واضح رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان، یونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے

    آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان، یونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا، تجربہ کاریونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

    قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے اعلان میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں تھا۔ ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا گیا ہے، یونس خان سمیت تمام سینئرکھلاڑیوں کےلئے دروازے بند نہیں ہوئے۔

    اے آروائی نیوز نے روایت برقرار رکھتے ہوئے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنے خبر سب سے پہلے بریک کی، یونس خان کا نام سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان بحث میں رہا، یونس کی جگہ اسد شفق کو ون ڈے اسکواڈمیں جگہ ملی، سعیداجمل کے متبادل کے طور پر بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں شامل کیا گیا، اویس ضیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اورعمرامین کی دونوں ٹیموں میں واپسی میں ہوئی۔

    ون ڈے ٹیم میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، فواد عالم، صہیب مقصود، سرفراز احمد، شاہد آفریدی،محمد عرفان، انوارعلی وہاب ریاض اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، عمر امین، صہیب مقصود، اویس ضیا، رضا حسن، وہاب ریاض، بلاول بھٹی، انور علی، محمد عرفان، سہیل تنویر اور لاہور لائنز کے سعد نسیم کو پہلی مرتبی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ دی گئ ہے، جبکہ ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ون ڈے سیریز کے دوران کیا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور ٹی ٹوینٹی کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔

  • پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز: یاسرشاہ کی شمولیت کا امکان

    پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز: یاسرشاہ کی شمولیت کا امکان

    لاہور: آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں سعید اجمل کے متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو موقع دیا جاسکتا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے کون ہوگا ٹیم میں ان اور کون باہر اعلان منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کے درمیان ٹیم کے انتخاب کے لئے مشاورت جاری ہے، چیف سلیکٹر معین خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس بہترین ٹیم تشکیل دینے کے لئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    ٹیم کے انتخاب میں کپتان مصباح الحق کی رائے بھی بہت اہم ہے، چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق سعید اجمل کی معطلی کے بعد اسپن بولنگ کا شعبہ مشکلات سے دوچار ہے جس کو پر کرنے کے لئے یاسر شاہ کو ٹیسٹ میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ٹیسٹ اوپننگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے احمد شہزاد کے ساتھ محمد حفیظ کو شامل کیا جاسکتا ہے، عمر اکمل کی دورہ سری لنکا میں ناقص کارکردگی کے بعد سرفراز احمد کو ٹیسٹ کے ساتھ ون ڈے میں بھی آزمایا جائے گا۔

    تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھا جائے گا جبکہ ون ڈے میں ان کی جگہ اسد شفیق کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔

    سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز سات اکتوبر سے ہوگا۔